کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ کراچی میں امن قائم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پولیس کو غیر سیاسی بنانا ضروری ہے ۔وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران آرمی چیف کا کہناتھا کہ کراچی کے امن کے لئے انتہائی ضروری ہے کہ پولیس کی تقرری میں مداخلت ختم کی جائے اور پولیس کو غیر سیاسی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کا بڑا حصہ کراچی سے آتا ہے اور اس لیے کراچی کا امن پورے پاکستان کے لیے ضروری ہے ۔
راحیل شریف نے کہا سیاسی قوتوں کو کراچی میں مستقل امن کے لیے سیاست سے بالا تر ہو کر کام کرنا ہو گا۔امن کے لیے جو اہداف مقرر کیے ہیں انہیں حاصل کرنا ہوگا۔


Similar Threads: