google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 7 of 7

    Thread: کیل مہاسوں سے نجات پاکر حسیں نظر آئیں

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      کیل مہاسوں سے نجات پاکر حسیں نظر آئیں



      خوبصورت دکھائی دینا، دور جدید کے جوانوں کا اہم ترین مسئلہ بن چکا ہے۔ کیل مہاسوں سے محفوظ چہرہ، صاف، نرم و ملائم جلد کے ساتھ ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ وہ خوبصورت نظر آئے۔ اور اس مقصد کے حصول کے لئے قیمتی سرمایہ خرچ کیا جاتا ہے، ہر جگہ بیوٹی پارلر کھلے ہیں، لڑکیاں تو لڑکیاں لڑکے بھی اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے کے لئے قیمتی سے قیمتی کریمیں استعمال کرتے ہیں۔ کریموں میں اکثر زہریلے کیمیکل ہوتے ہیں جو چہرے کی نازک جلد کو خراب کردیتے ہیں اور کیل مہاسوں کا سبب بنتے ہیں ( کیل مہاسے قدرتی طور پر بھی بنتے ہیں)۔ پھر یہ کیل مہاسے ختم کرنے کے لئے مہنگے علاج کروانے پڑتے ہیں، جس کا مالی بوجھ ہر کوئی نہیں اٹھا سکتا۔ یہاں ہم آپ کو کیل مہاسوں کے لئے آٹھ گھریلو ٹوٹکے بتا رہے ہیں، جن سے کیل مہاسوں کا قدرتی اور آسان علاج ممکن ہے۔ ٹماٹر/ٹماٹر کا گودا: ٹماٹر میں پائی جانے والی ترشی (کھٹائی) چہرے کی جلد کو خشک اور چکنائی کے خاتمہ میں معاونت فراہم کرتی ہے۔ کیل مہاسوں کے خاتمہ کے لئے بنائے جانے والی کریموں میں وٹامن اے، سی اور کے شامل ہوتا ہے، جو ٹماٹر ہی میں پایا جاتا ہے۔ کیل مہاسوں کے خاتمہ کے لئے آپ ٹماٹر کو کاٹ کر براہ راست متاثرہ جلد پر لگانے کے علاوہ اسے پیس کر فیشل ماسک کی طرح بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ روزانہ باقاعدگی سے اس عمل کو دہرانے سے آپ کیل مہاسوں واضح کمی محسوس کریں گے۔ شہد اور دار چینی: شہد ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے، جو بیکٹریا اور نتیجتاً کیل مہاسوں کو ختم کرتا ہے۔ دار چینی جلد کی نشوونما میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی قدرتی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان دونوں کو ملا کر متاثرہ چہرے پر لگانا نہایت سود مند ہے۔ آلو: آلو میں 70فیصد وٹامن سی موجود ہوتا ہے، جو جلد کو دھوپ کی تمازت، ماحولیاتی آلودگی اور ذہنی دبائو کی وجہ سے خراب ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔ آلو میں شامل وٹامن بی جلد کے خلیوں کی دوبارہ نشوونما کے لئے نہایت مفید ہے۔ آلو نہ صرف کیل مہاسوں اور جھریوں کا قدرتی علاج بلکہ جلد کو چمکدار بھی بناتا ہے۔ لیموں کا جوس: ہم سب جانتے ہیں کہ لیموں میں بہت زیادہ کھٹائی ہوتی ہے، یہ کھٹائی نہ صرف چہرے پر بنے دانوں کو خشک کرتی ہے بلکہ کیل مہاسے پیدا کرنے والے بیکٹریا کو بھی ختم کرتی ہے۔ سیب کا سرکہ: سیب کے سرکہ کو پانی میں ملا کر چہرے پر لگانے سے نہ صرف کیل مہاسے ختم ہوتے ہیں بلکہ یہ جلد کو نرم و ملائم بھی بناتا ہے۔ لہسن: کیلشیم، زنک اور سلفر جیسی تمام خصوصیات لہسن میں پائی جاتی ہیں، جو قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے۔ لہسن کی پوتھیوں کو پیس کر پانی میں مکس کرکے چہرے پر لگانے سے جلد نرم اور صاف ہو جاتی ہے۔ کھیرا: کھیرے میں 95 فیصد ایسا پانی موجود ہوتا ہے، جو جلد کے مردہ خلیوں کو ہٹا کر مسام کو صاف کر دیتا ہے۔ کھیرے کو پیس کر پانی میں ملانے کے بعد چہرے پر لگائیں۔ زیتون کا تیل: چہرے پر داغ دھبوں کے خاتمہ کے لئے زیتون کے تیل کا استعمال نہایت مفید ہے۔ زیتون کے تیل کا استعمال آپ کی جلد کے متاثرہ حصے کو دوبارہ جوان کر دیتا ہے، یہ جلد کو خشک کرتا ہے، جس سے پھر کیل مہاسے بننے کے خدشات کم ہوجاتے ہیں۔ زیتون کے تیل کو نمک میں ملا کر چہرے پر لگائیں اور نیم گرم پانی سے دھولیں تو آپ دنوں میں اپنی جلدی صحت کے حوالے سے فرق محسوس کریں گے۔ ٭…٭…٭


      Similar Threads:

    2. #2
      UT Poet www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Dr Maqsood Hasni's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Posts
      2,263
      Threads
      786
      Thanks
      95
      Thanked 283 Times in 228 Posts
      Mentioned
      73 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      84

      Re: کیل مہاسوں سے نجات پاکر حسیں نظر آئیں

      bara malomati mazmoon hai


    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 PRINCE SHAAN's Avatar
      Join Date
      Apr 2015
      Posts
      765
      Threads
      100
      Thanks
      0
      Thanked 5 Times in 5 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      1569 Thread(s)
      Rep Power
      40

      Re: کیل مہاسوں سے نجات پاکر حسیں نظر آئیں

      بہت خوبصورت شیئرنگ




    4. #4
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: کیل مہاسوں سے نجات پاکر حسیں نظر آئیں

      Informative sharing


    5. #5
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Special.Girl's Avatar
      Join Date
      Jun 2015
      Posts
      191
      Threads
      17
      Thanks
      2
      Thanked 2 Times in 2 Posts
      Mentioned
      29 Post(s)
      Tagged
      1119 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: کیل مہاسوں سے نجات پاکر حسیں نظر آئیں

      Ahan great sharing. Thanks


    6. #6
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      200

      Re: کیل مہاسوں سے نجات پاکر حسیں نظر آئیں

      Very nice sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    7. #7
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کیل مہاسوں سے نجات پاکر حسیں نظر آئیں




    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •