SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 2 of 2 FirstFirst 12
    Results 11 to 12 of 12

    Thread: قائد اعظمؒ: تاریخ اور جائے پیدائش؟

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      قائد اعظمؒ: تاریخ اور جائے پیدائش؟



      قائدِاعظم محمدعلی جناحؒ کی تاریخِ پیدائش اورجائے پیدائش کچھ اوربتائی جاتی ہے۔کیوںکہ سندھ مدرسۃ الاسلام کے رجسٹرمیں تاریخ پیدائش20 اکتوبر 1879ء درج ہے۔ قائدِاعظم کایومِ پیدائش جوسرکاری طور پر منایا گیا۔ 25دسمبر1876ء ہے،اس پرانہوںنے اعتراض نہیں کِیا۔جائے پیدائش بھی اُنہوںنے کراچی ہی لکھی۔قائدِاعظمؒکاپاسپورٹ نمبر400878 4 جولائی 1936ء کوجاری ہُوا۔اس پاسپورٹ میں تاریخِ پیدائش25دسمبر1876ء اورجائے پیدائش کراچی ہی درج ہے۔ محمدعلی جناح کانام والدہ نے رکھا۔آپ کے بعدچھ بہن بھائی پیدا ہوئے رحمت، مریم، فاطمہ، شیریں، احمدعلی اوربندے علی۔صِرف فاطمہ جناح نے نام کمایا۔باقی بہنیں بھائی گمنام رہے۔محمدعلی جناح کاعقیقہ مٹھی بائی کی خواہش کے مُطابِق ہُوا۔حسن پیرکی درگاہ پانیلی سے تیس میل کے فاصلے پرتھی۔وہاں بچّہ کولے جایاگیا۔ننھے محمدعلی کوچمکدار قیمتی کپڑے پہنائے گئے تھے۔ عقیقہ کروانے کاعمل بڑاتھکادینے والاتھا۔طویل سفر،کبھی بادبانی کشتی پر،کبھی گھوڑا گاڑی پرہُوا۔کیوںکہ کراچی سے کاٹھیاواڑسٹیٹ کی ایک چھوٹی سی بندرگاہ ویرادل تک سفر بذریعہ بادبانی کشتی سے کِیااورکئی بار خطرات سے دوچار ہونا پڑا۔اُس وقت آیۃالکرسی اور درودشریف ہی پڑھاگیا۔ویرادل سے اُنہوں نے پانیلی کاسفرکِیااوربڑی مشکلات کے بعد ننھے محمدعلی جناح کا عقیقہ بڑی شان وشوکت اورعقیدت کے ساتھ کیاگیا۔انسان جب کراچی سے کاٹھیاواڑ اور وہاں سے ویرادل بندرگاہ اورپھر بیل گاڑی پرپانیلی تک اتنالمبا سفرکرے تورشتہ داروں کے ہاں قیام کرناضروری ہوتاہے۔رشتہ داربڑے خوش ہوئے۔چند دن کے بعدآپ مع نومولودکراچی آگئے۔ محمدعلی گودسے ہی فطری طورپرہوشیارتھے۔جورشتہ دارآتا،بچّے سے پیارکرتااور اس کے لیے سعادت مندہونے کی دُعائیں کرتا۔جب اُس نے اپنے پائوں پرکھڑا ہوناسیکھا توخوشی ہر ایک کے دِل میں موجزن تھی۔بچپن ہی میں اپنی بات منوالیتاتھا۔یہ عجیب ملاپ والا مٹھی بائی کا بیٹا تھا۔ والد جینا کاروبارمیں مصروف تھے۔کاروبارمیں انسان صبح گھرسے جاتاہے،رات گئے لوٹتا ہے۔اُن کی تمام دن کی تھکن اورغمگینی محمدعلی جناح کی حرکتیں دیکھ کرغائب ہوجاتی۔اس کی عزت وتکریم اتنی کہ تعلیم کے بجائے اس کی دلچسپی کھیل کودمیں ہوگئی۔محلے کے بچّے اکٹھے ہو جاتے، شوروغل،جوش،لڑائی جھگڑامناسب رہتا۔تعلیمی ادارے اُس زمانے میںکم تھے اورتعلیم دلوانے کا شوق والدین کو بھی کم تھا۔محنت مزدُوری یاکاروبارہی مسلمانوں کاذریعہ معاش تھا۔بچّے کو 5 یا 6 سال گذرنے کے بعدسکول داخل کروایاجاتاتھا یا مسجد یا گھرمیں قرآن شریف پڑھایا جاتا تھا۔کہتے ہیں نوبرس گذر گئے۔محمد علی نے گھر میں گجراتی اور پرائمری سکول یعنی چار جماعتیں پڑھ لی تھیں۔جب سکول داخل ہوئے،چونکہ وہ کھیل کودکے دلدادہ ہوچکے تھے اُن کاپڑھائی میں دِل کم لگتاتھا۔سکول جاتے ہوئے راستہ میں کھیل میں لگ جاتے۔اس عمرمیں کھیل کھیل میںگُلّی ڈنڈا اورگولیاں کھیلنے کے ماہرہوچکے تھے۔اس زمانے میں گُلّی ڈنڈاہی بچوں کامحبوب اورمرغوب کھیل تھا یا غلیل ہوتی تھی۔بنٹے،گولیاں،ریٹھے وغیرہ تھے۔ محمدعلی جناحؒ بچپن ہی سے دُبلے پتلے تھے پھرکھیل کود،دوڑنے بھاگنے میں لگے رہتے،خوراک کی طرف توجہ کم دیتے۔مزاج میںنفاست تھی۔وہ موٹا ہونا پسند نہیں کرتے تھے۔ ایک دِن کیاہُوا؟محمدعلی جناح نے سوچاکہ بنٹے گولیاں کھیلنے سے مٹّی ہاتھوں کولگتی ہے اور ہر بار جھکنا پڑتاہے۔انہوں نے کرکٹ کاسن رکھاتھا،چناںچہ وہ کرکٹ کی گینداورلکڑی لے آئے اور نیا کھیل اپنا لیا۔جوں جوں بڑے ہوتے گئے،اُن میں نکھارپیداہوتاگیا۔والد صاحب کے ہاں گھوڑے تھے۔کاروبارکے سلسلہ میںسفرگھوڑے پرکِیا جاتا تھا۔ چناںچہ گھوڑسواری کاشوق پیدا ہو گیا۔ والدصاحب نے بگھیاں بھی لے رکھی تھیں۔اسی قسم کاتجربہ راقم کو بچپن میں ہُوا۔راقم کے والدِ بزرگوارکے پاس گھوڑسوارلوگ آتے تھے۔جب کوئی گھوڑا ہمارے گھرکے کھلے صحن میں کھڑا ہوتا تو ہم اس پرسوارہوکرخوش ہوتے۔ایک روزجونہی ہم گھوڑے پرسوارہوکرباہرسٹرک پرنکلے تو گھوڑا جو تیزرفتارنیزہ بازی والاتھا،بھاگنے لگا۔ ہماری شامت آگئی۔ لوگوں نے گھوڑاروکاورنہ ہم گِر کر فوت ہوچکے ہوتے۔محمدعلی جناح کوگھوڑے پرسوارہوکربڑی خوشی ہوتی۔جب اُن کوپڑھائی کا شوق پیداہُواوہ رات دیرتک لالٹین جلاکر پڑھتے رہتے۔ایک رات والدہ مٹھی بائی نے دیکھا تو محمد علی جناح سے کہاکہ ’’تم دیر سے پڑھ رہے ہو،سوجائو‘‘توذہین بچے نے کہا،’’بڑاآدمی بننے کے لیے محنت کرناپڑتی ہے۔‘‘ محمدعلی جناح نے چہارم گجراتی سٹینڈرڈپاس کرنے کے بعدسندھ مدرستہ الاسلام میں داخلہ لیا۔یہاں ساڑھے چارسال تک پڑھااور16برس کی عمرمیںدسویں پاس کرنے کے بعد انگلستان روانہ ہوگئے۔ (پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی کی تصنیف ’’سوانح ِحیات رہبر ملت: قائدِ اعظم محمد علی جناح‘‘ سے مقتبس)







      Similar Threads:

    2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Dr Danish (10-02-2017),Moona (02-16-2016)

    3. #11
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      510

      Re: قائد اعظمؒ: تاریخ اور جائے پیدائش؟

      Thanks for informative and useful sharing



    4. The Following User Says Thank You to Dr Danish For This Useful Post:

      intelligent086 (10-04-2017)

    5. #12
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: قائد اعظمؒ: تاریخ اور جائے پیدائش؟

      پسند رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 2 of 2 FirstFirst 12

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •