SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: تو اس درد سے آشنا بھی نہیں

    1. #1
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      تو اس درد سے آشنا بھی نہیں




      • آج لکھنے کے لئے میرے پاس نہ تو پہلے سے کوئی عنوان ہے، نہ ہی باقاعدہ کوئی سوچ. کچھ باتیں کہنے کے لئے انسان کو کسی کردار کا، یا کسی کہانی کی ضرورت نہیں بھی ہوتی. صرف احساسات کا ہونا ہی کافی ہوتا ہے. انسان احساسات ، محسوسات رکھ رکھاؤ ، اور تعلقات کو صرف محسوس کر سکتا ہے. انھیں الفاظ میں، یا کرداروں میں ڈھال نہیں سکتا. میری یہ تحریر بھی ایسی ہی ایک تحریر ہے.


        زندگی میں بہت سے لوگ ملتے ہیں. بچھڑتے، لوگوں کا ملنا بچھڑنا ،،اسلئے ہوتا ہے ،کیوں کے یا تو وہ اپنے ہوتے ہیں، یا اپنے ہو کر پرائے ہو جاتے ہیں. مگر کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں. جو نہ اپنے ہوتے ہیں، نہ پرائے ہوتے ہیں، نہ ہی اپنے ہو کر پرائے ہوئے ہوتے ہیں. بس ان لوگوں کی موجودگی ہمیں کبھی ان سے ایک لگاؤ پیدا کر دیتی ہے،یہ بھی ضروری نہیں کے وہ انسان جنس مخالف سے تعلق رکھتا ہو، پھر بھی ہمیں ان لوگوں میں اپنا پن لگتا ہے. مگر ان لوگوں کو ہماری اس کیفیت کا نہ تو احساس ہوتا ہے، نہ ہی ہمارا ہونا یا نہ ہونا ان کے لئے کوئی معنی رکھتا ہے..قصور انکا بھی نہیں ہے. کیوں کہ ایسے لوگ تو اپنی طرف سے ہمارے ساتھ تعلقات میں بے نیاز ہوتے ہیں.


        ہم انکے قریب ہوتے جاتے ہیں، اور اس ہی قربت میں ، ہم انکے اور اپنے بیچ کا جو انجانا پن ہوتا ہے، اسے بھول جاتے ہیں. وہ انسان ہمارے لئے ویسے تو کچھ بھی نہیں ہوتا. مگر پھر بھی اسکی موجودگی ہمارے لئے ، ایک اچھے سے احساس کی وجہ ہوتی ہے. ایسے لوگوں کی ہم اپنے دل کے گہرایوں سے قدر بھی کرتے ہیں، اور عزت بھی. کیوں کے وہ یقینن ہمارے لئے قیمتی ہوتے ہیں.


        ایسے لوگوں کے ہم ذاتی طور پر اتنے قریب ہو جاتے ہیں، کہ ایسا لگنے لگتا ہے، جیسے ہم انھیں تنگ کر سکتے ہیں، ان سے لڑ جھگڑ سکتے ہیں، ان سے گلا شکوہ کر سکتے ہیں. اسی سوچ میں، اکثر ہم یہ احساس کیئے بغیر ، کہ انکے لئے تو ہم انجان ہیں، ان سے بے تکلف ہونے کی غلطی کر گزرتے ہیں، جواباً ہمیں انکی سرد مہری کا سامنا کرنا پڑتا ہے. جو ہمارے لئے بے حد تکلیف دہ احساس ہوتا ہے. اس کی مثال بلکل ایسے ہیں، جیسے ہم کسی ٹیلیویزن پر اپنے کسی من پسند کردار کو دیکھ رہے ہوتے ہیں. اس کا ہنسنا بولنا ، چلنا پھرنا غصہ ، خوشی سب ہمارے لئے مانوس سا ہوتا ہے. مگر وہ ہمارے چہرے تک سے واقف نہیں ہوتا. اور جب کبھی ، ہمارا اس سے سامنہ ہوتا ہے، تو ہم اس سے ویسے ہی بے تکلف ہو کر بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جیسے ہم نے اسے اپنے دل میں مقام دیا ہوتا ہے. مگر چونکہ وہ ہماری صورت سے نہ واقف ہوتا ہے. وہ ہماری محبت کا جواب سرد مہری سے دیتا ہے. بلکہ ہم اس سے بے تکلف ہوں تو اکثر ہمارے ساتھ ڈانت ڈپٹ اور بد اخلاقی کا مظاہرہ بھی کرتا ہے. جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے. کہ ہمارا دل ایک عجیب سے درد کا شکار ہو جاتا ہے. مگر ہمارا یہ درد، یہ کیفیت اس کردار کے لئے بلکل بے معنی ہوتی ہے، کیوں کے ہم اسکے لئے کچھ بھی تو نہیں ہوتے....


        ایسے درد کا کوئی کیسے مداوا کرے. کرے تو کیا کرے.




      Similar Threads:





    2. #2
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: تو اس درد سے آشنا بھی نہیں






    3. #3
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: تو اس درد سے آشنا بھی نہیں

      thank you..






    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •