SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: دوسرا ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان نے سری لنکا کو شک

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      دوسرا ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان نے سری لنکا کو شک

      دوسرا ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی




      کولمبو: (دنیا نیوز) ایک سو تہتر رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا دونوں اوپنرز تیسرے اوور میں سولہ کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ احمد شہزاد سات رنز بنا کر بینورا فرنینڈو کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ مختار احمد دوسرے میچ میں بھی ناکام رہے اور سات رنز بنا کر فرنینڈو کی گیند پر ہی کیچ آوٹ ہوئے۔ حفیظ گیارہ اور عمر اکمل چار رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے۔ ثانیہ کی گراؤنڈ میں موجودگی کے باوجود شعیب ملک کا بلا رنز اگلنے میں ناکام رہا اور صرف 8 رنز بنا سکے اور پویلین جا بیھٹے۔ شاہد آفریدی نے چار چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 45 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ انور علی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 17 گیندوں پر چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 46 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستانی ٹیم کی امیدوں کو پھر سے زندہ کر دیا اور پھر عماد وسیم نے چھکا لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروا دیا۔ عماد وسیم دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے سے پاکستانی ٹیم آئی سی سی کی عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پانچویں سے تیسرے نمبر پر آ گئی ہے اور ساتھ ہی تینوں فارمیٹس کی سیریز کو اپنے نام کر لیا۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ پاکستان کی طرف سے انور علی نے باولنگ کا آغاز کیا۔ پہلے اوور میں سری لنکا نے سات رنز بنائے جبکہ دوسرے اوور میں کوشال پریرہ نے روایتی انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے دو چوکے لگائے۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ چوبیس کے سکور پر گری جب دلشان 10 رنز بنا کر انور علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ سری لنکا کو 32 رنز پر دوسری وکٹ کا نقصان پریرہ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب انہیں شعیب ملک نے کلین بولڈ کیا۔ سری لنکا کو 61 رنز پر تیسری وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب شاہد آفریدی نے سلوا کو 14 رنزپر آؤٹ کر دیا۔ مجموعی سکور میں تین رنز کے اضافے پر شعیب ملک نے تسارا پریرہ کو آؤٹ کیا اور وہ صرف ایک رن ہی بنا سکے۔ سری لنکا نے پانچویں وکٹ جے سوریا کی صورت میں گری جو عمدہ بیٹنگ کر رہے تھے اور 40 کے سکور پر سہیل تنویر کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ 145 کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کی چھٹی گری۔ کپو گیدرا 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 2 جب کہ سہیل تنویر، شاہد آفریدی ، انور علی اور محمد عرفان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔واضح رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 29 رنز سے شکست دی تھی۔


      Similar Threads:

    2. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: دوسرا ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان نے سری لنکا کو شک

      Great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    3. #3
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      120

      Re: دوسرا ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان نے سری لنکا کو شک

      Great


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •