اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ آنیوالے دنوں میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا میچ ہونیوالا ہے اور مقابلہ کرنااُنہیں خوب آتاہے ، کھیلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر جانبدار کپتان عمران خان لائے، پانچ پانچ باریاں لینے کے باوجود بھی لوگوں کا پیٹ نہیں بھرا، امیروہ شخص ہے جس کو کوئی خرید نہ سکے ، اللہ کے آگے ایک سجدہ دنیا کے آگے ہزاروں سجدوں سے نجات دلاتاہے ۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ آنیوالے دنوں میںپاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑااور زبردست مقابلہ ہوناوالاہے ، اکیس سالوں میں مقابلے کی تربیت ہوئی ،وہ مقابلہ کرناجانتاہوں ،آپ کو یاد ہویانہ ہو، دنیا کی کرکٹ کی تاریخ میں غیر جانبدار ایمپائر لانے والا عمران خان تھا،ایک طرف مگر مچھ ہوں گے تو دوسری طرف جنون ۔عمران خان نے کہاکہ پہلے سب نے ایک پارٹی کیساتھ مل کر حلوہ کھایا اور پھر تیار ی ہے ،پانچ پانچ دفعہ باریاں لینے والے لوگوں کاکام پہلے اقتدار میں آنے کے لیے پیسہ خرچ کرنااور پھر اقتدار میں آکر پیسہ بناناہے ، ایسے لوگ امیر ہوتے جارہے ہیں اور قوم غریب ہوتی جارہی ہے ، ظلم اور ناانصافی میں ڈوبتے جارہے ہیں ، سبز پاسپورٹ کی بھی کوئی عزت نہیں ، ڈالرلے کر اپنی فوج سے قوم کو مروایا۔اُن کاکہناتھاکہ اِن لوگوں کے اپنے ڈالر اور بچے باہر ہیں اور طلاق بھی نہیں ہوئی ،ہم نیا پاکستان بناناچاہتے ہیں اور اُس کا مطلب قائداعظم کا پاکستان ہے ۔اُنہوں نے واضح کیاکہ وہ اس لیے نیا پاکستان بناناچاہتے ہیں کیونکہ اُن کا جینا مرنایہاں ہے ، باہر کچھ نہیں ۔اُن کاکہناتھاکہ اُن کی پیدائش کے وقت پاکستان پانچ سال کاتھا، ملک کو اوپر جاتے ہوئے اور پھرتباہی کی طرف جاتے ہوئے دیکھاجنہوں نے اپنی ذات کیلئے تباہ کیا،دراصل یہ لوگ ملک کے میرجعفر اور صادق ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ اُن کے والدین نے بڑے فخر سے بتایاکہ تم آزاد ہو، ہم نے غلامی دیکھی ہے ، اُنہیں کیاپتہ تھاکہ یہ ایساہوجائے گا۔عمران نے کہاکہ وہ 17سال سے پاکستان کیلئے لڑرہے ہیں ،باقی زندگی بھی ایسے ہی گزرے گی۔عمران خان کاکہناتھاکہ ایک پولنگ سٹیشن پر دس نوجوان کھڑاکریں گے اور دیکھیں گے کہ کون دھاندلی کرتاہے ،جو اپنے ضمیر کا سودا کردے ، اُس کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ، امیر وہ نہیں جس کے باپ دادا کے پیسے زیادہ ہوں بلکہ وہ ہوتاہے جو جس کی کوئی قیمت نہ لگاسکے ۔عمران خان کاکہناتھاکہ اللہ اپنے آگے ایک سجدے پر دنیا کے آگے ہزاروں سجدوں سے نجات دلاتاہے ،نماز میں اللہ نے اگر آپ پر کرم کرناہے تو وہ ایمان ہے ،وہ اپنے بیٹوں کو بھی یہی درس دیتے ہیں ، ایمان کی پہچان انسان کی آزادی ہوتی ہے ، اُسے کوئی خوف نہیں ہوتا، وہ اپنے میں کے بت کو توڑ دیتاہے ۔عمران خان نے کہاکہ آپ یہاں کچھ لینے نہیں ، دینے کے لیے آئے ہیں ،اسی لیے مجھے پیارے ہیں ،تئیس مارچ کو تاریخ رقم کی ، کل سونامی مینگورہ جائے گا۔



Similar Threads: