مشکلات اور حل نہ ہونے والی مشکلات یا انسان کو اللہ سے دُور کر دیں گی یا اللہ کے قریب کر دیں گے۔
اگر مشکل آپ کو اللہ سے دور کر رہی ہےتو یہ مشکل کسی قدیم ُبرے عمل کی سزا ہے، تو یہ مشکل ایک سزا ہے!۔وہ آدمی جو مشکل میں بھی اللہ کے پاس نہیں گیا اس کے لئے مشکل ایک سزا ہے۔ اور اگر مشکلات میں کسی نے اپنے آپ کو اللہ کے قریب کر دیا تو ایسی مشکلات تو ہزار بار آئیں۔ یہ مشکل بڑی مبارک ہے کہ جس مشکل نے اللہ کے زیادہ قریب کر دیا۔
اب آپ اپنی مشکل کا جائزہ لو کہ آپ اللہ کے قریب ہو گئے ہو کہ دور ہو گئے ؟
اگر غریبی اللہ کے قریب کر دے تو غریبی مبارک، اگر غریبی آپ کو باغی بنا دے تو یہ عذاب ہے بلکہ دوہرا عذاب ہے کہ ایک تو غریبی ہے دوسرا اللہ سے بھی دور ہو گیا۔
واصف علی واصف


Similar Threads: