SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: انہیں بھی دیکھیںGoogle گوگل کی 12 حیرت انگیز مگر گ

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      انہیں بھی دیکھیںGoogle گوگل کی 12 حیرت انگیز مگر گ

      انہیں بھی دیکھیںGoogle گوگل کی 12 حیرت انگیز مگر گمنام پراڈکٹس


      فیصل ظفر
      ہم میں سے بہت کم ہی لوگ ہوں گے جنھوں نے گوگل کی خودکار ڈرائیونگ والی گاڑیوں، اسمارٹ کانٹیکٹ لینز، گوگل گلاس اور دیگر کے بارے میں نہ سنا ہو۔مگر یہ تو وہ مصنوعات یا سروسز ہیں جو سننے میں تو حیرت انگیز ہیں مگر اکثر افراد انہیں استعمال نہیں کرپاتے مگر دنیائے انٹرنیٹ کی حکمران اس سائٹ نے ایسے متعدد حیرت انگیز فیچرز بھی متعارف کرا رکھے ہیں جو انتہائی کارآمد ہیں مگر حیرت انگیز طور پر بہت کم لوگ ہی ان کے بارے میں جانتے ہیں۔ مثال کے طور پر کیا آپ کو معلوم ہے کہ گوگل آپ کو شادی کی رہنمائی میں بھی مدد فراہم کرتا ہے؟نہیں ناں تو گوگل کی ایسی ہی چند حیرت انگیز مگر گمنام فیچرز کے بارے میں جانئے جو انتہائی کام کے بھی ہیں۔ 1۔گوگل کی اپنی کلر نوٹس اور ریمائنڈر اپلیکشن ہے جو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور اسمارٹ فونز دونوں میں کام کرتی ہے۔ 2۔ اگر تو آپ کسی کام کو متعین وقت پر کرنا چاہتے ہیں یا جاننا چاہتے ہیں کہ کوئی چیز آپ نے کس وقت میں پوری کی اور آپ کے پاس اسٹاپ واچ نہیں تو کوئی مسئلہ نہیں بس گوگل سرچ پر اپنا مطلوبہ وقت مثال کے طور پر پانچ منٹ ٹائمر لکھیں وہاں ایک اسٹاپ واچ جیسا فیچر سامنے آجائے گا جو خودکار چلنے لگے گا اور وقت پورا ہوتے ہی اس میں الارم بھی بجنا شروع ہوجائے گا۔ 3۔ گوگل ڈاٹ کام /اسکائی پر آپ نظام شمسی سمیت دیگر کہکشائوں کا انوکھا سفر کرسکتے ہیں جو گوگل آپ کو ناسا سیٹلائٹ، سلون ڈیجیٹل اسکائی سروے اور ہبل ٹیلی اسکوپ کے ذریعے فراہم کرے گا۔ 4۔ گوگل این گرامز ایک ایسا زبردست ٹول ہے جس کے ذریعے آپ 1500 سے 2008ء کے درمیان شائع ہونے والی 52 لاکھ کتابوں میں سے الفاظ کو سرچ کرسکتے ہیں اور ایک چارٹ کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں کہ گزرے برسوں میں اسے کتنا استعمال کیا گیا اور اب کیا رجحان چل رہا ہے۔ 5۔ اگر آپ کے پاس کوئی بہت بڑا ہندسہ ہے جیسے 92567816603 اور اسے انگریزی میں لکھنا ہوا تو ذہن پر زیادہ زور نہ دیں بس اس ہندسے کو گوگل سرچ پر لکھ کر اس کے آخر میں =english کا اضافہ کردیں وہ خودبخود اسے انگریزی زبان تبدیل کردے گا، تاہم یہ سہولت 12 ہندسوں تک ہی دستیاب ہے۔ 6۔ کیا آپ اردو، چینی یا ہندی زبان میں کام کرنا چاہتے ہیں اور آپ کے کمپیوٹر میں ان زبانوں کا فونٹ یا کی بورڈ نہیں؟ اگر ہاں تو کوئی مسئلہ نہیں گوگل ان پٹ نامی ٹول پر آپ 80 مختلف زبانوں کو کسی خصوصی کی بورڈ کو ڈائون لوڈ کیے بغیر ٹائپ کرسکتے ہیں۔ 7۔ کوئی اچھا انگریزی فونٹ تلاش کر رہے ہیں اور سمجھ نہیں آرہا؟ تو گوگل ہے ناں اور وہاں ہر فونٹ بالکل مفت دستیاب ہے جس کی کلیکشن بھی اتنی بڑی ہے کہ آپ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ 8۔ کسی بھی خاص موضوع پر جرنل یا مقالے کی تلاش آسان نہیں چاہے آپ انٹرنیٹ پر بھی سرچ کرلیں تاہم گوگل نے اس کے لیے اسکالر نام کا فیچر متعارف کرا رکھا ہے جو پروفیشنل جرنلز اور پیپرز سے معلومات کو سرچ کرنا انتہائی آسان بنا دیتا ہے اور یہ خاص طور پر طالبعلموں کے لیے بہت فائدہ مند فیچر ہے۔ 9۔ گوگل آرٹ پراجیکٹ ایسا حیرت انگیز فیچر ہے جس کے ذریعے آپ اپنی ثقافت کے ایسے نایاب آرٹ ورکس کی انتہائی زبردست ریزولوشن والی تصاویر حاصل کرسکتے ہیں جو دنیا کے عظیم ترین میوزیمز میں رکھے ہوئے ہیں اور جن کی تلاش آسان نہ ہو۔ 10۔ شادی کی خواہش ہے؟ فکر نہ کریں گوگل آپ کی شادی کو پلان کرنے میں مدد دے گا، آپ کی رہنمائی کرے گا کہ یہ خبر کس طرح دیگر احباب تک پہنچائیں، کون سی جگہ منتخب کریں یہاں تک کہ ایک ویب سائٹ بنانے سمیت بہت کچھ کریں۔ 11۔ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں ہر گزرتے لمحے میں لوگوں کو کس بات کی زیادہ پروا تھی؟ گوگل ٹرینڈ روزانہ کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اصطلاحات کو جاننے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ 12۔ گوگل میپس کے فیچر پینورامیو کے ساتھ لوگ اپنی نجی تصاویر کو ان حقیقی مقامات پر پلاٹ کرسکتے ہیں جہاں انہیں کھینچا گیا ہو۔ ٭٭٭


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: انہیں بھی دیکھیںGoogle گوگل کی 12 حیرت انگیز مگر 

      Bohat Khoob
      Umda Sharing




    3. The Following User Says Thank You to UmerAmer For This Useful Post:

      intelligent086 (02-12-2016)

    4. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: انہیں بھی دیکھیںGoogle گوگل کی 12 حیرت انگیز مگر 




      کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن
      حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •