بابا مجھ کو ڈر لگتا ہے
بابا میری مس کہتی ہیں،
کل سے سب بچوں کو اپنے گھر رہنا ہے،
گھر پڑھنا ہے،
میں نے سنا ہے۔۔۔۔
ایک بڑی سے کالی مونچھوں والے انکل،
بم لگا کر آئیں گے
سب بچے مر جائیں گے۔۔۔۔
بھول گئی میں ،،، نام بھلا تھا۔۔۔۔
اممممم۔۔۔۔۔۔ شائد دہشت گرد کہا تھا ۔۔۔
بابا کیوں ماریں گے ہم کو؟
ہم سے کوئی بھول ہوئی کیا؟
ہم سے کیوں ناراض ہیں انکل؟
بابا !!!!
ان کو گڑیا دے دوں ؟
یا پھر میری رنگوں والی ۔۔۔۔۔ یاد ہے ناں وہ نیلی ڈبیا؟
میری پچھلی سالگرہ پر مجھ کو آپ نے لا کر دی تھی
اور میری وہ پیاری پونی ۔۔۔۔ ریڈ کلر کی تتلی والی
وہ بھی دے دوں؟
پھر تو نہ ماریں گے مجھ کو؟
بابا!!!! مجھ کو ڈر لگتا ہے
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out

Reply With Quote




Bookmarks