google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: ملکی خدمت لٹو تے پُھٹو؟؟؟

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ملکی خدمت لٹو تے پُھٹو؟؟؟

      ملکی خدمت لٹو تے پُھٹو؟؟؟



      شاہد کاظمی




      اسلامی جمہوریہ پاکستان، ایک عجیب و غریب ملک ہے۔ عجیب اس لیے کہ اس دیس کو خربوزوں کا وہ کھیت سمجھ کر لوٹا جا رہا ہے جس کا مالک غائب ہوجائے اور چوکیدار لوٹنے والوں کا ساتھی ہو اور درحقیقت یہ غریب تھا نہیں بلکہ مفاد پرست ٹولے نے اس کو غریب بنادیا ہے۔
      یہاں کا دستور نرالا ہے۔ جب تک کسی کی دم پر پاؤں نہ آئے وہ کام نہیں کرتا یا یوں کہہ لیں کہ کام تو کرسکتے ہیں لیکن نااہلی اور سستی کا غلبہ ہے۔ NAB کی دم پر پاوں پڑا تو بلبلا کر میگا کرپشن کی کہانیاں سپریم کورٹ آف پاکستان میں فرفر سنانا شروع کردیں۔
      اس ملک کی سب سے بڑی بدقسمتی ہے کہ چھوٹے سے چھوٹے مقدمے کی لیے بھی عدالت عظمیٰ کی طرف دیکھا جاتا ہے اسی لیے باقی تمام ادارے بھی اپنا کام احسن طریقے سے سرانجام دینے کے بجائے اس وقت کا انتظار کرتے ہیں جب تک عدالت عظمیٰ ہجومِ یاراں میں فرمانِ رُسوائی نہ سنا دے۔ بس پھر کیا، دوڑیں لگ جاتی ہیں۔ صفحے کالے کرنا شروع کردیے جاتے ہیں اور آن کی آن میں وہ چیزیں بھی سامنے آجاتی ہیں جن پر گرد کی اتنی مضبوط تہہ جم چکی ہوتی ہے کہ باقاعدہ ہتھوڑے کی ضرورت پڑجاتی ہے۔
      150 میگا کرپشن اسکینڈلز، جی ہاں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے خیرخواہوں کی خدمت کی ابھی پہلی فہرست اعلیٰ عدالت تک پہنچی ہے۔ بہت سے پردہ نشینوں کے نام افشاء ہوگئے ہیں اور بہت سوں کو ابھی سے فکرِ مستقبل نے گھیر لیا ہے۔ ٹریلر کے بعد سے کچھ ہم نشیں اپنے پروں کو تیار کیے بیٹھے ہوں گے کیوںکہ انہیں پتا ہے کہ اگر 150 کی ایک اور فہرست آگئی تو ان کے نام بھی را ز نہیں رہیں گے۔
      حیران کن طور پر وہ بھی اس فہرست میں شامل ہیں جن کو سڑکوں پر گھسیٹا جانا تھا اور وہ بھی اس فہرست کا حصہ ہیں جنہوں نے سڑکوں پر گھسیٹنا تھا۔ شاید اس فہرست کی بھنک پڑگئی تھی اسی لیے معافی تلافی کا بے تکلف دور چلا۔ راجہ، سید، نواب، اعوان، میاں، ملک، مخدوم وغیرہ سبھی شامل ہیں۔ پاکستان میں ویسے تو گروہی و فقہی مساوات کبھی قائم نہیں ہوسکی لیکن پہلی فہرست یقینی طور پر ذات پات، گروہ، رنگ، نسل سے بالاتر ہے۔
      موجودہ وزیراعظم صاحب بشمول چھوٹے میاں صاحب نے FIA بھرتیوں میں خوب ووٹ اکھٹے کیے تو قائد اعظم لیگ میں قائد کے شجاعت نے بھی پیچھے رہنا مناسب نہ سمجھا۔ شجاعت نے شجاعت کمائی سے زیادہ اثاثے بنا کر دکھائی جس میں زرداری صاحب یقیناً ان کے بڑے بھائی رہے۔ عملی طور پر پاکستان میں اس وقت کم و بیش 70 فیصد سی این جی اسٹیشنز بند ہیں تو گھروں میں 24 گھنٹوں میں سے 1 گھنٹہ بھی گیس مہیا ہوجائے تو شُکرانے کے نوافل ادا کیے جاتے ہیں اور اس کے ذمہ دار ادارے کا حال یہ ہے کہ اس فہرست میں گیلانی صاحب کا نام اوگرا کے چیئرمین توقیر صادق کے نام کے ساتھ وابستہ ہے۔ جن کی غیر قانونی تعیناتی کے کیس میں وہ اور سابق وزیرا عظم راجہ پرویز اشرف بھی شریک ملزم ہیں۔
      قارئین کی دلچسپی کے لیے بتائے دیتے ہیں کہ توقیر صادق جو کہ اب ایک مشہور شخصیت بن چکے ہیں ان کا نام الگ سے ایک اور کیس میں بے قاعدگیوں اور سی این جی کے غیر قانونی لائسنس کے اجراء کے حوالے سے بھی بطورِ مرکزی ملزم فہرست میں شامل ہے۔ یعنی یک نہ شد دو شد۔ اس کے علاوہ فہرست میں ایک اور اضافہ MCB کی نجکاری کے حوالے سے ہے۔ جس میں میاں صاحب کے خلاف ابھی تک یہ فیصلہ ہی نہیں ہوسکا کہ کتنی رقم خورد برد کی گئی۔ آپ پریشان نہ ہوں یہ حکمران میاں صاحب نہیں ہیں منشاء میاں صاحب ہیں۔ کچھ بعید نہیں کہ اگر منصفانہ تحقیقات ہوگئیں تو بڑے میاں صاحب بھی پکڑ میں آجائیں (لیکن ایسا ہوگا نہیں)، پی ٹی سی ایل کے حوالے سے کیس بھی اس فہرست کا حصہ ہے۔ کیا ظلم نہیں کہ 800 ملین ڈالر دبائے بیٹھا ادارہ 40 ہزار پنشنرز کی پنشن دبائے بیٹھا ہے اور بہت سے غریب کسی آس میں زندگی کی بازی تک ہار چکے۔
      فہرست کی زینت کئی سیاستدان ہیں جس امیں اعلیٰ سے اعلیٰ عہدیدار سے لے کر چھوٹے عہدیدار تک شامل ہیں۔ اس فہرست سے کم از کم ایک اندازہ تو ضرور ہوتا ہے کہ منشور رکھنے والوں نے بھی اس ملک کو نہیں بخشا اور منشور بنانے والوں نے بھی۔ کبھی سیاست کے نام پر اس ملک کو لوٹا گیا تو کبھی مذہب کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنا کر لوٹا گیا۔ طوالت کے پیشِ نظر صرف متعلقہ اداروں و شخصیات کا تھوڑا سا تذکرہ ممکن ہوسکا ہے جو اس ملک کی خدمت لُٹو اور پُھٹو کے اصول کے تحت حصہ بقدرے جثہ سمجھ کے کر رہے ہیں۔ آخر میں صرف اتنا کہا جہا سکتا ہے اس ملک کی بھولی عوام سے کہ،
      کب اَشک بہانے سے کٹی ہے شبِ ہجراں
      کب کوئی بَلا صرف دُعاؤں سے ٹَلی ہے
      دو حق و صداقت کی گواہی سرِ مقتل
      اُٹھو کہ یہی وقت کا فرمانِ جلی ہے




      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: ملکی خدمت لٹو تے پُھٹو؟؟؟

      Bohat Khoob


    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: ملکی خدمت لٹو تے پُھٹو؟؟؟

      Quote Originally Posted by UmerAmer View Post
      Bohat Khoob




    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •