google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 7 of 7

    Thread: پاکستان دشمنوں کی تلاش میں

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      پاکستان دشمنوں کی تلاش میں


      شکر ہے زیادہ دور نہیں جانا پڑا، ہم نے کابل جا کر اپنے قریب تریں ہمسائے میں ایک نیا د شمن تلاش کرلیا۔ہم افغانستان کے دورے کرتے ہی رہتے ہیں،پہلے زرداری صاحب گئے، پیچھے پیچھے وزیر اعظم اورا ٓرمی چیف بھی گئے، اعلان ہوا کہ افغانستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے اور دونوںملک پاکستانی طالبان اور افغان طالبان کے خلاف متحد ہو کر لڑیں گے، پتہ نہیں ، افغان صدر نئی دہلی گئے تھے تو کیا اعلان کر آئے۔اور جب افغان صدر پاکستان آتے ہیں تو کیا اعلان کرتے ہیں۔ہماری افغان پالیسی کافی ڈانواں ڈول رہی ہے۔ سوویت روس نے افغانستان میں قدم رکھے تو ہم نے دنیا کی اس کمیونسٹ سپر پاور کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ۔اور دم اس وقت لیا جب سوویت روس پارہ پارہ ہو گیا۔وہ دن اورا ٓج کا دن، چین ہمیںبھی نہیں آیا، کلاشنکوف مافیا ، ہیروئن مافیا ، فرقہ واریت اور جہادی عناصر نے ہمار اناک میں دم کر رکھا ہے۔تیس چالیس لاکھ افغان مہاجرین کو ہم گلے لگائے بیٹھے ہیں، انہوںنے قیام و طعام کے لئے پاکستان کو پسند کر لیا، یہیں شادیاں رچائیں ، کاروبار جمائے۔ شناختی کارڈ بنوائے، پاسپورٹ لئے اور جو فارغ تھے ، وہ ہمارے خون کے پیاسے ہو گئے، بارہ برسوں میں ساٹھ ہزار معصوم پاکستانیوں کی جان چلی گئی، ہماری معیشت کا چراغ گل ہو گیا۔ہماری فوج نے ان عناصر کی بیخ کنی کے لئے اپنا خون دیا، اب کچھ ادھر سے چین آیا تھا کہ ہم افغان طالبان کو للکار رہے ہیں۔کیوں ، اس کی وجہ سمجھ نہیں آئی، بس وزیر اعظم نے اعلان کر دیا اور ہم نے آمنا و صدقناکہہ دیا۔ مگر اس اعلان کے اثرات کا جائزہ بھی لے لیا ہوتا، افغان طالبان پر ہم کس بنا پر چڑھ دوڑیں گے، کیا وہ اس ملک کی جائز حکومت نہیں تھے۔صرف یہ کہ امریکہ نے انہیں دہشت گرد کہہ دیا۔ اس بنا پر کہ انہوںنے اسامہ بن لادن کو امریکہ کے حوالے کرنے سے یہ کہہ کر انکار کیا تھا کہ اگر اس پر کوئی مقدمہ چلانا ہے تو افغان سرزمین پر چلے گا، امریکہ سارے ثبوت اس کی عدالت میںلا کر پیش کر دے۔ دنیا بھر میں یہی وطیرہ ہے کہ جس سرزمین پر جرم سرزد ہو گا، مقدمہ اسی ملک کے قانون کے تحت اسی ملک کی عدالتوںمیں چلے گا۔ نائن الیون کے سانحے میں افغانستان کا براہ راست کوئی قصور نہ تھا، تمام ملزم مبینہ طور پر عرب ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔امریکہ نے طالبان حکومت کے اس موقف کو قبول نہ کیا اور سلامتی کونسل کی ایک پرانی قرار داد کی آڑ میں افغانستان کی ٹھکائی کر دی۔اب امریکہ تھک ہار کر جا رہا ہے اور طالبان کے خلاف لڑائی میں ہمیںجھونکنا چاہتا ہے، مگر کیوں،اگر ہم نے ابھی ابھی یمن کی لڑائی کو پرائی آگ کہا، ہماری پارلیمنٹ نے ٹھونک بجا کر فیصلہ سنایا، امارات کے وزیر نے ہمیںبے نقط سنائیں، سعودی عرب کو بھی ضرور طیش آیا ہو گا، مگر ہم نے اپنافیصلہ نہیں بدلہ ا ور پرائی آگ میں کودنے کے لئے تیار نہیںہوئے، یمن کی جنگ پرائی آگ ہے تو افغانستان کی جنگ ہماری آگ کیسے ہو گئی۔اگر ہم افغانستان میں فوج جھونکنے کے لئے تیار ہیں تو اس سے پہلے حرمین شریفین کے محافظوں کی آواز پر لبیک کہنا ضروری ہے، اس سے ہم کیوں کتراتے ہیں۔ ظاہر ہے پہلا حق افغانستان کا نہیں، سرزمین حجاز مقدس کا ہے، اور اگر ہم اپنی ترجیحات پر غور کریں تو ہمارا پہلا فریضہ کشمیر کو بھارت کے چنگل سے آزاد کرانا ہے، جہاں کے عوام آج بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہیں اور پاکستان کا پرچم لہراتے ہیںا ور اس کی پاداش میں ضعیف اور بیمار حریت پسندرہنما علی گیلانی کو قید و بند کا سامنا کرناپڑتا ہے۔مگر ہم پر تو افغان طالبان کا بھوت طاری ہے اور ہمیں افغانستان سے عشق ہو گیا ہے، کشمیر بھول گیا ہے۔افغانستان کا بھوت ہمیشہ ہمارے سروں پر چھایا رہا۔ مگر یہی طالبان تھے جن کو محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے بچے کہا تھا اور ان کے وزیر داخلہ جنرل نصیرا للہ بابر خود کابل جا کر انہیں تخت پر بٹھا کر آئے تھے۔ہمارے مذہبی اسکالر مولانا سمیع الحق نے بھی طالبان کو اپنے بچے کہا تھاا ور وہ ایسا کہنے میں حق بجانب تھے کیونکہ یہ انہی کے مدرسہ حقانیہ کے طالب علم رہے تھے۔نائن الیون کے بعد ہم انہی طالبان کے خون کے پیاسے ہو گئے، ہم نے سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھا اور افغان سفیر ملا ضعیف کو امریکہ کے حوالے کیا ، وہ انہیںگوانتا نامو لے گیا۔پتہ نہیں مختلف پاکستانی حکومتوں نے مختلف ادوار میں مختلف قوموں اور ملکوں کے ساتھ جو ناروا سلوک روا رکھا ہے، اس کے بعد ہمارے اوپر بھروسہ کون کرتا ہے اور کیوں کرتا ہے۔میںنہیں سمجھتا کہ ہم پوری طرح پاکستانی طالبان سے اپنے آپ کو محفوظ کر پائے ہیں۔ان سطور کو قلم بند کرتے ہوئے کراچی کا جو حال ہو رہا ہے، وہ اٹھارہ سو ستاون کے غدر سے بدتر ہے۔تاریخ پکار پکار کر کہہ رہی ہے، تجھ کو پرائی کیا پڑی ، اپنی نبیڑ تو۔مگر ہم نت نئے دشمنوں کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ہم شاید ڈھیر سارے دشمنوں کے بغیر نچلے نہیںبیٹھ سکتے۔کیا ہی اچھا ہوتا کہ کابل اعلامیہ میں اگر افغانستان نے اپنے طالبان کا ذکر اپنے دشمن کے طور پر کیا ہے تو اس اعلامیہ میں بھارت کا نام لے کر اسے پاکستان کا دشمن کہنا چاہئے تھا اور دونوں ملک اسے اپنامشترکہ دشمن کہتے۔مگر یہی افغان صدر ابھی ابھی دلی ہو کرا ٓئے ہیں ،ابھی تو ان کے اعلامیوں کی سیاہی خشک نہیں ہونے پائی۔ آخر یہ افغان حکومت دھوکہ دے رہی ہے تو کسے، کیا وہ پاکستانیوں کو بیوقوف سمجھتی ہے یا ہم بیوقوف بننے کے لئے تیار ہیں۔ایک طرف پاکستانی طالبان، دوسری طرف افغان طالبان اور تیسری طرف کور کمانڈرز کہتے ہیں کہ را، را، را۔تو اس صورت حال میں ہم کیوں سینڈ وچ بن رہے ہیں۔یا ہم چومکھی لڑائی کے فن کی مہارت دکھانا چاہتے ہیں۔ہم کسی معاملے میں قناعت پسند قوم نہیں، ہماری خواہش ہے کہ نت نئے محاذکھلیں۔لہو گرم رکھنے کا کوئی نہ کوئی بہانہ ضرور چاہتے ہیں۔آفریں ہے اس قوم کی بہادری کی، استقلال کی،دلیری کی، حوصلے کی، قربانی کے جذبے کی۔


      Similar Threads:

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-12-2016)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Miss You's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Rahim Yar Khan
      Posts
      2,914
      Threads
      379
      Thanks
      242
      Thanked 420 Times in 329 Posts
      Mentioned
      259 Post(s)
      Tagged
      6841 Thread(s)
      Rep Power
      188

      Re: پاکستان دشمنوں کی تلاش میں

      hhhmmmm


    4. The Following User Says Thank You to Miss You For This Useful Post:

      Moona (03-12-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: پاکستان دشمنوں کی تلاش میں

      پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ



    6. #4
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      965
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      244

      Re: پاکستان دشمنوں کی تلاش میں

      dal mai kuch t kala h i agree him


    7. The Following User Says Thank You to Arosa Hya For This Useful Post:

      Moona (03-12-2016)

    8. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: پاکستان دشمنوں کی تلاش میں




    9. #6
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      16

      Re: پاکستان دشمنوں کی تلاش میں

      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing


      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    10. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (03-12-2016)

    11. #7
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,411
      Threads
      12102
      Thanks
      8,637
      Thanked 6,946 Times in 6,472 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: پاکستان دشمنوں کی تلاش میں

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •