SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: دھرنوں سے قوم کو کیا ملا....؟ 24 دسمبر

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      دھرنوں سے قوم کو کیا ملا....؟ 24 دسمبر



      تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 126 دن سے پورے پاکستان کی معیشت کا پہیہ جام کر رکھا تھا ملکی و غیر ملکی سطح پر پاکستان کا نام اور مقام دن بدن متاثر ہو رہا تھا دھرنے کے ساتھ ساتھ جلسوں اور جلوسوں میں اموات کی تعداد بڑھ رہی تھی عوام انتہائی تذبذب کا شکار تھے حالات واقعات خراب سے خراب تر ہو رہے تھے نوجوان نسل نہ صرف بے رہ روی کا شکار ہونے لگی بلکہ ان پر مایوسی کے بادل چھا گئے عوام کاروبار کرنے سے دریغ کرنے لگے بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان کے حالات پر مایوسی کا اظہار کیا حتی کہ ہر چار اطراف مایوسی تذبذب اضطراب کی سی کیفیت چھائی ہوئی تھی کہ پشاور میں آرمی پبلک سکول اینڈ کالج پر دہشت گرد حملہ میں 132 طلبہ سمیت 142 افراد کی شہادت کے المناک واقعہ نے دنیا بھر کے عوام کو ہلا کر رکھ دیا۔ انسانیت سوز واقعہ نے کئی لوگوں کے گھر اجاڑ دیئے جس نے کئی ماﺅں کی گود اجاڑ دی کئی عورتوں کے سہاگ اجڑ گئے کئی گھروں کے چراغ گل کر دیئے ایسا قیامت خیز دن جس نے دنیا کو خون کے آنسو رلا دیا کے پی کے کی حکومت اور وزیر اعلیٰ سمیت دھرنوں میں مصروف رہے اور صوبہ دہشت گردوں کے سپردکر دیا۔ جس سے عوام میں افسوس اور غم کی لہر موجود ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ تحریک انصاف اور خود عمران خان کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور فی الفور دھرنا ختم کر دینے کا اعلان کیا جو ایک اہم فیصلہ ہے دہشت گردی کے خودکش حملوں سے یورپین پارلیمنٹ، برطانیہ اور امریکہ کی شدید مذمت دیکھنے میں آئی صدر امریکہ نے وزیراعظم پاکستان کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا سانحہ پشاور نے جہاں پاکستان کی تمام پارٹیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا ہے وہاں بین الاقوامی طاقتوں نے بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے کا عندیہ دیا ہے اس وقت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت کو چاہئے کہ وہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ضرب عضب کے ساتھ ساتھ دیگر اہم محاذوں پر بھی جنگ لڑے بین الاقوامی طاقتوں کو یہ باور کراکر کے اس کے دشمن پرائے نہیں بلکہ پڑوسی ہیں جو راءاور افغانستان کے ذریعے پاکستان کے امن کو تباہ کر رہے ہیں وہ پاکستان کا سب کچھ مفلوج کر دینا چاہتے ہیں وہ پاکستان کو تباہ کرنے کا خواب پورا کرنا چاہتے ہیں۔ ساری سیاسی پارٹیوں اور حکومت کو چاہئیے کہ وہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی لابنگ کریں پاکستان کی ساکھ کو بہتر بنانے اور اسے خوشحال بنانے کے لئے جدوجہد کریں یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ریاست بچانے کا ہے ریاست پکار رہی ہے ان سب کو جو اس ریاست کے اس سونی دھرتی کے باشندے ہیں جو اس ملک کے وزیر اعظم بن کر ملک کی خدمت کرنے کا خواب پورا کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں چاہئیے کہ وہ پہلے ریاست کو مضبوط بنائیں ریاست کو مستحکم کریں جب ریاست مضبوط توانا ہو گی تو حکومت بنے گی پھر وزیر اعظم بنے گا وگرنہ سب کچھ فنا ہو جائے گا پھر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا اور پشاور کا دورہ کر کے عوام کے دل جیت لئے جب کہ آل پارٹیز کانفرنس منعقد کر کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے اور دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا دینے کا فیصلہ کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ اور تمام سیاسی پارٹیاں ملک کے وسیع تر مفاد میں اکٹھے ہیں یہ ایک امر فیصلہ ہے جس سے دہشت گردی ختم کرنے میں مدد ملے گی سانحہ پشاور پر جیسے دنیا بھر میں مقیم انسانوں نے خون کے آنسو بہائے اس طرح یورپ میں بھی غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیا گیا اور واضح طور پر دہشت گردی کی مذمت کی گئی شہداءکے لواحقین اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اس وقت پاکستان حالت جنگ میں ہے اس موقع پر وزیر اعظم کہ مشیر خارجہ طارق فاطمی، وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی پیر صدر الدین راشدی اور ایم این اے پیر فیض الحسن نے سمندر پار پاکستانیوں کو پاکستان کیلئے بریفنگ کرنے کی تلقین کی ہے انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو لا تعداد چیلنجز ہیں ان سے نمٹنے کے لئے ہم سب کو اکٹھا ہونا ہو گا تاکہ ریاست کو بچا کر نوجوان نسل کے مستقبل کو بچایا جا سکے۔ سمندر پار پاکستانی اور سفارت خانے اس سلسلے میں اپنااپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست نے ملک میں انارکی پھیلائی ایک غلط کلچر کو فروغ دیا اب ہمیں ماضی کی غلطیوں کو دہرائے بغیر ترقی کی طرف بڑھنا ہے قوم متحد ہو جائے ہمیں وطن عزیز کو ہر صورت دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلانی ہے ورنہ ملک کا مستقبل اور قوم کا مقدر تاریک ہی بنا رہے گا اب ہمیں قوم کے معماروں کا مستقبل تابناک بنانا ہو گا۔


      Similar Threads:

    2. The Following User Says Thank You to intelligent086 For This Useful Post:

      Moona (03-21-2016)

    3. #2
      Vip www.urdutehzeb.com/public_html Moona's Avatar
      Join Date
      Feb 2016
      Location
      Lahore , Pakistan
      Posts
      6,209
      Threads
      0
      Thanks
      7,147
      Thanked 4,115 Times in 4,007 Posts
      Mentioned
      652 Post(s)
      Tagged
      176 Thread(s)
      Rep Power
      15

      Re: دھرنوں سے قوم کو کیا ملا....؟ 24 دسمبر

      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing

      Politician are the same all over. They promise to bild a bridge even where there is no river.
      Nikita Khurshchev

    4. The Following User Says Thank You to Moona For This Useful Post:

      intelligent086 (03-22-2016)

    5. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: دھرنوں سے قوم کو کیا ملا....؟ 24 دسمبر

      Quote Originally Posted by Moona View Post
      @intelligent086 Thanks 4 informative sharing






      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •