SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 1 of 2 12 LastLast
    Results 1 to 10 of 18

    Thread: روشنیوںکا شہر کراچی

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      روشنیوںکا شہر کراچی


      روشنیوںکا شہر کراچی


      کاشف نصیر
      بھلا کون کہہ سکتا تھا کہ بحیرہ عرب کے کنارے آباد بلوچ ماہی گیروں کی ایک چھوٹی سی بستی کی قسمت کبھی ایسے جاگے گی کہ وہ عالم اسلام کی سب سے بڑی اور دنیا کی تیسری بڑی ریاست کے دارلحکومت کا روپ ڈھال لے گی ، اسے وادی سندھ کی اقصادی شہ رگ اور جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی بندرگاہ ہونے کا امتیاز حاصل ہوگا اور اسکی طرف برصغیر پاک و ہند کے ہر خطہ اور تہذیب کے نمائندے کھینچے چلیں آئیں گے اوراسکے دامن میں ایک نئی مشترک تہذیب کی بنیاد ڈالیں گے۔ قیام پاکستان کے وقت کسی نے کہا تھا کہ آج دلی کراچی کی قسمت پر رشک کررہی ہے اور کیوں نہ کرتی کہ جو مقام دلی کو صدیوں کے انقلابات زمانہ نے بخشا، کراچی نے چند برسوں میں ہی سمیٹ لیا۔گو کراچی، لاہور اور ملتان جیسے تاریخی اہمیت کے حامل شہروں کے مقابلے میں ایک نوزائیدہ یا یوں کہیں کہ نوعمر شہر ہے لیکن اسکی حیثیت ان شہروں سے کسی صورت بھی کم نہیں۔اگر لاہور کو حضرت علی ہجویریؒ اور ملتان کو حضرت بہاالدین ذکریاؒکے فیض نے سمیٹ رکھا ہے تو اہلیان کراچی حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒجیسے مجاہد طبیعت ولی کے مرقد کے سائے میں آباد ہیں اوراگر لاہور کو پرتھوی ، غزنوی، غوری، اکبر اور جہانگیرجیسے عالم پناہوں کی داستانیں سنانے کا شوق ہے تو کراچی محمد علی جناح جیسے عظیم رہبر کے ذکر سے کیوں باز رہے۔مورخین کراچی کی تاریخ کا تانہ بانہ اٹھاریں صدی سے جوڑتے ہیں، سقوط سندھ کے بعد انگریزوں نے اس جگہ کو جہاں آج کراچی آباد ہے خالص فوجی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی ٹھانی اور یہاں بندرگاہ اور چھاونی قائم کی۔بندرگاہ کیا قائم ہوئی کہ گجرات کے مسلم تاجروں کی قسمت ہی کھل گئی ، کھارادر اور میٹھادر کے علاقے اسی دور کی یاد ہیں۔ 1957 کی جنگ آزادی میں جہاں پورے ہندوستان نے بغاوت کی ایک تاریخ رقم کی وہیں کراچی کی فوجی چھائونی میں بھی یہ آگ اسی طرح پھیلی ، بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ جس جگہ پرآج ایمپریس مارکیٹ ٹاور اپنے پورے آب و تاب کے ساتھ کھڑا اور جہاں دن بھر لین دین کے سودے زوروں پر ہوتے ہیں، دو صدی پہلے ٹھیک یہی جگہ درجنوں حریت پسندوں کے مقدس خون سے سیراب ہوئی تھی۔کراچی نے قیام پاکستان کے بعد دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کی اور چند برسوں میں ہی اسکا شمار دنیا کے بڑے معاشی مراکز میں ہونے لگا۔ یہاں کی بحری و فضائی بندرگاہیں،صنعتی و اقصادی مراکز اور تجارتی و کاروباری سرگرمیاں اسے ملک کے کسی بھی دوسرے شہر سے ممتاز کرتی ہیں۔ کہتے ہیں کراچی میں زندگی اتنی تیز اور برق رفتار ہے کہ گھنٹے سیکنڈ کی رفتار سے اور موٹر بائیک ہوائی جہاز کی رفتار سے بھاگتی ہوئی نظر آتے ہیں۔ یہاں ہر کوئی جلدی میں ہے ، یہ دیکھئے اتنی جلدی کہ گاڑیوں کو پارک کرنے کا بھی وقت نہیں اوریہاں تو اتنی جلدی کہ صاحب سرخ بتی بھاڑ میں جائے۔لیکن جہاں یہ تیزی اور برق رفتاری قابو سے باہر نظر آتے ہیں ،وہیں اس شہر کے کئی کونے ایسے بھی ہیں جہاں ٹھہرائو اور دھیمے پن کا اپنا ہی انداز ہے، یہ گل جی ہیں عالمی شہرت یافتہ مصور، انکے رنگوں میں پھیلی گہرائی سے ملئے، یہ فاطمہ ثریا بجیا ہیں عالمی شہرت یافتہ ادیبہ انکے قلم کی شگفتی کو دیکھئے اور یہ ضیاء معین الدین ، شعلہ سا لپک جائے ہے آواز تو دیکھو۔ بدقسمتی سے جب کبھی کراچی کی بات نکلتی ہے تو معیشت اور صنعت پر آکر رک جاتی ہے حالانکہ باغوں کی رونق ہو یا ساحلوں کی ہوا،نوجوان منچلوں کی ٹولیاں ہوں یا رومانی جوڑوں کی من موجیاں، ادب کی سنجیدہ محفلیں ہوں یا شعرا کے مشاعرے، آرٹ اورفنون لطیفہ کے شاہ پارے ہوں یا علم و دانش کی درسگاہیں، مذہب اور عقیدے کی برکتیں ہوں یا روحانیت کی برکات ، گویا روشنیوں کا یہ شہر زندگی کے ہر رنگ سے رنگا ہوا ہے اور خوشبو سے مہکا ہوا ہے۔ ایک دور تھا جب کراچی اپنی امن پسندی کے لئے مشہور تھا، لیکن نجانے اس شہر کی پر امن فضاء کو کس کی نظر کھاگئی۔ انیس سو چھیاسی میں بشریٰ زیدی کی حادثاتی موت کے بعد جو لسانی فسادات رونما ہوئے اس نے لسانی بنیادوں پر ایک نئی سیاسی تقسیم پیدا کی جو آگے چل اکثر مسائل کا سبب بنی۔ ریاستی آپریشن، فرقہ ورانہ کشیدگی ، گینگ وار، لینڈ مافیا، بھتہ مافیا اور چوری ڈاکے۔ معامالات ہیں کہ سنبھلنے کا نام ہی نہیں لیتے اور ایک ہلکی سی چنگاری بارہ مئی، ستائیس دسمبر جیسے واقعات کا پیش خیمہ ثابت ہوجاتی ہے۔لیکن ان تمام تر صورتحال کے باوجود حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ اہل کراچی زندگی کی گاڑی روکتے نہیں، کاروبار بڑھ رہا ہے، لوگ آرہے ہیں، سماجی ، ادبی اور روایتی سرگرمیوں میں بھی وقت کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جبکہ اعلی تعلیم کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے اور شاید اسی لئے قیام پاکستان کے وقت کسی نے کہا تھا کہ آج دلی کراچی کی قسمت پر رشک کررہی ہے اور کیوں نہ کرتی کہ جو مقام دلی کو صدیوں کے انقلابات زمانہ نے بخشا، کراچی نے چند برسوں میں ہی سمیٹ لیا۔


      Similar Threads:

    2. The Following 2 Users Say Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      CaLmInG MeLoDy (03-16-2016),Moona (03-13-2016)

    3. #2
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: روشنیوںکا شہر کراچی

      Thanks for great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: روشنیوںکا شہر کراچی




    5. #4
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: روشنیوںکا شہر کراچی

      Move Pyara Pakistan


      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing

      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    6. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (03-13-2016)

    7. #5
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: روشنیوںکا شہر کراچی

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      Move Pyara Pakistan


      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing





      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    8. #6
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: روشنیوںکا شہر کراچی

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      Move Pyara Pakistan


      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing
      Quote Originally Posted by intelligent086 View Post



      @CaLmInG MeLoDy
      تھریڈ موو کرنے میں مسئلہ آرہا ہے ، اسے دیکھ لیں
      شکریہ




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    9. #7
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,772
      Threads
      481
      Thanks
      1,142
      Thanked 1,167 Times in 923 Posts
      Mentioned
      159 Post(s)
      Tagged
      497 Thread(s)
      Rep Power
      11

      Re: روشنیوںکا شہر کراچی

      so nice sharing mazid achi achi sharing ka intzar rahe ga

      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    10. The Following User Says Thank You to muzafar ali For This Useful Post:

      intelligent086 (03-13-2016)

    11. #8
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: روشنیوںکا شہر کراچی






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    12. #9
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html
      muzafar ali's Avatar
      Join Date
      Nov 2015
      Posts
      2,772
      Threads
      481
      Thanks
      1,142
      Thanked 1,167 Times in 923 Posts
      Mentioned
      159 Post(s)
      Tagged
      497 Thread(s)
      Rep Power
      11

      Re: روشنیوںکا شہر کراچی



      Kis Ki Kya Majal Thi Jo Koi Hum Ko Kharid Sakta Faraz,..Hum Tu Khud Hi Bik Gaye Kharidar DekhKe..?

    13. #10
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: روشنیوںکا شہر کراچی

      اچھا جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 1 of 2 12 LastLast

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •