برمنگھم( قدرت نیوز) ایک ہی انڈے میں سے دو زردیاں برآمد ہونا اگرچہ عام نظر آنے والا منظر نہیں ہے لیکن کبھی کبھار ایسا ہوجاتا ہے ۔ پولٹری ماہرین کے مطابق تقریباً ہر ایک ہزار انڈوں میں سے ایک دوہری زردی والا ہوتا ہے۔ عام مرغیوں میں ایک انڈا دینے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد اووری ڈکٹ میں دوسری زردی خارج ہوتی ہے لیکن بعض اوقات ہارمونز کی تبدیلیوں کی وجہ سے یا معمول سے زیادہ متحرک بیضہ دانی کی وجہ سے ایک گھنٹے کے دوران ہی دوسری زردی بھی خارج ہوجاتی ہے اور یوں دونوں زردیوں کے گرد ایک ہی خول بن جاتا ہے ۔ مرغیوں میں دو زردیوں والا انڈا پیدا کرنے کی خصوصیت عموماً وراثتی طور پر منتقل ہوتی ہے ۔یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ مرغیاں انڈا دینے کی عمر کے آغاز اور اختتام کے ادوار میں دو زردیوں والا انڈا دینے کی طرف زیادہ مائل نظر آتی ہیں ۔ ہائبرڈ اور بھاری نسل کی مرغیوں میں بھی دو زردیوں والے انڈے دینے کی شرح زیادہ پائی جاتی ہے۔ایسے انڈوں سے اگر مرغی پیدا کی جائے تو دو چوزے بن تو جاتے ہیں لیکن وہ مرجاتے ہیں۔ایسے انڈوں میں پروٹین اور لوکیسٹرول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ،دو زردیوں کی وجہ سے کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ ہوجاتا ہےلہذا انہیں کھانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out

کچھ انڈوں میں دو زردیاں کیوں ہوتی ہیں ,مفید


Reply With Quote





Bookmarks