SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 2 of 2 FirstFirst 12
    Results 11 to 12 of 12

    Thread: علامہ اقبال اور ہم

    1. #1
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 mr_innocent's Avatar
      Join Date
      Apr 2015
      Location
      USA
      Posts
      194
      Threads
      47
      Thanks
      0
      Thanked 0 Times in 0 Posts
      Mentioned
      7 Post(s)
      Tagged
      1111 Thread(s)
      Rep Power
      20

      علامہ اقبال اور ہم

      فلسفہ خودی اور اسرار خودی کا مقدمہ


      کل ۲۱ اپریل تھی ۔۔۔ مفکرِاسلام علامہ اقبال کا یومِ وصال۔ آج عالمِ اسلام کے اس عظیم بیدار مغز سیاسی مبصر کو ہم سے جدا ہوئے 77 سال کا عرصہ گذر چکا ہے۔ علامہ کا شعری کلام اور نثری کام آج کی نوجوان نسل خصوصاََ پاکستانی نوجوانوں کے لئے بلاشبہ مشعل راہ ہے۔ علامہ کے اس کام میں تصورِخودی کو کلیدی حیثیت حاصل ہے مگر بد قسمتی سے یہی وہ نکتہ ہے جس کے معانی و مفہوم کے بارے میں آج کا نوجوان سب سے زیادہ شکوک و شبہات کا شکار ہے۔ میڈیا کی تیز رفتار ترقی کے باعث مختلف اقسام کے ماہرینِ اقبالیات نے ان شکوک و شبہات کو دوچند کرنے میں اپنا اپنا کردار بخوبی ادا کیا ہے ۔ گو کہ اس سارے معاملے میں ملک عزیز کا حکمران طبقہ سب سے زیادہ غفلت کا مرتکب ہوا ہے مگر ذرائع ابلاغ کی انتہائی سرعت انگیز ترقی نے نوجوان اذہان میں علامہ کے اس تصور کے بارے میں مختلف اقسام کے نظریات کو فروغ دیا جن کا علامہ کے تصورِخودی سے کوئی سروکار نہیں تھا۔ یہ نتیجہ ہے ہمارے دانشوروں کے اس عمومی رویے کا جس کے تحت وہ علامہ کو اپنےخیالات و عقائد کےمطابق ایک مختلف شخصیت میں ڈھال کر بیان کرتے ہیں بجائے اس بات کے کہ علامہ کے اصل مدعا کی کھوج کی جائے۔
      ان ماہرینِ اقبال کی جانب سے خودی کے مفہوم کو سمجھنے کے لئے عموماََ صرف علامہ کی شاعری کو ہی بنیاد بنایا گیا۔ تحقیقی طور پر یہ ایک مشکل راستہ تھا کیونکہ شعری مبالغہ جو کہ ہر شاعری، بشمول کلامِ اقبال، کاایک لازمی جزو ہے، کے باعث اکثر اوقات شاعر کے اصل مفہوم تک رسائی ایک مشکل امر ہی ثابت ہوتا ہے اور یہ مشکل اس وقت مزید بڑی ہو جاتی ہے جب موضوعِ تحقیق تصورِخودی جیسا حساس اور لطیف موضوع ہو۔ البتہ اگر شاعری کی بجائے شاعر کا اسی موضوع سے متعلق اپنا ہی کوئی نثری کلام سامنے آ جائے تو اس موضوع کو سمجھنا اور صحیح طور پر سمجھنا قدرے آسان ہو جاتا ہے۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہمارے پاس تصورِ خودی سے متعلق علامہ کا اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ کوئی نثری نمونہ موجود ہے؟ تو اس کا جواب ہے کہ جی ہاں- بالکل ہے۔
      علامہ نے اسرار خودی کے پہلے ایڈیشن کے آغاز میں ایک مقدمہ تحریر کیا تھا جسے بعد میں آنے والے ایڈیشنز میں سے حذف کر دیا گیا۔ یہ مقدمہ ہر اس انسان کے لئے پڑھنے کی چیز ہے جو علامہ کے تصورِخودی اور افراد و اقوام کے لئے اس کی اہمیت کو آسان زبان میں سمجھنا چاہتا ہے۔ اس مقدمے کا اندازِ تحریر اس امر کی بھی گواہی دیتا ہے کہ علامہ کو اردو نثر پر اسی طرح دسترست حاصل تھی جسکا اظہار ان کی انگریزی نثر، اردو و فارسی شاعری میں ہوتا ہے۔ چونکہ میں خود بھی بہت طویل عرصے تک تصورِ خودی کے مفہوم کی تلاش میں رہا ہوں اور یہ بات ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ میں وہ واحد فرد نہیں ہوں کہ جو معانی و مفہوم کی اس کھوج میں سرگرداں رہا ہو؛ لہذا میں اپنے جیسے دوسرے افراد اور طالبعلموں کے لئے جو علامہ کے اس تصور کے مفہوم کے متلاشی ہیں، میں یہآں علامہ کا وہ مقدمہ شیئر کر رہا ہوں جو اسرارِِخودی کی پہلی طباعت کا حصہ تھا۔ میری گزارش صرف یہ ہے کہ تمام سنجیدہ دوست اس مقدمے کو کم از کم تین سے چار مرتبہ ضرور پڑھیں۔
      انشاءاللہ تعالی، آپکے علم میں ضرور اضافہ ہو گا اور اس گتھی کو سلجھانے میں کافی مدد ملے گی جو نوجوان اذہان میں اس موضوع کے متعلق پائی جاتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس امر کا بخوبی احساس ہو گا کہ یہ تصور کس قدر متحرک اور Practical ہے۔
      اللہ تعالی ہم سب کی خودی کی حفاظت فرمائے کہ بقول علامہ یہی قوت دراصل عمل کی بنیاد فراہم کرتی ہے۔ آمین





      Similar Threads:

    2. #11
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Roomi's Avatar
      Join Date
      Jun 2015
      Posts
      333
      Threads
      12
      Thanks
      1
      Thanked 10 Times in 10 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      633 Thread(s)
      Rep Power
      27

      Re: علامہ اقبال اور ہم

      thank u so much.....................such an informative thread



    3. #12
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 PRINCE SHAAN's Avatar
      Join Date
      Apr 2015
      Posts
      773
      Threads
      103
      Thanks
      2
      Thanked 6 Times in 6 Posts
      Mentioned
      51 Post(s)
      Tagged
      1569 Thread(s)
      Rep Power
      38

      Re: علامہ اقبال اور ہم

      Bohat khoob ... Thanks for nice sharing



    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 2 of 2 FirstFirst 12

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •