SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: آئی سی سی کا میچ آفیشلز پاکستان بھیجنے سے ا

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      آئی سی سی کا میچ آفیشلز پاکستان بھیجنے سے ا


      سیکیورٹی ماہرین کی جائزہ رپورٹ پر فیصلہ، مقابلوں میں مقامی امپائرز تعینات کرنے کی اجازت دے دی، میچوں کو آفیشل اسٹیٹس حاصل ہوگا، پی سی بی نے لوکل امپائرنگ پینل کا اعلان کردیا
      علیم ڈار ، شوزب رضا، احسن رضا ، احمد شہاب کے ساتھ زمبابوین امپائر رسل ٹفن بھی فرائض نبھائیں گے ، اظہر خان میچ ریفری مقرر، پولیس و دیگر حفاظتی اہلکاروں کی فل ڈریس ریہرسل دبئی (اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی نے زمبابوے کے خلاف کرکٹ سیریز کیلئے اپنے غیر جانب دار میچ آفیشلز پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا۔ کرکٹ کی عالمی نگران باڈی کے مطابق انہوں نے پاکستان اور زمبابوے کے کرکٹ حکام کو بتایا ہے کہ آئی سی سی دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی سیریز کیلئے اپنے آفیشلز نہیں بھیجے گی۔آئی سی سی نے یہ فیصلہ اپنے سیکیورٹی ماہر ین کے تحفظات اور تیار کردہ رپورٹ کی روشنی میں کیا ہے جس نے میچ آفیشلز پاکستان نہ بھیجنے کی سفارش کی تھی۔ واضح رہے کہ اپریل میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اگر امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے آئی سی سی اپنے اہلکار نہیں بھیج سکی تو پاکستان کرکٹ بورڈ زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے مقامی امپائرز تعینات کر سکے گا۔اگر ایسا ہوا تو تب بھی پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز کو سرکاری حیثیت حاصل ہو گی اور مقامی میچ آفیشلز کی تقرری سے مقابلوں کے آفیشل اسٹیٹس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ سیریز میں میچ آفیشلز کی تعیناتی نہ کرنے سے متعلق آئی سی سی نے دونوں کرکٹ بورڈ ز کو بھی آگاہ کردیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر سیریز کیلئے آئی سی سی میچ آفیشلز کا تقرر نہ کرسکی تو بھی میچوں کو آفیشل کرکٹ کا درجہ ہی حاصل ہوگا اور آئی سی سی پلیئنگ کنڈیشن کے معیار پر سختی سے عمل نہ کرنے کے باوجود بھی سیریز کادرجہ متاثر نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ دوہزار نو میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی بس پر لاہور میں دہشت گردانہ حملے کے بعد زمبابوے پہلی ٹیسٹ ٹیم ہے جو چھ سال بعد پاکستانی میدانوں کو آباد کرنے کیلئے پاکستان آرہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے کھیلے جائیں گے ۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز22مئی کو ہوگا جبکہ دوسرا اور آخری میچ چوبیس مئی کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز چھبیس مئی کو شروع ہوگی۔ دوسرا ون ڈے 29مئی اور تیسرا اور آخری ون ڈے 31مئی کو شیڈول کیاگیا ہے ۔ مہمان ٹیم منگل کو پاکستان پہنچ رہی ہے ۔ کرکٹ زمبابوے نے بھی اسپورٹس اینڈ ریکریشن کمیشن کی ایڈوائس پر دورہ پاکستان کی تصدیق کردی تھی ۔ زمبابوین بورڈ کا یہ فیصلہ تین دن تک باہمی تبادلہ خیال اور مشاورت کے بعد سامنے آیا ۔ زمبابوین کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق آئی سی سی کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے ۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے ۔ بورڈ ترجمان کے مطابق میچ آفیشلز میں علیم ڈار، احسن رضا، احمد شہاب، شوزب رضا اور زمبابوے سے تعلق رکھنے والے امپائر رسل ٹفن شامل ہیں۔پی سی بی کے اعلا میہ میں کہا گیا ہے کہ نیشنل سلیکٹر اظہر خان سیریز کیلئے میچ ریفری ہوں گے ۔ احسن رضا اور شوزب رضا پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ذمہ داری نبھائیں گے ۔ احمد شہاب اور احسن رضا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے مقرر کیاگیا ہے ۔ علیم ڈار ، شوزب رضا اور احسن رضا کے علاوہ رسل ٹفن ون ڈے میچوں میں فرائض سر انجام دیں گے ۔لاہور میں زمبابوین کرکٹ ٹیم کے دورے سے قبل سخت حفاظتی اِنتظامات کئے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی پولیس اور دیگر حفاظتی دستوں نے زمبابوین ٹیم کی آمد سے قبل فُل ڈریس ریہرسل کی جس میں ایئر پورٹ سے نجی ہوٹل اور پھر قذافی اسٹیڈیم تک سفر کر کے حالات کا جائزہ لیاگیا۔قذافی ا سٹیڈیم کے آس پاس موجود تمام کاروباری مراکز اور ریستورانوں کو بھی دو ہفتوں کے لئے بند کر دیاگیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی ا سٹیڈیم کے گردو نواح میں موجود ہے ۔سیکیورٹی اہلکاروں کاکہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم پر حملے سے جو داغ لگا تھا ،ز مبابوین ٹیم کوفول پروف سیکیورٹی دے کر وہ داغ دھودیں گے ۔ اس موقع پر پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کاکہناتھا کہ اس سیریزکو کامیاب بناکرسری لنکا سمیت دیگر ٹیموں کو پاکستان لایا جاسکے گا۔یاد رہے کہ بدھ کے روز کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں اسماعیلی فرقے سے تعلق رکھنے والے 45 افراد کی ہلاکت کے بعد یہ قیاس آرائیاں ہورہی تھیں کہ زمبابوین ٹیم پاکستان نہ آئے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے بیان دیا کہ زمبابوے اپنے طے شیڈول پر پاکستان کا دورہ کرے گی۔انہوں نے کہا تھا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے صدر ولسن مناسے نے انہیں جمعے کوفون کر کے یقین دہانی کرائی کہ زمبابوین ٹیم اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق پاکستان کاکا دورہ کرے گی


      Similar Threads:

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      120

      Re: آئی سی سی کا میچ آفیشلز پاکستان بھیجنے سے ا

      Good


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •