SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: تھری ڈی پرنٹنگ کا انقلاب!!!

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      تھری ڈی پرنٹنگ کا انقلاب!!!



      کوئی نرالی شے ذہن میں لائیے،حتیٰ کہ وہ بھی جو زمین پر وجود نہیں رکھتی۔ اور پھریہ سوچیے کہ کیا آپ اسے ابھی حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں؟ بظاہر یہ بات سائنس فکشن لگتی ہے، مگر حقیقتاً ایسی ٹیکنالوجی وجود میں آچکی جوکم از کم نظریاتی طور پر ہر معلوم یا تصوراتی شے تخلیق کر سکتی ہے۔ ماہرین نے اسے تھری ڈی پرنٹنگ کا نام دیا ہے۔ تھری ڈی پرنٹنگ نے کیڈ (CAD) یعنی کمپیوٹر ایڈیڈ ڈیزائن ٹیکنالوجی سے جنم لیا۔ شروع میں انجینئر کیڈ کی مدد سے ڈیزائن کی فائل بناتا اور پھر اسے مشین کی طرف بھجوا دیتا تاکہ وہ اسے حقیقی شکل میں ڈھال سکے۔ تب تھری ڈی پرنٹنگ ’’ریپڈ پروٹوٹائپنگ (Rapid Prototyping ) کہلاتی تھی۔ مشین پلاسٹک یا دھاتیں استعمال کر کے ڈیزائن کردہ شے تیار کرتی، لیکن کئی برس بیت گئے، ماہرین ایسی شے تخلیق نہیں کر سکے جس پر وہ فخر کرتے۔ تیار شدہ اشیا دیکھنے میں مومی چیزیں نظر آتیں۔ تبدیلی ۱۹۹۰ء کے بعد آئی جب مختلف اقسام کے پلاسٹکوں اور دھاتوں کے امتزاج سے نئی قسم کے میٹریل سامنے آنے لگے۔تھری ڈی پرنٹنگ کا مقصد یہ ہے کہ انسان دفتر اور گھر میں عام استعمال کی اشیا خود تیار کر سکے مثلاً قلم، جوتی، برتن اور پلاسٹک و دھات سے بنی دیگر اشیا۔ خوش قسمتی سے اس ٹیکنالوجی کی سائنس رفتہ رفتہ ترقی کر رہی ہے۔ ایک زمانہ تھا کہ تھری ڈی پرنٹر خام اشیا تیار کرتا تھا۔ اب جدید ترین پرنٹر ایسی اشیا تخلیق کر رہے ہیں جو ہوائی جہازوں، کاروں وغیرہ میں بحیثیت پرزہ جات اور انسانی جسم میں بطور مصنوعی اعضا استعمال ہوتی ہیں۔ واضح رہے، عام پرنٹر اور تھری ڈی پرنٹر میں زیادہ فرق نہیں۔ عام پرنٹر کاغذ پر روشنائی کے ذریعے الفاظ بناتا ہے جب کہ تھری ڈی پرنٹر میں پلاسٹک یا دھاتوں کا مائع ٹھوس اشیا تخلیق کرتا ہے۔ ایسا پہلا پرنٹ ۱۹۹۴ء میں تیار ہوا۔ تب اس کی قیمت ایک لاکھ ڈالر (۹۸لاکھ روپے) تھی۔ لیکن ٹیکنالوجی کی ترقی و ارزانی کے باعث ویسا ہی پرنٹر آج پانچ چھ ہزار ڈالر میں دستیاب ہے۔ امریکا میں اب تھری ڈی پرنٹر سے تیار کردہ مصنوعی دانت بھی دستیاب ہیں۔ پہلے یہ ہاتھ سے تیار کیے جاتے تھے۔ اب دندان ساز تیار ہونے والے مصنوعی دانت کی کیڈ فائل بناتا اور اسے تھری ڈی پرنٹر کو دے ڈالتا ہے۔ مصنوعی دانت چند گھنٹوں میں بن جاتا ہے۔ دندان ساز پھر اگلے دن اسے دانت لگوانے والے کے منہ میں نصب کر دیتا ہے۔اگلا مرحلہ مصنوعی اعضا تخلیق کرنا ہے۔ اس ضمن میں چند امریکی کمپنیاں مثلاً بیسپوک انوویشنز (InnovationsBespoke) تحقیق کر رہی ہیں۔ یاد رہے دنیا میں ہر سال ہزارہا لوگوں کو مصنوعی ٹانگ، بازو اور دیگر جسمانی اعضا کی ضرورت پڑتی ہے۔ اگر تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے یہ مصنوعی اعضا بننے لگے تو اس شعبے میں انقلاب آجائے گا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فی الوقت ’’ایک سائز سب کے لیے‘‘ مدنظر رکھ کر مصنوعی اعضا تیار ہوتے ہیں، لیکن بیسپوک انوویشنز کوشش کر رہی ہے کہ ہر مریض کی جسمانی حرکات، مختلف زاویے، ہیئت اور چلنے پھرنے کے انداز نوٹ کر کے مصنوعی اعضا بنائے جائیں۔ یوں ہر انسان کی ضرورت مد نظر رکھ کر مطلوبہ مصنوعی عضو تیار ہو گا۔ بس ساری معلومات پر مبنی کیڈ فائل تھری ڈی پرنٹر کو دیجیے اور وہ مریض کے معیار پر پورا اترنے والا عضو بنا ڈالے گا۔ جدید لیزر اسکینر: خوش قسمتی سے تھری ڈی پرنٹنگ کی صنعت کو ترقی دینے اور وسیع کرنے والی دیگر ایجادات بھی سامنے آرہی ہیں۔ مثال کے طور پر دستی لیزر سکینر۔ حال ہی میں ایک امریکی کمپنی فارو (FARO) ٹیکنالوجیز نے ایسا ہی دستی سکینر تیار کیا ہے۔ اس سکینر کا رخ کسی بھی شے کی طرف کیجیے اور بٹن دبائیے۔ سکینر کی لیزر اس شے کی کیڈکیم فائل تیار کر دے گی۔ اس فائل کے ذریعے آپ شے کی ہوبہو نقل بنا سکتے ہیں۔مثال کے طور پر آپ کو باغ میں ایک پھول پسند آتا ہے۔ آپ دستی لیزر سکینر سے اس کی فائل بنائیے، تھری ڈی پرنٹر کو دیجیے اور پھول کی نقل پا کر اپنی میز یا کارنس پر سجائیے۔ یوں آپ کسی بھی (فی الحال) مردہ یا زندہ شے کی کاپی تیار کر سکتے ہیں،لیکن جب بھی ہر شے تھری ڈی پرنٹر سے بنانا ممکن ہوا، تو پیٹنٹ کا مسئلہ جنم لے گا۔ ممکن ہے کہ تب کمپنیوں بلکہ موجدوں کے درمیان زبردست قسم کی پیٹنٹ اور کاپی رائٹ کی جنگیں شروع ہو جائیں۔ چونکہ تھری ڈی پرنٹنگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ لہٰذا مستقبل میں یہ انہونی جنم لینا ممکن ہے۔ چھ سال قبل تھری ڈی پرنٹر کم از کم تیس ہزار ڈالر کا تھا۔ آج امریکا اور یورپ میں دو سے تین ہزار کے پرنٹر بھی دستیاب ہیں۔ یہ اتنی کم قیمت ہے کہ امریکا و یورپ میں عام لوگ بھی اب تھری ڈی پرنٹر خرید سکتے ہیں۔ سستا ہونے کی خوبی ہی تھری ڈی پرنٹنگ کو گھر گھر پہنچائے گی۔ بعید نہیں، اگلے دس برس میں ہم سب اپنے گھروں میں بذریعہ تھری ڈی پرنٹر روزمرہ استعمال کی اشیا مثلاً پردوں کے چھلے، چھری، چاقو، چمچے، برتن، برش وغیرہ بنا رہے ہوں۔ یوں انھیں خریدنے کے لیے بازار جانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی۔امریکا میں خصوصاً یہ ٹیکنالوجی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ وہاں اب اسکولوں، اسپتالوں اور دفاتر میں تھری ڈی پرنٹر عام ملتے ہیں۔ انھیں استعمال کرنے کے لیے خاص مہارت نہیں بس تھوڑی سی تربیت درکار ہے۔ فی الوقت مختلف اشیا تیار کرنے والے پرنٹر مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ مثلاً پانچ لاکھ ڈالر والا تھری ڈی پرنٹراسٹیل جیسی مضبوط و سخت شے بنا سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تھری ڈی پرنٹنگ بھاپ انجن اور تار کے مانند ’’گیم چینجر‘‘ ثابت ہو گی۔ کیونکہ اس کی بدولت صنعت ہی نہیں انسان کی عام زندگی بھی تبدیل ہو جائے گی۔ مصنوعات تیار کرنے والوں کو یہ بڑا فائدہ پہنچے گا کہ مینوفیکچرنگ کے طویل اور پیچیدہ مرحلوں سے ان کی جان چھوٹ جائے گی، جبکہ عام انسانوں کو یہ سہولت ہو گی کہ وہ استعمال کی سیکڑوں اشیا گھر بیٹھے تیار کر سکیں۔ گو صحیح معنوں میں انقلاب اس وقت آئے گا جب تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے جسمانی اعضا بھی بننے لگیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ۲۰۱۵ء تک تھری ڈی پرنٹنگ سے وابستہ کاروبار کا حجم ۷ء۳ ارب ڈالر (۳۵ارب روپے) تک پہنچ جائے گا۔ جبکہ ۲۰۱۹ء میں اس کی مالیت ۵ء۶ ارب ڈالر (۶۵ارب روپے) ہو گی۔ گویا یہ ٹیکنالوجی وقت کے ساتھ ساتھ روزمرہ انسانی زندگی کا حصہ بن رہی ہے۔کوئی نرالی شے ذہن میں لائیے،حتیٰ کہ وہ بھی جو زمین پر وجود نہیں رکھتی۔ اور پھریہ سوچیے کہ کیا آپ اسے ابھی حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں؟ بظاہر یہ بات سائنس فکشن لگتی ہے، مگر حقیقتاً ایسی ٹیکنالوجی وجود میں آچکی جوکم از کم نظریاتی طور پر ہر معلوم یا تصوراتی شے تخلیق کر سکتی ہے۔ ماہرین نے اسے تھری ڈی پرنٹنگ کا نام دیا ہے۔ ٭…٭…٭


      Similar Threads:

    2. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Miss You's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Rahim Yar Khan
      Posts
      2,914
      Threads
      379
      Thanks
      242
      Thanked 420 Times in 329 Posts
      Mentioned
      259 Post(s)
      Tagged
      6842 Thread(s)
      Rep Power
      186

      Re: تھری ڈی پرنٹنگ کا انقلاب!!!

      Share krn da shukriyaaa


    3. #3
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      119

      Re: تھری ڈی پرنٹنگ کا انقلاب!!!

      Hmm nice


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    تھری ڈی پرنٹنگ

    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •