ایک چھوٹا بچہ جو نہانے اور ہاتھ منہ دھلوانے سے گھبراتا ہے اور اس کو نہانے سے تکلیف ہوتی ہے لیکن ماں زبردستی پکڑ کر اس کو نہلا دیتی ہے اور اس کا میل کچیل دور کر دیتی ہے بچہ نہانے کے دوران روتا بھی ہے چیختا بھی ہے لیکن ماں اس کے باوجود اسکو نہیں چھوڑتی ہے
اب بچہ تو سمجھ رہا ہے کہ مجھ پر ظلم اور زیادتی ہو رہی ہے مجھے تکلیف پہنچائی جا رہی ہے لیکن ماں شفقت اور محبت کی وجہ سے اس کو نہلا رہی ہے اس کا میل کچیل دور کر رہی ہے اس کا جسم صاف کر رہی ہے.
چنانچہ جب بچہ بڑا ہوگا تو اس وقت اس کی سمجھ میں آئے گا کہ یہ نہلانے دھلانے کا جو کام میری ماں کرتی تھی وہ بڑی محبت اور شفقت کا عمل تھا جس کو میں ظلم و زیادتی سمجھ رہا تھا اگر میری ماں میرا میل کچیل دور نہ کرتی تو میں گندا رہ جاتا
بالکل اسی طرح اللہ تعالٰی اپنے بندوں کو حالات کی سختی اور آزمائشوں سے گزار کر انکےگناہوں کو صاف کردیتا ہے اور گناہوں سے توبہ کرنے والا اسطرح پاک صاف ہو جاتا ہے جیسے اس نے گناہ کیا ہی نہ ہو.
اللہ تعالٰی ہم سب کو گناہوں سے بچنے اور ہر وقت توبہ واستغفار کرتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے... آمین



Similar Threads: