SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 9 of 9

    Thread: سوانح ِ قائدؒ (۱) ( محمدعلی جناح کاخاندان، شا

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      سوانح ِ قائدؒ (۱) ( محمدعلی جناح کاخاندان، شا

      قائداعظم محمد علی جناحؒ کا تعلق راجپوت خاندان سے تھا۔ آپ کے پردادا کا ناممیگھ جی تھا اور وہ ہندوستان کی ریاست کاٹھیاواڑ کے صدر مقام گوندل کے ایک گائوں پانیلی کے رہنے والے تھے۔میگھ جی کے ایک بیٹے کا نام پونجا بھائی تھا جو قائداعظم ؒ کے دادا تھے۔قائداعظمؒ کے والد جناح پونجا بھائی کی شادی ریاست کاٹھیاواڑ کے گائوں ڈمرتی کی ایک خاتون شیریں بائی سے 1874ء میں ہوئی۔1875ء میں جناح پونجا بھائی کراچی آگئے اور یہاں چمڑے کی تجارت شروع کی۔ حضرت قائدِاعظم محمدعلی جناحؒکی والدہ ماجدہ مِٹھّی بائی مذہب سے بڑالگائو رکھتی تھیں۔ نماز،روزہ کی پابند اور تہجدگزارتھیں۔ محمد علی جناحؒ کی پیدائش 25 دسمبر 1876ء کو بروز اتوار کھارادر (کراچی)کے ایک دومنزلہ مکان وزیرمینشن میںہوئی۔پونجاجناح اورمٹھی بائی کے سات اوربچّے بھی تھے۔جناح عربی کالفظ ہے،جس کا معنی ہے پرندے کاپریافوج کابازو،گجراتی زُبان میں بگڑکرجینارہ گیا،جس کامطلب دُبلا،پتلا۔جینا خاندانی نام تھا،جو اُن کے ساتھ نتھی ہو گیا۔محمدعلی جناحؒبہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔ باقی بہن بھائیوں کے نام احمد علی، بندے علی، رحمت علی،مریم،فاطمہ، شرین اورباجو جو بچپن میں فوت ہو گئے۔ بچہ محمدعلی بڑاخوب صورت، دُبلا، ہوشیار تھا۔ چناںچہ مزیدمذہبی برکت کے لیے والدہ نے خیال ظاہرکِیاکہ 5ماہ کے بچّے کا عقیقہ درگاہ حسن پیرکاٹھیاواڑ،آبائی گائوںپانیلی میں کِیاجائے۔ اُس زمانے میں آج کی طرح سفرآسان نہ تھا۔ بادبانی جہاز میںسمندر کا سفر بڑے حوصلہ کاعمل ہے،کہ کشتی کسی وقت بھی طوفان کی زدمیں آسکتی ہے اورایساہی ہُوا۔ماں باپ محمدعلی جناحؒ کواپنے سینے کے ساتھ لگائے ہوائوںاورطوفانوں کامقابلہ کررہے تھے،مگراللہ کو اِس معصوم بچہ سے آگے چل کر کوئی بڑا کارنامہ سرانجام دِلوانامقصودتھا۔آخر یہ مختصر سا قافلہ کنارے پر لنگرانداز ہُوا۔ اُس زمانہ میں بیل گاڑی ذریعہ سفرہوتی تھی۔بیل گاڑی میں مزیدہچکولے کھاتے، گِرتے پڑتے پانیلی گائوں کی درگاہ حسن پیر پہنچے۔مذہبی رسومات اداکیں، عُمرِ درازاور کامیاب زندگی کے لیے دُعا مانگی۔کچھ روز روحانی، مذہبی ماحول میں گزار کر عافیت سے واپس کراچی پہنچ گئے۔ طوفان میں بادبانی جہاز کے سفرکے حوالے سے ایک انگریزی کامحاورہ ہے "The winds and waves are always on the side of the ablest navigators gibbon"جناح کی عمر 5 ماہ تھی۔ ننھے مُنّے سے تھے۔ آنکھوں میں شوخی تھی۔ہاتھوں کی انگلیاں بڑی حرکت میں تھیں۔ لہٰذا اگر طوفان اور ہوائوں نے اُن کی بادبانی کشتی کوگھیرا، تویہ اِس امر کاثبوت ہے کہ اُس میں قابل ترین ملاح تھا،جس نے ہند کے مسلمانوں کو غلامی کی کشتی سے نجات دلائی اور ہمیں آزادوطن دیا۔ پونجاجناح کاروبارکرتے تھے۔اُنہیںمذہبِ اسلام سے بڑالگائوتھا۔محمدعلی جناح کو ابتدائی تعلیم گھرپرخوددی۔پونجاجناح درسِ قرآن خوددیتے تھے۔والدہ نیک سیرت، نمازی اور تہجد گزارتھیں۔ایسے ماحول میں ضروری امرہے کہ اسلام سے اُن کی شناسائی ہو۔ بچپن کی باتیں ذہن میں پیوست ہوجاتی ہیں۔ اُنہیںنظم وضبط،وقت کی پابندی،نماز،روزہ کی اہمیت سے آگاہی ہوئی۔ قسمت دیکھیے کہ گھرکے قریب سندھ مدرستہ الاسلام ہائی سکول تھا، اسلامی ماحول کی درس گاہ تھی۔اس درس گاہ کی بنیادمحترم حسن علی آفندی صاحب نے نیشنل محمڈن ایسوسی ایشن کراچی برانچ کے تحت رکھی تھی۔جسٹس امیرعلی آف کلکتہ نے ہندوستان کے مسلمانوں کی حالت کوبدلنے کے لیے فعال جماعت نیشنل محمڈن ایسوسی ایشن قائم کی تھی۔محترم آفندی صاحب کی اُن سے ملاقات ہوئی، دونوں کے خیالات عمدہ، اچھے، اسلامی اطوارکے تھے۔ چناںچہ اُنہوں نے اِس عظیم ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام سندھ مدرستہ الاسلام سکول چلایا۔ یہاں پربچوں کوقرآن اورنمازکے علاوہ تہجدکی نمازبھی پڑھائی جاتی تھی۔گھرکی تعلیم کے بعد 23 دسمبر 1887ء میں سندھ مدرستہ الاسلام سکول میںداخل ہوئے۔پانچویںدرجہ تک انگریزی کی تعلیم حاصل کی۔30جنوری1892ء کوسکول چھوڑا، انگلستان جانے کافیصلہ کِیا۔ درمیان میں بمبئی پھوپھی کے پاس گئے۔وہاں بھی مذہبی ماحول تھا۔انگلستان جانے سے قبل ایمی بائی سے والدہ کے حکم پرشادی ہوئی۔ (پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی کی تصنیف سوانح ِحیات رہبر ملت: قائدِ اعظم محمد علی جناح سے مقتبس)


      Similar Threads:

    2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Dr Danish (10-02-2017),Moona (02-16-2016)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: سوانح ِ قائدؒ (۱) ( محمدعلی جناح کاخاندان، ش

      @intelligent086 Thanks for Informative Sharing


    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-16-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: سوانح ِ قائدؒ (۱) ( محمدعلی جناح کاخاندان، ش&

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks for Informative Sharing




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    6. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (02-16-2016)

    7. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: سوانح ِ قائدؒ (۱) ( محمدعلی جناح کاخاندان، ش

      ...


    8. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (02-17-2016)

    9. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: سوانح ِ قائدؒ (۱) ( محمدعلی جناح کاخاندان، ش




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    10. #6
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: سوانح ِ قائدؒ (۱) ( محمدعلی جناح کاخاندان، ش

      Buhat achi aur lajawab sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    11. #7
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: سوانح ِ قائدؒ (۱) ( محمدعلی جناح کاخاندان، ش

      پسند اور رائے کا بہت بہت شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    12. #8
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Dr Danish's Avatar
      Join Date
      Aug 2015
      Posts
      3,237
      Threads
      0
      Thanks
      211
      Thanked 657 Times in 407 Posts
      Mentioned
      28 Post(s)
      Tagged
      1020 Thread(s)
      Rep Power
      510

      Re: سوانح ِ قائدؒ (۱) ( محمدعلی جناح کاخاندان، ش

      Thanks for informative and useful sharing



    13. The Following User Says Thank You to Dr Danish For This Useful Post:

      intelligent086 (10-04-2017)

    14. #9
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: سوانح ِ قائدؒ (۱) ( محمدعلی جناح کاخاندان، ش

      پسند رائے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •