SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 5 of 5

    Thread: وائف ہیپی تو لائف ہیپی : تحقیق

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      وائف ہیپی تو لائف ہیپی : تحقیق

      وائف ہیپی تو لائف ہیپی : تحقیق


      ازدواجی زندگی میں خوشحالی کے لیے سائنسی ماہرین نے ایک آسان حل تلاش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہیپی وائف سے ہیپی لائفکا گہرا تعلق ہے کیونکہ بیوی کی خوشی میں ہی شوہر کی زندگی کا سکھ چھپا ہے۔سماجی تعلقات پر مبنی رسالے جرنل آف میرج اینڈ فیملی میں شائع ہونے والے مطالعے میں ماہرین نے میاں بیوی کی ازدواجی زندگی کی خوشیوں کے معیار کو سائنسی بنیادوں پر تجزیہ کرنے کے بعد یہ ثبوت فراہم کیا ہے کہ شادی شدہ زندگی کی گاڑی کو ٹریک پر رکھنے کے لیے شوہر سے زیادہ بیوی کا خوش ہونا ضروری ہے۔روٹگرز یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف مشی گنکے شعبہ سوشیالوجی کے پروفیسردبورا کار کا کہنا ہے کہ خوشحال ازدواجی زندگی کے ساتھ لمبا سفر طے کرنے والے جوڑوں میں انفرادی طور پر بیوی کی خوشیوں کا پلڑا بھاری تھا یعنی ہیپی میرج کے لیے بیوی کی خوشیاں زیادہ اہم تھیں۔ محققین نے اپنے تجزیے میں کہا کہ مطالعہ سے اس بات کی وضاحت ہوتی ہے کہ ازدواجی زندگی سے اگر بیوی خوش تھی تو اس کا اثر شوہر پر بھی تھا یعنی وہ بھی خوش تھا لیکن حیرانی کی بات یہ تھی کہ یہاں شوہر کی انفرادی خوشی کوئی معنی نہیں رکھتی تھی کہ وہ اس شادی کے بندھن سے کتنا خوش ہے یا پھر وہ اپنی زندگی سے کتنا مطمئن ہے۔ محقق دبورا کار کا کہنا ہے کہ میری نظر میں اس سچائی کی ایک وجہ یہ ہے کہ جب بیوی اپنی شادی سے مطمئن ہوتی ہے تو وہ اپنے شوہر کی خاطر کچھ بھی کرنے کے لیے تیار ہوتی ہے جس کا اس کی زندگی پر مثبت اثر پڑتا ہے۔اسکول آف آرٹ اینڈ سائنس سے وابستہ محقق دبورا کار نے کہا کہ مرد عام طور پر اپنے ازدواجی دکھ اورتعلقات کے حوالے سے کم ہی گفتگو کرتا ہے شاید یہی وجہ ہوتی ہے کہ بیوی تک اس کے دکھ کی تشہیر نہیں ہوتی ۔تحقیق کے معاون مصنفین وکی فریڈ مین اور دبورا کار نے کہا ہے کہ ہماری تحقیق کا نتیجہ پچھلے مطالعے سے مختلف ہے کیونکہ اس تحقیق میں میاں بیوی کے ذاتی جذبات کا معائنہ کیا گیا ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جائے کہ کس طرح ازدواجی زندگی کا معیار بڑی عمر کے شادی شدہ جوڑوں کی نفسیاتی بہبود پر اثر انداز ہوتا ہے۔ تحقیق دانوں نے 394 ایسے جوڑوں کی معلومات کا معائنہ کیا جو صحت، آمدنی اور معذوری سے متعلق 2009 ء کے ایک مطالعے کا حصہ تھے ایسے جوڑے شادی شدہ زندگی کے 39 برس مکمل کر چکے تھے جبکہ ان جوڑوں کی اوسطاً عمر 60 برس یا اس سے زائد تھی۔ازدواجی زندگی کے معیار کی جانچ کرنے کے لیے محققین نے شرکاء سے کئی طرح کے سوالات پوچھے مثلا کیا ان کا شریک حیات انھیں سراہتا ہے یا تکرار کرتا ہے ، کیا وہ ان کے جذبات کو سمجھتا ہے یا یہ کہ وہ ان کے اعصاب پر سوار ہے۔ اس کے علاوہ شرکاء سے تفصیلی ڈائری لکھنے کے لیے کہا گیا جس میں انھیں یہ بتانا تھا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں منتخب سرگرمیوں مثلا گھریلو کام کاج ، خریداری اور ٹی وی دیکھنے کے دوران وہ کتنا خوش رہے۔ مطالعے سے منسلک افراد نے اپنی زندگی میں اطمینان کی درجہ بندی کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ 6 میں سے 5 نمبر پر دائرہ لگایا یہاں یہ بات نمایاں تھی کہ شوہروں نے بیویوں کے مقابلے میں قدرے مثبت ریٹنگ پر نشان لگایا تھا۔ پروفیسردبورا کار نے بتایا کہ نتائج سے یہ واضح ہو گیا کہ ایسے میاں بیوی جنھوں نے انفرادی طور پر اپنی شادی کے معیارکو بہتر درجے کا قرار دیا تھا ان کی زندگی خوشی اور اطمینان کے ساتھ منسلک تھی۔پروفیسر دبورا کے مطابق، مطالعہ سے یہ بھی معلوم ہوا کہ بیوی کی خوشیاں اس وقت کم ہو جاتی ہیں جب اس کا شوہر بیمار پڑ جائے لیکن شوہر کی خوشی کی سطح میںایسے کسی حالات کی وجہ سے کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی جب بیوی بیمار پڑتی ہے۔ بقول پروفیسر دبورا کار یہ نتیجہ اس بنیادی صنفی فرق کا اشارہ ہے کہ کس طرح مرد اور عورت ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردانہ رابطہ محسوس کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ شوہر بیمار ہو تو بیوی تیمار داری کرتی ہے اور یہ ایک دباؤ کا تجربہ بھی ہو سکتا ہے لیکن جب ایک عورت بیمار ہوتی ہے تو صرف شوہر پر انحصار نہیں کرتی بلکہ اس کی دیکھ بھال اس کی بیٹی بھی کر سکتی ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کا نتیجہ اس لحاظ سے اہم ہے کیونکہ ازدواجی زندگی کا معیا ر بڑی عمر کے شادی شدہ جوڑوں کی صحت اور فلاح وبہبود پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ٭٭٭


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: وائف ہیپی تو لائف ہیپی : تحقیق

      Bohat Khoob


    3. #3
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      973
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      242

      Re: وائف ہیپی تو لائف ہیپی : تحقیق

      interesting!


    4. #4
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 singer_zuhaib's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Islamabad
      Posts
      577
      Threads
      217
      Thanks
      26
      Thanked 66 Times in 52 Posts
      Mentioned
      8 Post(s)
      Tagged
      783 Thread(s)
      Rep Power
      21

      Re: وائف ہیپی تو لائف ہیپی : تحقیق

      Assalam o Alaikum.Pakki baat hai K Khud ko khush rakhna hai to bv ko khush rakha jaey phir ap ko ap ki soch se barh k khushiyan mile gi.



      Maktab E Ishq ka Dastoor Nirala Dekha
      Os Ko Chutti Na Mili Jis Ne ''Sabaq Yaad'' Kiya

      Talaash E khudi

    5. #5
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: وائف ہیپی تو لائف ہیپی : تحقیق

      Good msg

      Great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •