لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ وہ نہ توکبھی صولت مرزا سے ملے ہیں اور نہ ہی اسے جانتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق الطاف حسین کا کہنا ہے کہ میں جیلوں اور مقدموں سے نہیں گھبراتاپہلے بھی جھوٹے کیسز میں سزا بھگتی ہے میرے وکیل بر طانیہ میں موجودہیں اور میں برطانیہ میں ہی کیس لڑوں گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ کیا ہوگا برطانیہ میں پھانسی کی سزا تو ہے نہیں زیادہ سے زیادہ عمر قید ہے جتنی بھی سزا ہوگی بھگت لوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ گر ان کو سزا ہوگئی توان کا مقدمہ دوسری عدالت میں چلاجائے گاوہ اپنی سزا کے خلاف عالمی عدالت میں بھی جا سکتے ہیں ۔ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ میرا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے اور تحریک کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر ایساکرنے سے کارکنوں کے ذہن تبدیل نہیں ہو سکتے۔شروع سے ہی مائنس الطاف فارمولہ سوچا جا رہا ہےیہ جا گیر دار پڑھے لکھوں کی حکمرانی نہیں چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مٰیں مرگیا توایم کیو ایم تین گروپس میں تقسیم ہوجائے گی لیکن نظریہ زندہ رہے گا۔



Similar Threads: