SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: اینڈروئڈ کے نئے ورژن میں انقلابی فیچرز متŸ

    1. #1
      Mobile Expirt www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Aseer e Wafa's Avatar
      Join Date
      Aug 2014
      Posts
      792
      Threads
      170
      Thanks
      72
      Thanked 60 Times in 41 Posts
      Mentioned
      432 Post(s)
      Tagged
      4343 Thread(s)
      Rep Power
      67

      new اینڈروئڈ کے نئے ورژن میں انقلابی فیچرز متŸ



      دو دن قبل گوگل نے اپنی سالانہ ڈویلپرز کانفرنس میں اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کے لیے اب تک سب سے ذیادہ تبدیلیوں کا حامل آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا جسے اینڈروئڈ ایم کا نام دیا گیا ہے۔ آپریٹنگ سسٹمز کے لاتعداد فیچرز چند انقلابی فیچرز بھی شامل کئے گئے ہیں جو یہ ہیں۔


      فنگر پرنٹس کی سہولت


      اینڈروئڈ ایم میں فنگرپرنٹس فیچر کے ذریعے نہ صرف آپ اپنا فون کھول سکتے ہیں بلکہ مختلف ایپس کے لیے نام اور پاس ورڈ کی جگہ صرف فنگر پرنٹس استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فنگر پرنٹس سے موبائل پر رقم کا محفوظ لین دین بھی کیا جاسکتا ہے۔


      اینڈروئڈ رقم


      گوگل ایک عرصے سے اسمارٹ فون کے ذریعے رقم کی وصولی اور منتقلی پر کام کررہا ہے جس کا عملی نمونہ آپ بہت جلد اینڈروئڈ ایم میں دیکھ سکیں گے۔ فی الحال یہ سہولت محدود ہے اور ڈویلپر براہِ راست اس سے رقم حاصل کرسکیں گے جب کہ امریکا میں چند حقیقی ( نہ کہ آن لائن) اسٹورز پر خریداری کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے لیے اسٹور پر جاکر اسمارٹ فون میں موجود (نیئر فیلڈ کمیونکیشن چپ) کے ذریعے رقم کی ادائیگی کی جاسکے گی۔


      اسمارٹ فون سے گھر کنڑول کیجئے


      گھر کی روشنیوں اور لاک وغیرہ کو گوگل کے اسمارٹ ہوم آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے کھولنے اور بند کرنے کی سہولت موجود ہوگی جو Brillo کے نام سے نئے اینڈروئڈ نظام میں پیش کی جارہی ہے۔ اس کے ذریعے کم بجلی خرچ کرنے والے گھریلو آلات کو آواز کے حکم سے بھی کھولا اور بند کیا جاسکے گا۔


      لاتعداد تصاویر کا ذخیرہ


      گوگل کی جانب سے نئے اینڈروئڈ سسٹم میں زبردست فوٹو ایپ متعارف کی جارہی ہے جس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ لاتعداد تصاویر محفوظ اور شیئر کرسکتے ہیں جب کہ اس فیچر میں ہزاروں تصاویر کی تلاش کے نظام کو بھی مزید بہتر بنایا گیا ہے۔


      بیٹری کی مدت میں دوگنا اضافہ


      گوگل نے دعویٰ کیا ہے کہ اینڈروئڈ ایم میں ڈوز نامی فیچر اسمارٹ فون میں توانائی کی زبردست بچت کرسکتا ہے۔ یہ تعین کرتا ہے کہ آپ فون استعمال ہورہا ہے یا نہیں اور فون کے پروسیسنگ عمل کو روک دیتا ہے اور فون استعمال نہ ہونے کی صورت میں بیٹری سے توانائی کا بہاؤ کم کردیتا ہے۔ گوگل کے مطابق اس فیچر سے اسمارٹ فون بیٹری کا اسٹینڈ بائی وقت دوگنا کیا جاسکتا ہے۔


      گتے کا ہیڈسیٹ اور ورچول ریئلٹی


      گزشتہ برس اسمارٹ فون کے لیے گوگل نے بہت سستے کارڈ بورڈ ہیڈ سیٹ متعارف کرائے تھے جو بہت مقبول ہوئے تھے جب کہ رواں سال متعارف کرائے جانے والے نئے آپریٹنگ سسٹم (اینڈروئڈ) سے کارڈ بورڈ ہیڈ سیٹ کے ذریعے کسی بھی منظر کو ورچوئل ریئلٹی انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ گوگل چاہتا ہے کہ ان کارڈ بورڈ ہیڈ سیٹ کے ذریعے کلاس روم میں طلبہ کو پڑھانے اور سکھانے کا کام کیا جائے۔ اس کے لئے صرف چھ انچ اسکرین کا فون اور کارڈ بورڈ ہیڈ سیٹ درکار ہوگا۔


      Similar Threads:
      * ρяιηcєѕ *

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 PRINCE SHAAN's Avatar
      Join Date
      Apr 2015
      Posts
      773
      Threads
      103
      Thanks
      2
      Thanked 6 Times in 6 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      1569 Thread(s)
      Rep Power
      38

      Re: اینڈروئڈ کے نئے ورژن میں انقلابی فیچرز مت&





    3. #3
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html ayesha's Avatar
      Join Date
      Jul 2014
      Posts
      2,117
      Threads
      446
      Thanks
      3
      Thanked 45 Times in 40 Posts
      Mentioned
      183 Post(s)
      Tagged
      6973 Thread(s)
      Rep Power
      129

      Re: اینڈروئڈ کے نئے ورژن میں انقلابی فیچرز مت&

      thanx for sharing...



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •