انسانی دماغ کی طرح سوچنے والی مشینوں کی تیاری بقائے انسانی کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔ مصنوعی انٹیلی جنس یا مصنوعی ذہانت کی سب سے سادہ مثال روبوٹ ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں روبوٹ تیزی کے ساتھ انسانی زندگی میں شامل ہوتے جا رہے ہیں۔کمپیوٹر ٹیکنالوجی بنیادی علوم میں ایک نہایت ہی اہم علم ہے اور مکینیکل ، میٹالرجیکل ، الیکٹرانک ، کیمیکل انجینئرنگ، سول انجینئرنگ اور بائیو انجینئرنگ کے علوم کے ساتھ کسی بھی ملک کی صنعتی ترقی میں ایک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اکیسویں صدی کی زندگی میں کمپیوٹر کو ایک لازمی حیثیت حاصل ہو چکی ہے۔ کمپیوٹر ٹیکنالوجی اورمصنوعی انٹیلی جنس بہت تیزی سے ترقی کرنے والا، بہت ہی دلچسپ اور عقل و فہم کو للکار نے والا اور حل طلب مسئلہ جات پیش کرنے والا علم ہے۔ موجودہ دور میں کمپیوٹر سسٹم کی طرف روز بروز زیادہ رجوع کیا جا رہا ہے۔
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out

Reply With Quote




Bookmarks