bohat khoob
سویڈین کی اوریبرو یونیورسٹی میں 428 افراد سے کئے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آنکھوں کی رنگت اور شخصیت کے درمیان گہرا تعلق ہوسکتا ہے جب کہ ایڈنبرا یونیورسٹی کے ڈاکٹر اینٹونی فیلون کے مطابق آنکھوں میں دماغی افعال کے بارے میں بہت اہم معلومات ہوتی ہیں کیونکہ دماغ کا یہ واحد حصہ ہے جو باہر کی دنیا دیکھ سکتا ہے۔ ان کے مطابق آنکھوں کی رنگت اور شخصیت کے درمیان یہ گہرا تعلق ہوتا ہے۔
کتھئی اور سیاہ آنکھیں
ایسے لوگ قدرتی رہنما ہوتے ہیں جب کہ ذیادہ گہرے رنگت کی آنکھوں والے افراد بات کو سمجھ کر رضامندی اختیار کرتے ہیں۔ ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے اندر کی قوت استعمال کریں تاکہ دنیا کو اپنی اہمیت بتاسکیں۔ خصوصاً پاکستان میں آبادی کی اکثریت کی آنکھیں اسی رنگ کی ہیں۔نیلی آنکھیںدنیا کی 16 فیصد آبادی نیلی آنکھوں کی حامل ہے جو جسمانی مضبوطی کو ٖظاہر کرتی ہے۔ نیلی آنکھوں والی خواتین دیگر خواتین کے مقابلے میں زچگی کی تکلیف قدرے ہمت سے برداشت کرتی ہیں۔ ان میں ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کو جھیلنے کی زبردست صلاحیت ہوتی ہے۔ پیشہ ورانہ زندگی میں ایسی خواتین متحرک ، ذہین اور اعلیٰ اوصاف کی مالک ہوتی ہیں۔سرمئی آنکھیںسرمئی یا گرے آنکھیں اگرچہ بہت نایاب ہیں اور یہ نیلی آنکھوں کا ایک شیڈ ہی ہے۔ ایسی آنکھوں والے مرد و خواتین بہت حد تک متوازن شخصیت کے مالک ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھی انہیں اپنے معاملات برتنے میں بہت مشکل ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کا رویہ دفاعی ہوسکتا ہے اور وہ اپنے ماتحتوں سے سخت محنت کرواتے ہیں۔سبز مائل براؤن آنکھیںایسی آنکھیں بھی نایاب ہیں جن میں آنکھوں کی بیرونی جانب کی رنگت سبز ہوتی ہے اور پتلی کی جانب کی رنگت ہلکی براؤن ہوتی ہیں۔ ایسے لوگ آزاد، خودمختار اور خود اعتماد ہوتے ہیں۔ ان کی شخصیت کے بارے میں پیش گوئی کرنا بہت مشکل ہوتا ہے اور شخصیت کچھ پیچیدہ ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنا بھی ایک چیلنج ہوتا ہے۔سبز آنکھیںسبز آنکھوں والے پراسرار اور جنسی کشش رکھتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی لیکن انہیں فوری طور پر غصہ نہیں آتا ۔ ایسے لوگ دباؤ اور چیلنج میں بہت اچھی کارکردگی دکھاتےہیں اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں۔
Similar Threads:
bohat khoob
Thanks For Sharing
is k ilawa b ayes k itny colour hain wo kahan gaye?
دلچسپ معلومات شیئر کرنے کا شکریہ
thanx for informative sharing....
معلومات کی فراہمی کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks