سُنو
سُنو
جب خُوشبوئیں اعلان کرتی ہیں
کسی کے لوٹ آنے کا,
تو پھر لفظوں میں کیسے لکھ سکیں گے
اس کی آمد کی کہانی کو
وفا کی حکمرانی کو.
سُنو، تم بھی ذرا دیکھو
محّبت کی دُعائیں مانگتی شب نے
نئے اِک سُرخ رو دن کے سُہانے خواب
دیکھے ہیں.
یہ کیسا خُوشنما احساس ہے
آئندہ برسوں میں
ہر اِک موسم ، ہر اک دن کی دھنک
کرنوں کو
ہم اِک ساتھ برتیں گے.
سُنو! یہ خُوشبوئیں اعلان کرتی ہیں
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out

Reply With Quote




Bookmarks