SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: بامعنی زندگی خوشی کی ضامن نہیں ؟

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      بامعنی زندگی خوشی کی ضامن نہیں ؟

      بامعنی زندگی خوشی کی ضامن نہیں ؟



      حمزہ ریاض
      ماہرین نفسیات نے اخذ کیا ہے کہ ہماری زندگی میں کئی مقاصد بہت اہم ہیں مثلاً فلاحی کاموں میں حصہ لینا یا اپنے بچوں کی پرورش کرنا لیکن ان سے ہماری روزمرہ کی خوشیوں میں اضافے کا امکان کم ہوتا ہے۔ ما ہرین کا خیال ہے کہ انسان کے لیے اس کی زندگی کبھی بھی حالات کی وجہ سے ناقابل برداشت نہیں بن سکتی ۔ لیکن، اگر زندگی میں معنی اور مقاصد کی کمی ہے تو ایسا ضرور ہو سکتا ہے۔اگرچہ بہت سے لوگوں کے اہداف زندگی میں خوش رہنا اور اسے مقصدیت کے ساتھ گزارنا، دونوں اہم ہوتے ہیں ۔لیکن کیا یہ کہنا درست ہو گا کہ خوش رہنے سے زندگی میں مقصدیت بھی حاصل ہو جاتی ہے یا پھر ایک بامقصد زندگی دراصل انسان کی زندگی میں خوشیاں لے کر آتی ہے؟اس پیچیدہ سوال کے جواب میں ماہرین نے جو نظریہ پیش کیا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ انسان کی زندگی میں ان دونوں کا مطلب ہمیشہ ایک جیسا نہیں ہوتا۔ ایک حالیہ تحقیق کے نتیجے سے ماہرین نفسیات نے اخذ کیا ہے کہ ہماری زندگی میں کئی مقاصد بہت اہم ہیں، مثلاً فلاحی کاموں میں حصہ لینا یا اپنے بچوں کی پرورش کرنا لیکن ان سے ہماری روزمرہ کی خوشیوں میں اضافے کا امکان کم ہوتا ہے۔ جبکہ اکثر خوشی اور بامعنی زندگی کے احساس کو ایک جیسا سمجھا جاتا ہے۔ ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ دونوں احساسات ایک دوسرے سے مکمل طور پرجدا بھی ہو سکتے ہیں۔ ایک تازہ تحقیق میں محققین نے ایک بامعنی زندگی اور خوش و خرم زندگی کے درمیان اہم اختلافات کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔تحقیق کاروں نے 400 امریکی بالغان کے ایک سروے کا تجزیہ کیا ، جس میں لوگوں کی عمومی طرز زندگی خوش رہنے اور زندگی کے مقاصد کے حوالے سے اطمینان کی شرح کا جائزہ لیا ۔نتیجے سے اس خیال کی توثیق ہوئی کہ لوگ مقصدیت سے بھری زندگی کے احساس کے ساتھ خوش تھے ۔جب کہ اس سوال پر کہ زندگی میں کیسے خوش رہا جاسکتا ہے؟ اکثر لوگوں کا خیال تھا کہ انھیں روزمرہ زندگی کے معمولات سے بچنے میں اور چھٹیوں کے دن گزارنے سے خوشی ملتی ہے۔ لیکن دوسری جانب روزمرہ کے گھریلو کاموں، فون پر بات چیت اور دیگر معمولات زندگی کی انجام دہی کرنے سے خوش رہنے کا امکان کم نظر آیا۔علاوہ ازیں یہ وضاحت بھی ہوئی کہ جن چیزوں سے ہمیں خوشی ملتی ہے، ضروری نہیں تھا کہ وہ ہماری زندگی کے مقاصد کو بھی پورا کرتی ہیں۔ اسی طرح زندگی میں معنویت تلاش کر لینے سے روزمرہ کی زندگی میں خوشیاں حاصل نہیں کی جا سکتی ہیں۔تجزیہ سے معلوم ہوا کہ روزمرہ زندگی میں آسانی، آرام دہ اور پر سہولت زندگی کے ساتھ لوگوں کی زندگی کی خوشیوں کا مضبوط تعلق تھا۔ مقبول قول ہے کہ پیسے سے خوشیاں نہیں خریدی جاسکتی ہیں تاہم اس کے برعکس تحقیق سے پتہ چلا کہ پیسے سے خوشیوں کو خریدا جا سکتا ہے اور دولت کے کافی ہونے سے زندگی کی ضروریات اور راحت کے سامان کا انتظام کیا جا سکتا ہے۔ جس کا انسان کی خوشیوں کے ساتھ گہرا تعلق ہوتا ہے۔ جیسا کہ ایک حالیہ مطالعے میں ظاہر ہوا تھا کہ دولت مند ممالک میں لوگ زیادہ خوش ہوتے ہیں جبکہ انھوں نے اپنی زندگی کے بہت سے مقاصد نہیں بنائے ہوتے ہیں۔محققین کے مطابق غریب ملکوں کے لوگوں کی زندگیاں زیادہ مقصدیت سے بھری تھیں۔تجزیہ کاروں نے کہا کہ ہماری تحقیق میں اس مفروضے کے برعکس کہ دولت سے خوشیاں نہیں خریدی جا سکتیں، یہ ثابت ہوا ہے کہ دولت سے زندگی کے مقاصد نہیں خریدے جا سکتے۔محققین نے کہا کہ دوسروں کے ساتھ بہتر تعلقات میں رہنے سے ہم خوشی اور زندگی کی مقصدیت کو زیادہ بہتر محسوس کرتے ہیں۔اسی طرح دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے سے خوشی میں اضافہ ہوتا ہے لیکن اس کا زندگی کی مقصدیت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے برعکس اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنے کا زندگی کی مقصدیت کے ساتھ تعلق ہے اور بہت زیادہ خوش ہونے کے ساتھ نہیں ہے۔ خالص خوشی وہ ہوتی ہے جو ہمیں اپنی خواہشات کو پا لینے سے حاصل ہوتی ہے۔ واضح ہو جاتا ہے کہ ایک اعلیٰ مقصدیت سے بھری زندگی کا مطلب ہمیشہ خوشیوں بھری زندگی نہیں ہوتا ، کیونکہ بامعنی زندگی روزمرہ زندگی کی خوشیوں میں اضافے کی ضمانت نہیں ہے۔ ٭٭٭


      Similar Threads:

    2. #2
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Re: بامعنی زندگی خوشی کی ضامن نہیں ؟

      complicated kr dia is ne ek baat ko itna guma phira k....
      Simply zindagi mai koi goal set ho to insan us mai apni sari mehnat laga deta hai is se dosron ki nazron mai b izzat milti hai or is jaddu dehad mai osy apno k sath time guzarny ka moqa kam milta hai to jb zra sa chance mil jaye to boht khushi hot hai....... is se chezain attract krti h zyada jese ap ne study ka goal e set kia ho to television, net, parks, feasts, parties sb attractive hoty hain


    3. #3
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: بامعنی زندگی خوشی کی ضامن نہیں ؟

      Great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •