محبت کانچ سودا
محبت کانچ کا سودا
محبت آگ کا دریا
محبت جون جیسی ہے
محبت برف جیسی ہے
محبت رات کالی ہے
محبت نیلا موسم ہے
محبت کچا آنگن ہے
محبت تتلیوں کا گھر
مگر پھر بھی .....!
محبت ہو ہی جاتی ہے
کسی نہ معلوم بستی سے
کسی انجان ہستی سے
کسی کاغذ کی کشتی سے
کسی کھڑکی کے منظر سے
کسی دھندلی سی حسرت سے
کسی جھوٹی تسلی سے
یہ ہو ہی جاتی ہے
محبت ہو ہی جاتی ہے
Bookmarks