اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان آج اپنی 42 ویں اور شادی کے بعد پہلی سالگرہ منا رہی ہیں۔
ملکی سیاست میں ہلچل مچانے والےعمران خان کے دل میں گھر کرنے والی ریحام خان اپنی زندگی کی 42 بہاریں دیکھ چکی ہیں اور آج وہ شادی کے بعد اپنے شوہر عمران خان کے ساتھ پہلی اور اپنی عمر کی 42 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔
آزادی مارچ دھرنے کے دوران ہی عمران خان نے پرکشش اورخوبصورت شخصیت کی حامل ریحام خان کے سحر سے متاثر ہوکرانہیں شادی کا پیغام بھیجا اور دونوں کی شادی 6 جنوری کو انتہائی سادگی سے انجام پائی۔
ریحام خان نے اپنے کیریئر کا آغاز 2006 میں برطانیہ میں ایک ٹی وی شو سے کیا اس کے بعد عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی سے وابستہ ہوگئیں جب کہ 2013 میں پاکستان آنے کے بعد مختلف چینلز سے وابستہ رہیں۔
واضح رہے کہ ریحام خان کی پہلی شادی 12 سال ہی کامیابی سے چل سکی تھی اور پہلے شوہر سے ان کے 3 بچے ہیں جب کہ عمران خان کی پہلی شادی جمائما خان سے ہوئی تھی جس سے ان کے 2 صاحبزادے ہیں۔
Similar Threads:
Bookmarks