SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 2 of 2 FirstFirst 12
    Results 11 to 15 of 15

    Thread: نئی نوکری کے لئے انٹرویو کی تیاری

    1. #1
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982www.urdutehzeb.com/public_html patriot19472001's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Jeddah, KSA
      Posts
      247
      Threads
      33
      Thanks
      1
      Thanked 1 Time in 1 Post
      Mentioned
      5 Post(s)
      Tagged
      3546 Thread(s)
      Rep Power
      11

      Music نئی نوکری کے لئے انٹرویو کی تیاری


      السلام و علیکم

      معزز ممبران! کچھ دن پہلے سعودی عربیہ کی غذائی اجناس کی سب سے بڑی کمپنی کے پریذیڈنٹ کے ساتھ میرا پہلا انٹرویو تھا جو کہ الله کے فضل سے بیحد کامیاب رہا - اس ضمن میں ، میں نے تھوڑی ریسرچ کے بعد چند تیاریاں کی تھیں تا کہ عین وقت پر یادداشت دھوکہ نہ دے جائے - یہاں پر میں وہ چند ضروری باتیں ان لوگوں سے شیئر کرنا چاہتا ہوں جن کو خود یا ان کے جاننے والوں کو ایسی صورت حال پیش آیے تو شاید یہ اصول ان کے کام آ جائیں -

      ١- سب سے پہلا اصول یہ ہے کہ اگر انٹرویو بالمشافہ ہے تو اپنے ساتھ چند ضروری کاغذات ضرور لے جائیں جو یہ ہو سکتے ہیں

      جس نوکری کے انٹرویو کے لئے جا رہے ہیں ، اس کی ذمّہ داریوں کی تفصیل (جیسا کہ مجھے پہلے سے فراہم کی گئی تھیں
      لیکن کافی ادارے صرف خلاصہ ہی بھیج سکتے ہیں )
      سابقہ/موجودہ نوکری کی ذمّہ داریوں کی تفصیل ( جسے سی وی بھی کہا جاتا ہے ) اس کی ایک سے زائد کاپیاں ساتھ لے جانا بہتر ہوتا ہے -

      اگر کوئی سوال نامہ پہلے سے بھرنے کو دیا گیا تھا جو پہلی بار جانچنے کے عمل کا عمومی طریقہ کار ہوتا ہے (بالمشافہ ملاقات کا فیصلہ عموماً سی وی اور سوال نامے کے جوابات دیکھنے کے بعد کیا جاتا ہے)

      ٢- جس کمپنی میں نوکری کے لئے جا رہے ہیں اس کے بارے میں مکمل معلومات انٹرنیٹ اور دوسرے زرائع سے ضرور حاصل کریں جیسا کہ کمپنی کا نظام کیسا ہے ؟ اسکی مصنوعات کیا ہیں اور کمپنی کے بنیادی اصول کیا ہیں جنہیں کور ویلیوز بھی کہا جاتا ہے - اس کے علاوہ اور بھی بہت سی معلومات ہو سکتی ہیں -

      ٣- اپنے ساتھ وہ سوالات ضرور لکھ کر لے جائیں جو آپ کمپنی یا نوکری کے متعلق پوچھنا چاہتے ہیں

      ٤- اپنے ساتھ حوالہ جات (مشہورپیشہ وار افراد جو اس شعبے میں جانے پہچانے ہیں جس سے نوکری متعلق ہے ) کی لسٹ ضرور لے جائیں - آج کل لنکڈ ان پر آپ کی پیشہ وارانہ مہارت سے متعلق سفارشات بھی اس کام کو سر انجام دے سکتی ہیں

      ٥- انٹرویو کے دن نارمل لباس سے پرہیز کریں اور پیشہ وارانہ انداز میں تیار ہو کر جائیں

      ٦- نئی نوکری کی ذمّہ داریوں کی تفصیل کو دوبارہ غور سے دیکھ لیں (عموماً اچھی نوکریوں کے انٹرویو میں یہی بات موضوع بحث ہوتی ہے کہ آپ ان سے عھدہ برا کیسے ہونگے )

      ٧-نئی نوکری کی ذمّہ داریوں کو ایسے نقطہ نظر سے دیکھنے کی کوشش کریں کہ جیسے آپ نے انٹرویو لینا ہے - سوچ کی اس نئی جہت سے آپ کو بہت سے ایسے طریقے سجھائی دیں گے جس سے آپ اپنی موجودہ نوکری کی ذمّہ داریوں اور کامیابیوں کو نئی نوکری کی ذمّہ داریوں سے عھدہ برا ہونے کے لئے بطور مثال بیان کر سکیں گے

      ٨- اگر پوائنٹ نمبر ٧ پر غور سے کچھ مثالیں ذہن میں آئیں تو انہیں لکھ لیں

      ٩- اگر آپ نے پہلے سے کوئی سوالنامہ بھر کر جمع کرایا تھا تو اس میں لکھی گئی چیزیں آپ کو ازبر ہونی چاہیں - انٹرویو کے دوران اگر سوال نامے والی معلومات اور زبانی بیان کی گئی معلومات میں کوئی فرق پایا گیا تو اس سے امید وار کے متعلق بلا وجہ شبہات پیدا ہوتے ہیں

      ١٠- سابقہ/موجودہ نوکری کی ذمّہ داریوں کی تفصیل ( جسے سی وی بھی کہا جاتا ہے ) میں موجود کمزوریوں کے دفاع کے لئے مناسب جوابات ذہن میں رکھیں

      ١١- خاص طور پر اگر آپ نے تھوڑے وقت میں زیادہ نوکریاں تبدیل کی ہیں تو یہ غیر مستقل مزاجی کی نشانی ہے سوایے اس کے ، کہ آپ کنسلٹنٹ ہیں

      ١٢- نئی کمپنی سے متعلق کی گئی ریسرچ کو انٹرویو سے پہلے ایک بار اچھی طرح سے دیکھ لیں مثلاً ان کی مصنوعات ، اس کمپنی میں کام کرنے والے لوگ ، کمپنی کے کام کا طریقہ کار ، جغرافیائی محل وقوع اور کلچر وغیرہ

      ١٣- اپنے ساتھ وہ سوالات ضرور لکھ کر لے جائیں جو آپ کمپنی یا نوکری کے متعلق پوچھنا چاہتے ہیں - اگر سوالات زیادہ ہیں تو ان میں پانچ یا چھ اہم سوالات چن لیں

      ١٤- اپنے ساتھ حوالہ جات (مشہورپیشہ وار افراد جو اس شعبے میں جانے پہچانے ہیں جس سے نوکری متعلق ہے ) کی لسٹ ضرور لے جائیں - آج کل لنکڈ ان پر آپ کی پیشہ وارانہ مہارت سے متعلق سفارشات بھی اس کام کو سر انجام دے سکتی ہیں - لیکن اگر اس متعلق نہ پوچھا جایے تو خاموش رہنا بہتر ہے

      ١٥- اور سب سے ضروری بات ، انٹرویو کی مشق ضرور کریں - اگر کوئی دوست ساتھ ہو تو زیادہ اچھا ہے ورنہ یہی مشق شیشے کے آگے بھی کی جا سکتی ہے - اکیلے ہونے کی صورت میں اگر ریکارڈ کرنے کے لئے کیمرا ہو تو وقت کے ساتھ ساتھ بہتری کا اندازہ ہوتا رہتا ہے - سائنسی ریسرچ کے نتائج کے مطابق پانچ بار مشق کے بعد کامیابی کا تناسب پچاسی فیصد تک ہو جاتا ہے

      ١٦- اگر انٹرویو کی مشق کسی دوست کے ساتھ کر رہے ہیں تو انٹرویو لینے والے کے لئے ضروری ہے کہ ہر مشق کے بعد آپ کو آپ کی کمزوریوں سے آگاہ کرے اور دوران مشق آپ کو ہرگز ہرگز نہ ٹوکے - ٹوکے جانے سے اعتماد میں شدید کمی واقع ہوتی ہے -



      اس کے علاوہ انٹرویو کے دوران اور اس کے بعد اپنی کامیابی کے تناسب کو بڑھانے کے لئے بہت سی ہدایات ہیں جو انٹرنیٹ پر موجود ہیں - حقیقت یہ ہے کہ انٹرویو اور اس سے متعلقہ تیاری اب ایک پیشہ ورانہ ہنر کی شکل اختیار کر چکی ہے - جس میں پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ نفسیات کو جانچا جاتا ہے - انٹرویو ایک شماریاتی عمل ہے جس میں کم وقت میں امید وار کی قابلیت ، ذہنی استعداد اور رویے کو جانچنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ وہ مختلف قسم کے حالات میں کس طرح کام کرے گا /گی - لہٰذا ایک آدمی اگر اپنے شعبے میں انتہائی مہارت کا بھی حامل ہے لیکن انٹرویو کی تیاری نہیں کر پاتا تو اس کے مقابلے میں اس آدمی کی کامیابی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے جس کی مہارت اور قابلیت تو شاید اوسط درجے کی ہوگی لیکن انٹرویو کی تیاری اچھی ہوگی -

      اس موضوع کے علاوہ اور بھی بہت سے پیشہ ورانہ موضوعات ہیں جن میں راہ نمائی کی کمی کی وجہ سے ہم کامیابی تک نہیں پہنچ پاتے - میں کوشش کروں گا کہ وقتاً فوقتاً ان پر بات کی جایے تا کہ ایک صحت مندانہ بحث سے مزید اچھے حل سامنے آ سکیں -

      نوٹ - اگر کسی ممبر کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو وہ اسی تھریڈ میں پوچھ سکتے ہیں - میں جواب دینے کی کوشش کروں گا -

      اس کے ساتھ میں آپ سب سے اجازت چاہوں گا اور دعا گو ہوں کہ الله ہم سب کو ہمارے تمام نیک اور جائز کاموں میں کامیابی عطا فرمائیں - آمین



      Similar Threads:

    2. #11
      Genius Poet www.urdutehzeb.com/public_html illusionist's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      831
      Threads
      202
      Thanks
      34
      Thanked 39 Times in 22 Posts
      Mentioned
      87 Post(s)
      Tagged
      3530 Thread(s)
      Rep Power
      39

      Re: نئی نوکری کے لئے انٹرویو کی تیاری

      Very Informative ................ helpful thread. thanks for sharing brother ... humaisha khush rahiyay ... or isi tarhan hum logon k dimaag ki kalain bhi kholtay rahyiay.


    3. #12
      New Member Muhammad Abubakar's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      9
      Threads
      0
      Thanks
      0
      Thanked 0 Times in 0 Posts
      Mentioned
      3 Post(s)
      Tagged
      390 Thread(s)
      Rep Power
      0

      Re: نئی نوکری کے لئے انٹرویو کی تیاری

      بہت معلوماتی ٹاپک
      شیئرنگ کا شکریہ


    4. #13
      New Member Xtylish sami's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      28
      Threads
      2
      Thanks
      0
      Thanked 0 Times in 0 Posts
      Mentioned
      7 Post(s)
      Tagged
      1286 Thread(s)
      Rep Power
      0

      Re: نئی نوکری کے لئے انٹرویو کی تیاری

      phirr urdu...:/


    5. #14
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html FlashPro's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Location
      Idhar doobay udhar niklay
      Posts
      333
      Threads
      17
      Thanks
      9
      Thanked 20 Times in 19 Posts
      Mentioned
      26 Post(s)
      Tagged
      3025 Thread(s)
      Rep Power
      23

      Re: نئی نوکری کے لئے انٹرویو کی تیاری

      بہت اچھی معیاری پوسٹ



    6. #15
      New Member جادوگر's Avatar
      Join Date
      Feb 2015
      Posts
      24
      Threads
      1
      Thanks
      0
      Thanked 0 Times in 0 Posts
      Mentioned
      0 Post(s)
      Tagged
      0 Thread(s)
      Rep Power
      0

      Re: نئی نوکری کے لئے انٹرویو کی تیاری

      ​تیاری بہت ضروری ہے


    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 2 of 2 FirstFirst 12

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •