google.com, pub-2879905008558087, DIRECT, f08c47fec0942fa0
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.
    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: Amaa Kis K Ghar Jay Gi

    Hybrid View

    1. #1
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      200

      new Amaa Kis K Ghar Jay Gi

      اماں کس کے گھر جائیں گی؟" تینوں بیٹوں اور دونوں بیٹیوں کے چہرے پر ایک ہی سوال تھا اور وہ سب کے سب گزشتہ ایک گھنٹے سے ہسپتال کے برآمدے میں ٹہل ٹہل کر اس سوال کا جواب سوچ رہے تھے.
      "میرا خیال ہے ..... اظفر بھائی سب سے بڑے ہیں ..... ان کا فرض ہے ... کہ وہ اماں کو .... اپنے گھر لے بائیں" صائمہ نے بڑی دیر کے بعد اٹکتے ہوئے کہا.
      اظفر نے اپنی بیوی کی طرف دیکھا جو مسلسل تسبیح کے دانے رول رہی تھی اور اماں کی سلامتی کی دعائیں مانگ رہی تھی.
      "میں اپنے فرض سے انکار نہیں کرتا ، لیکن تم سب جانتے ہو حرا سروس کرتی ہے اور اماں کیلئے اب فل ٹائم عورت کی صرو ہے . میرا خیال ہے تم گھر پر رہتی ہو . تم اماں کی دیکھ بھال اچھی طرح کر لو گی. خرچے کی فکر نہ کرنا ، وہ میں دوں گا." اظفر نے خرچے پر زرو دے کر کہا.
      "میری تو بڑی خواہش ہے کہ میں اپنی اماں کی خدمت کروں ، مگر آپ تو جانتے ہیں کہ میرے ساس سسر کس طرح کے ہیں اور میں یہ سب برداشت نہیں کر سکتی کہ میرے بھائیوں کو کوئی برا کہے."
      "پھر؟" ...... کچھ لمحوں کیلئے پھر سکوت چھا گیا.
      "میرا خیال ہے ، ظفر بھائی ..... کے پاس .... اماں ... زیادہ آرام سے .... رہ سکتی ہیں." سائرہ نے ہکلاتے ہوئے منجھلے بھائی ک طرف دیکھا.
      "میرا بھی یہی خیال ہے " اظفر نے فورا چھوٹی بہن کی تائید کی.
      ظفر اور اسکی بیوی نے آنکھوں میں ایک دوسرے سے کچھ کہا. "اصل میں .... اماں کا .... کبھی بھی ..... ہمارے گھر میں دل نہیں لگا. وہ تو ہمارے گھر دو دن سے زیادہ رہتی ہی نہیں ....." "بیماری میں تو ویسے بھی انسان تنہائی سے گھبراتا ہے." شاہینہ نے شوہر کے کچھ کہنے سے قبل ہی صفائی پیش کردی.
      "پھر ..... اب..... کیا ہوگا؟"
      "میری تو مجبوری ہے ...... میری آمدنی بھی کم ہے ..... پھر میرے گھر ..... میں تو بالکل .... جگہ ہی نہیں ہے ." اظہر نے منمنا کر کہا.
      "پھر ..... پھر .... اماں کس کے گھر جائیں گی؟"
      سب مجبور تھے اور سوچوں میں غرق تھے.
      "آپ سب وارڈ نمبر ۲ کی مریضہ کے رشتہ دار ہیں؟"
      نرس کی پھٹی ہوئی آواز پر ان سب نے گھبرا کر سر اٹھایا.
      "جی .... جی....."
      "آپ کو وارڈ میں ڈاکٹر بلارہے ہیں" اس نے غصے سے کہا اور تیزی سے پلٹ گئی.
      "خدا خیر کرے" وہ سب تیزی سے وارڈ میں داخل ہوئے.
      "آئی ایم سوری! شی از expired "
      ڈاکٹر نے اظفر کے کاندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا.
      سب نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا. سب کے چہروں پر ظاہری غم کے ساتھ ہی ایک کمینی سی مسرت کا عکس بھی تھا



      Similar Threads:





      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      160

      Re: Amaa Kis K Ghar Jay Gi

      Bohat Khoob


    3. #3
      ...."I don't need your attitude. I've my own"..... www.urdutehzeb.com/public_htmlwww.urdutehzeb.com/public_html Arosa Hya's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Location
      Peace
      Posts
      5,286
      Threads
      972
      Thanks
      965
      Thanked 827 Times in 507 Posts
      Mentioned
      518 Post(s)
      Tagged
      6978 Thread(s)
      Rep Power
      244

      Re: Amaa Kis K Ghar Jay Gi

      ahhhhhh


    4. #4
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 586 Times in 427 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      200

      Re: Amaa Kis K Ghar Jay Gi

      Thanks






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •