Moona (02-13-2016)
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل اور ایپل اپنے اپنے موبائل فون آپریٹنگ سسٹم کو مقبول عام بنانے اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کروا رہے ہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق آئندہ ماڈل میں ایپل کمپنی ایک ایسا فیچر متعارف کروانے جارہی ہے جس کے متعلق جان کر ایپل آئی فونز کے صارفین کی خوشی کی انتہاء نہ رہے گی کیونکہ اب ایپلی کے صارفین کو وائس میل کی ریکارڈنگ سننے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ آئی فون ازخود وائس میل کو تحریر میں منتقل کرے گا اور آئی کلاؤڈ سروس کے ذریعے یہ تحریر آپ کے فون کی سکرین پر دکھا دے گا۔ یہی نہیں بلکہ اگر آپ کہیں مصروف ہوں گے اور کال اٹینڈ نہیں کر سکیں گے تو یہ سسٹم آپ کی طرف سے کال کرنے والے کو بتائے گا کہ آپ کہاں مصروف ہیں اور کیوں اس کی کال ریسیو نہیں کر سکے۔یہ فیچر صرف وائس میل ہی نہیں بلکہ اگر صارف چاہے گا تو آنے والی فون کالز بھی تحریر کی شکل میں سکرین پر ظاہر کرے گا، یعنی آپ کال سننے کی بجائے پڑھ سکیں گے۔
آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق کمپنی کے سائنسدان اس فیچر پر کام کررہے ہیں اور یہ 2016ء میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیچر بنایا جا چکا ہے اور اب ایپل کے ملازمین اس کی تجرباتی سروس استعمال کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گوگل اس سے قبل اپنی سروس ’’گوگل وائس‘‘ کے ذریعے ایسا ہی فیچر متعارف کروا چکا ہے لیکن گوگل کے اس فیچر کو بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ اس کی کارکردگی انتہائی ناقص تھی اور وہ آواز کو درست طریقے سے تحریر میں منتقل نہیں کر سکتا تھا۔ اس قدر ناقص کارکردگی پر گوگل کو صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ دوسری طرف مائیکروسافٹ کا اسی سے ملتا جلتا سافٹ ویئر کورٹانا(Cortana) بھی ناکام ہو چکا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ گوگل اور مائیکروسافٹ کی بدترین ناکامی کے بعد ایپل کس حد تک کامیاب ہوتی ہے۔
Similar Threads:
Moona (02-13-2016)
Thanks for great sharing
اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
پڑھنے میں سیکنڈ
سوچنے میں منٹ
سمجھنے میں دِن
مگر
ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے
بہت خوب ... عمدہ شیئرنگ
Nice Sharing
Thanks For Sharing
Moona (02-13-2016)
hmmm nice
ღ♥ღ* ρяιηcєѕ *ღ♥ღ
Moona (02-13-2016)
@intelligent086 Informative sharing............
intelligent086 (02-14-2016)
Moona (02-14-2016)
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks