SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 6 of 6

    Thread: کمپیوٹر کی رفتار کس طرح تیز کی جائے؟

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      کمپیوٹر کی رفتار کس طرح تیز کی جائے؟


      ہم ہمیشہ یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا کمپیوٹر بہتر سے بہتر کارکردگی پیش کرے۔ کام کے دوران ہمیں اس پر کوئی ایرر نظر نہ آئے اور رفتار بھی بہتر ملے۔ لیکن ان سب کے لیے آپ کو اپنے کمپیوٹر کا خیال رکھنا ہوگا۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کمپیوٹر کا خیال کیسے رکھا جائے؟ اس حوالے سے ذیل میں کچھ طریقے پیش کیے جارہے ہیں جن سے آپ کے کمپیوٹر کی کارکردگی بہتر ہوسکتی ہیں: 1۔ ہارڈ ڈسک کی تنظیمِ نو یا Defrag کرنا شاید آپ کو اس کا مطلب بھی معلوم نہ ہو لیکن یہ آپ کے لیے حیران کن امر ہوگا کہ یہ عمل آپ کے کمپیوٹر کی نگہداشت کے لیے کس قدر اہم ہے۔ Defragmentationآپ کے کمپیوٹر میں بکھرے ہوئے ڈیٹا کو یکجا کر کے کمپیوٹر کے کام کرنے کی صلاحیت کو تیز رفتار کرتا ہے جس انداز میں کمپیوٹر میں فائلیں محفوظ کی جاتی ہیں، اس سے جدید ہارڈ ڈسکس بھی سست ہو جاتی ہیں۔ جیسے جیسے ہارڈ ڈسک پر فائلیں محفوظ یا خذف کی جاتی ہیں، یہ تمام ڈیٹا ایک ساتھ محفوظ ہونے کے بجائے ہارڈ ڈسک کے مختلف حصوں پر محفوظ ہوتا رہتا ہے جس کے باعث فائلوں تک رسائی سست روی کا شکار ہو جاتی ہے۔ ڈسک پر بکھری ہوئی معلومات کے ان ٹکڑوں کو ترتیب سے لگانے سے نہ صرف میموری میں دستیاب جگہ میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس سے معلومات تک رسائی میں بھی آسانی پیدا ہوتی ہے۔ اور ایسا کرنا بالکل مشکل نہیں ہے۔ ایسے کچھ پروگرامز ہیں جن سے مدد لی جا سکتی ہے Defrag 3 Smart (ونڈوز8.1) یا iDefrag (ایپلOS X کے لیے) 2۔ غیرضروری فائلیں حذف کریں آج کل 200 جی بی سے کم ہارڈ ڈسک بہت آسانی سے بھر جاتی ہے۔ اور جوں جوں یہ بھرتی جاتی ہے اس کے کام کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔ آپ کے کمپیوٹر میں ایسی بہت سی پرانی فائلیں موجود ہو سکتی ہیں جو اب آپ کے استعمال میں نہیں، اور ان فائلوں نے آپ کے کمپیوٹر میں جگہ گھیر رکھی ہے۔ مارکیٹ میں پی سی اور میک کمپیوٹرز کے لیے متعدد پروگرامز دستیاب ہیں۔ پی سی کے لیے Space Sniffer یا WinDirStat جیسے پروگرامز آپ کو یہ بتا سکتے ہیں کہ کون سی فائلوں نے ہارڈ ڈسک کی سب سے زیادہ جگہ گھیر رکھی ہے۔ اگر آپ میک پرOS X استعمال کر رہے ہیں تو یہ کام اور بھی آسان ہے۔ اس کے لیےFinder سرچ کی سہولت استعمال کی جا سکتی ہے۔ یہ آپ کو آپ کے میک میں موجود سب کچھ دکھا سکتا ہے، بشمول ایپلیکیشنز، پروگرامز، ہارڈ ڈسکس، فائلیں، فولڈرز اور ڈی وی ڈی ڈرائیوز۔ آپ اس سے اپنی فائلوں اور فولڈرز کی تنظیم نو کر سکتے ہیں، اپنے میک کا تمام مواد دیکھ سکتے ہیں اور جو چاہے حذف کر سکتے ہیں۔ 3۔ پروگرامز کو خودکار طریقے سے منتخب کریں یہ کمپیوٹر کی رفتار تیز کرنے کا مؤثر ترین طریقہ ہے، خاص طور پر کمپیوٹر کتنی تیز رفتاری سے سٹارٹ ہوتا ہے۔ یہ دیکھنا ممکن ہے کہ آپ کے کمپیوٹر پر کون کون سے پروگرام اس وقت چل رہے ہیں اور اگر آپ چاہیں تو انہیں بند کر سکتے ہیں۔ OS X میں Activity Monitor اور ونڈوز میںTask Manager کے ذریعے یہ کام کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس میک ہے تو System Preferences میں جائیں، Users and Groups کا انتخاب کریں اور اس پروگرام کو بند کر دیجیے جو آپ بند کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ پی سی استعمال کرتے ہیں تو بلا معاوضہ دستیاب ٹول Autoruns استعمال کر سکتے ہیں جو خودکار طریقے سے چلنے والے پروگراموں کو کنٹرول کرتا ہے۔ 4۔ وائرس اور نقصان دہ پروگرامز کا خاتمہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اینٹی وائرس سافٹ ویئر کے بغیر گزارا کر سکتے ہیں، اور یہ توجیح پیش کرتے ہیں کہ اس سے بہت زیادہ میموری خرچ ہوتی ہے اور کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، بالخصوص پرانے پی سی کمپیوٹرز پر۔ لیکن جو افراد کمپیوٹر ماہر نہیں ہیں ان کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ بعد میں پچھتانے کے بجائے اینٹی وائرس سافٹ ویئر کا استعمال کریں۔ آپ اپنے کمپیوٹر کی خصوصیات کے مطابق اینٹی وائرس سافٹ ویئر کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ایسے بے شمار اینٹی وائرس سافٹ ویئرز دستیاب ہیں جو بہت کم میموری اور پروسیسنگ پاور خرچ کرتے ہیںجن میں Microsoft Security Essentials، Panda Cloud اور Avira شامل ہیں۔ اگرچہ یہ مفروضہ بہت بڑے پیمانے پر پھیل چکا ہے کہ میک کمپیوٹرز کو وائرس متاثر نہیں کرتا لیکن اگر آپ کا اپیل کمپیوٹر معمول سے زیادہ سست ہو جائے تو آپ کو اس طرف بھی دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ آپ اس صورت میں بلامعاوضہ دستیاب ٹول Avast یا Sophos اینٹی وائرس استعمال کر سکتے ہیں۔ 5۔ ویب اپیلیکیشنز کا استعمال کریں Office انسٹال کر کے استعمال کرنے کی کیا ضرورت ہے جب آپ کوGoogle Docs، Adobe's Buzzword یا Zoho یا پھر Peepel جیسی اپیلیکیشنز کے ذریعے وہ سب کچھ مل سکتا ہے جو آپ چاہتے ہیں۔ آج کل کی ویب ایپلیکیشنز جو براؤزر کے اندر کام کرتی ہیں، ان سے کسی بھی قسم کا کام لیا جا سکتا ہے۔ اس کے دو فوائد ہیں: یہ چلنے میں بھاری نہیں ہوتیں اور ہارڈ ڈسک پر اثرانداز نہیں ہوتیں۔ اگر ان تمام پانچ مرحلوں کے بعد بھی آپ کا کمپیوٹر سٹارٹ ہونے میں تیر رفتاری کا مظاہرہ نہیں کرتا تو شاید آپ کو کسی تکنیکی ماہر سے رابطہ کرنے یا نیا کمپوٹر خریدنے کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ ٭٭٭


      Similar Threads:

    2. #2
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: کمپیوٹر کی رفتار کس طرح تیز کی جائے؟

      Bohot hi khoob post...thnx for sharing.






    3. #3
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Re: کمپیوٹر کی رفتار کس طرح تیز کی جائے؟




    4. #4
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: کمپیوٹر کی رفتار کس طرح تیز کی جائے؟

      Buhat he zabardast






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    5. #5
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Miss You's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Rahim Yar Khan
      Posts
      2,914
      Threads
      379
      Thanks
      242
      Thanked 420 Times in 329 Posts
      Mentioned
      259 Post(s)
      Tagged
      6842 Thread(s)
      Rep Power
      186

      Re: کمپیوٹر کی رفتار کس طرح تیز کی جائے؟

      Useful Sharing


    6. #6
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Baab-Ul-Islam's Avatar
      Join Date
      Jan 2015
      Location
      Manchester U.K
      Posts
      54
      Threads
      26
      Thanks
      10
      Thanked 17 Times in 11 Posts
      Mentioned
      1 Post(s)
      Tagged
      99 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: کمپیوٹر کی رفتار کس طرح تیز کی جائے؟


      آپ کے کمپیوٹر کی رفتار تیز کرنے کے لئے کس طرح

      جلد یا بعد میں ہم میں سے اکثر کے کمپیوٹر کی کارکردگی کی رفتار سے گرا دیا کہ متعلقہ.کیوں ہو رہا ہے؟کمپیوٹر کی ہارڈ ویئر کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے کے بعد - پروسیسر فی سیکنڈ آپریشن کے تمام ایک ہی تعداد، میموری سائز ایک ہی رہ گیا ہے، اور یہ، کی رفتار کو تبدیل نہیں کرنا چاہئے لگ رہے ہو گے.وائرس، ناقص رجسٹری چابیاں، سافٹ ویئر کی غلط ہٹانے - اور یہ اس وجہ سے کمپیوٹر کے سافٹ ویئر میں مسائل میں سے ہوتا ہے. یہ سب کچھ اس کی رفتار میں کافی کمی کی طرف جاتا ہے.

      کی آپ کو ضرورت گے

      • درست کرنے کے لئے سافٹ ویئر کی غلطیوں خصوصی پروگرام کلینر کی ضرورت ہوتی ہے.پروگرام کی مقبولیت آسان استعمال کرنے کے پاس پہلے سے ہی ڈاکٹر "، HijackThis سسٹم میں غلطیاں اور مشکوک" سوراخ "درست کرنے کے لئے حاصل کی ہےویب یہ "رجسٹری کو صاف کرنے Regcleaner وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے علاج. ان آلات کی تمام لائسنس فریویئر تحت تقسیم کر رہے ہیں، لہذا آپ کو ان کی خریداری کے ساتھ مسئلہ نہیں کریں گے - ان میں سے سب کو انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا کھول سکتے ہیں.


      انسٹرکشن
      1
      سب سے پہلے، آپ کو وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا. مقامی نیٹ ورک سے، انٹرنیٹ سے آپ کے کمپیوٹر منقطع. سیف موڈ میں کمپیوٹر دوبارہ شروع کریں. "ڈاکٹر چلانے کےویب یہ "علاج اور وائرس کے لئے آپ کے کمپیوٹر کا ایک مکمل اسکین کرنا. یہ ایک طویل وقت لگ سکتا ہے، لیکن یہ ہو جائے گی. تمام معلوم وائرس فائلوں کو ہٹا دیں. کمپیوٹر دوبارہ شروع کریں.

      2
      اب صاف رجسٹری. افادیت Regcleaner چلانے. سافٹ ویئر پروگرام کے نوٹ پر اب کوئی آپ کے سسٹم پر موجود ہیں، لیکن کیا جس سے اس کی رجسٹری میں باقی اندراجات.منتخب ہٹانے کے کلک کریں. تو ہم نے غیر ضروری اندراجات سے چھٹکارا حاصل. اب، ہم رجسٹری کی غلطیوں کی تلاشی لی. ٹولز پر کلک کریں - رجسٹری صفائی - ان سب کرتے ہیں. غلط چابیاں کے لئے تلاش شروع. کسی بھی غلطی ticks کے نوٹ اور منتخب منتخب کریں ہٹا دیں.

      3
      اور آخر میں، افادیت HijackThis کے ساتھ ہمارے نظام کو تحفظ فراہم. گمراہی اور پریس "cheked درست کریں" نوٹ کریں - پروگرام شروع کرنے کے بعد، شے کو منتخب کریں ایک نظام صرف اسکین کریں، اور گزشتہ صورت میں کے طور پر اسی.
      ایک صاف کمپیوٹر کی رفتار کو لے کر بعد میں نمایاں اضافہ، اور سیکورٹی میں اضافہ کرے گا.







    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •