SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 10 of 18

    Thread: بڑے بھائی کے بیٹا

    Threaded View

    1. #1
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Ahmak E Azam's Avatar
      Join Date
      Jul 2015
      Posts
      246
      Threads
      145
      Thanks
      0
      Thanked 2 Times in 1 Post
      Mentioned
      9 Post(s)
      Tagged
      613 Thread(s)
      Rep Power
      19

      Birthday بڑے بھائی کے بیٹا

      السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
      اردو تہذیب اور انگریزی تہذیب والوں کی خدمت میں آداب، ہیلو، ہائے...
      ویسے تو دھاگے کے عنوان سے ایسا لگ رہا جیسے میرے بڑے بھائی کے بیٹا ہوا لیکن ایسا کچھ نہیں میرا بڑا بھائی تو اللہ کے پاس ہی رہ گیا نیچے آنا ہی بھول گیا.. لیکن بات بڑے بھائی کی نہیں بلکہ زبردستی بنی چھوٹی بہن کی ہے..
      اب آپ لوگ یہ سوچ رہے ہونگے کہ یہ کیا احمقوں والی باتیں کر رہا ہے تو خواتین و حضرات اور بھائیوں اور ان بھائیوں کی بہنوں بات دراصل یہ ہے کہ میں سویا اٹھا لیکن آنکھیں بند ہی تھیں بری سی شکل بنا کے موبائل اٹھایا اور سب سے پہلے وٹس اپ دیکھا پھر اسے بند کرکے چہرہ کتاب کو کھولنےکی سعادت حاصل کی اور ساتھ ہی دو چار انگڑائیاں لے ڈالیں پھر اچانک خیال آیا کہ کیوں نا اردو تہذیب کا بھی دورہ کر لوں براؤزر کھولتے کھولتے 2،3 پروگرامز اور بھی کھل گئے کیونکہ ابھی بھی نیند نے نہیں چھوڑا تھا اور انگلیاں ادھر ادھر جا رہی تھی پھر اچانک کافی تگ و دو کے بعد اردو تہذیب کو کھولنےمیں کامیاب ہو گیا اور کھلتے ہی مدھم سی نظر بات کرنے والے ڈبے پر پڑی اور ساتھ ہی ہوش و حواس بالکل ہی گم ہو گئے کیونکہ وہاں ایک میری منہ بولی زبردستی بنی چھوٹی بہن کا پیغام تھا.. زبردستی اس لیے کہہ رہا ہوں کہ میں نے انھیں بڑی بہن بنایا تھا لیکن یہ زبردستی چھوٹی بہن بن گئیں ویسے بھی لگ بھگ مجھے انٹرنیٹ استعمال کرتے 14،15 سال ہو گئے اور اس عرصے میں میں نے جتنی بہنیں بنایی بنائی ہیں شاید ہی کسی نے اتنی ہمت کی ہو میں تو سوچتا ہوں اتنے لڑکے کہاں سے لاؤں گا اور تو اور اپنے لئے لڑکی کہاں سے ڈھونڈوں گا.. کیونکہ اب تو ہر لڑکی ہی بہن لگتی اور تو اور باقی جو کسر رہ گئی تھی وہ ہماری اماں حضور نے پوری کر دی اگر گھر میں کوئی محلے کی لڑکی چاول یا چیز دینے آتی تو اماں جان فرماتی کہ اپنی بہن سے چیز لے لو اور پلٹیں دھو کے دینا یقین مانئے دل خون کے آنسو روتا تھا اور ہم شرمندہ ہوکے پلٹیں واپس لوٹا دیتے تھے اور بھی کچھ واقعات ہیں خو آپکی نظر پھر کبھی کروں گا جو بات بتانی تھی وہ تو بھول ہی گیا

      یاد آیا جب لکھنے والے ڈبے پر نظر پڑی تو یہ جملہ لکھا ہوا تھا

      Alhamdulilah my Elder brother has been blessed with a baby boy

      پہلے تو اس جملے کا ترجمہ کرنے کے لئے گوگل جی کی خدمت حاصل کی کیونکہ گوروں فرنگیوں کی زبان ہمیں آتی نہیں گوگل شریف نے بتایا کہ اس جملے کا مطلب ہے
      میرا بڑا بھائی لڑکے سے نوازا گیا ہےتو مجھے حیرت ہوئی کہ اتنی چھوٹی سی بات کو اتنا مشکل کرکے لکھنے کی ضرورت کیا تھی سیدھے کیوں نہیں کہہ دیا کہ میں پھوپھو بن گئی پھر اچانک خیال آیا کہہ انھیں تو اتنی بڑی ہوکے بھی چھوٹے بننے کا بہت شوق ہے تبھی یہ جملہ لکھا تاکہ ہم جیسوں کو تو بالکل ہی پتہ نا لگ پایے کہہ آنٹی نمرہ عرف نمکو پھو پھی بن گئی ہے.. اب کیسی پھوپھو بنی ہے یہ تو وہ بچہ بڑا ہوکے ہی بتائے گا...

      میرا خیال ہے اتنا بہت ہے اور لکھا تو ہو سکتا کہ مجھے بین ہی کر دیں... ویسے بہت بہت مبارک ہو بھتیجے کی اللہ اسے نیک اور لمبی زندگی عطا فرمائے آمین ثم آمین


      Similar Threads:
      Last edited by Ahmak E Azam; 08-02-2015 at 06:22 PM.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •