SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: خوش رہنے کے7اصول!

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      خوش رہنے کے7اصول!

      خوش رہنے کے7اصول!


      خوشی کا تصور جو ہمیں عام طور پر بتایا جاتا ہے ،وہ بالکل غلط ہے۔وہ گاڑی یا موبائل، جو آپ کو پسند ہے، وہ صرف کچھ دیر کے لیے ہی آپ کو خوشی فراہم کرتا ہے، لیکن اس کے برعکس اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا آپ کے لیے زیادہ اور دیرپا خوشی کا باعث ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے دنیا بھر میں متعدد نفسیاتی مطالعات میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ بات حیران کن نہیں کہ جن لوگوں کے پاس بے انتہا پیسا ہوتا ہے، وہ ان لوگوں سے زیادہ خوش ہوتے ہیں، جن کے پاس اتنا پیسا نہیں ہوتا۔ تاہم آپ کی خوشی کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ اس پیسے کا استعمال کس طرح کرتے ہیں۔یہاں ماہرین کے بتائے گئے سات اصول بیان کیے جا رہے ہیں،جن پر عمل پیرا ہو کر آپ بھی خوش رہ سکتے ہیں: اصول نمبر 1:سارا پیسا خود پر خرچ کرنے کی بجائے،سخاوت بھی کریں:آپ کی آمدنی کم ہے یا آپ ارب پتی ہیں، سارا پیسا خود پر خرچ کرنے کی بجائے،سخاوت بھی کریں۔یہ کام صرف امیروں کے لیے نہ چھوڑیں، دوسروں کی مدد کرنے سے بھی آپ کو خوشی ملے گی ۔ پروفیسر الیبتھ ڈن کی جانب سے کیے جانے والے ایک تجربے میں یہ بات پائی گئی کہ دوسروں کو پیسے دینے سے لوگوں کو دیرپا خوشی ملتی ہے۔ خاص طور پر تب جب لوگوں کو یہ علم تھا کہ جن ضرورت مند افراد کو یہ پیسے دیے جارہے ہیں۔ انہیں اس کی واقعی ضرورت ہے اور اس سے ان کی زندگی پر اثر پڑے گا۔ اصول نمبر 2: چھٹیاں، شاہانہ چیزوں سے اہم ہیں:لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ یہ بہت عرصے تک ہمارے ساتھ ہوں گی اس لیے ہمیں خوشی ملے گی لیکن ایسا ہوتا نہیں۔ایسا لگ سکتا ہے کہ وہ نیا صوفہ آپ کی زندگی بہتر بنادے گا، لیکن پروفیسر رائن ہاؤل کے مطابق لمبے عرصے تک ساتھ دینے والی اشیاء لوگوں کو حقیقت میں خوش نہیں کرتیں۔ اس کے برعکس دوستوں یا گھر والوں کے ساتھ بتائی ہوئی چھٹیوں کی یادیں اس وقت سے زیادہ عرصے تک آپ کے ساتھ ہوں گی ،جب وہ صوفہ پرانا ہوکر کسی دکان پر فروخت کے لیے رکھا ہوگا۔ اصول نمبر 3: اس نئے آئی فون کا سحر بہت جلد ٹوٹ جائے گا:محققین کے مطابق بڑی خریداریاں جیسے کہ نیا آئی فون سکس آپ کو مختصر مدت کے لیے خوشی فراہم کرتا ہے۔ تاہم یہ جلد ہی ختم ہوجاتی ہے اور اس کی جگہ مایوسی لے لیتی ہے کیوں کہ ہمارا دماغ اس طرح کی چیزوں سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کرلیتا ہے، پھر چاہے یہ خریداری کسی گاڑی کی ہو یا نئے ٹیبلٹ کی، صورت حال کچھ اسی طرح کی ہوتی ہے۔ اصول نمبر 4: وقت کی قیمت پیسے سے زیادہ ہے: جب لوگ اپنے کرئیر کی اونچائیوں پر پہنچنا شروع کرتے ہیں ،تو وہ بڑا گھر، بہتر گاڑی اور دیگر چیزوں کی خواہش کرنے لگتے ہیں۔ یہ ایک بے وقوفی بھرا آئیڈیا ہے۔ 2004ء میں یونیورسٹی آف زیورخ میں ہونے والے ایک مطالعے میں ایسے افراد مجموعی طور پر اپنی زندگی سے دوسروں کے مقابلے میں کم مطمئن دیکھے گئے۔ اصول نمبر 5: پیسے کو خود کو وقت دینے کے لیے استعمال کریں:ایسے کام جو آپ کو بور کرتے ہیں اس کو کسی دوسرے فرد سے پیسے دیکر بھی کروائے جاسکتے ہیں۔ اس سے آپ کو وقت ملے گا اور آپ ان کاموں میں مشغول رہ سکتے ہیں، جن میں آپ کو دلچسپی ہے۔ تاہم اسے صرف ٹی وی کے سامنے گزار دینے سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اصول نمبر 6: دوسروں کی نقل میں چیزیں خریدنا خوشی نہیں دیتا:کسی بھی پروموشن کے بعد آپ چاہیں گے کہ میں فوراً وہ گاڑی خریدلوں، لیکن یہ صرف وقتی خوشی ہی دے سکے گی۔ پروفیسر تھامس گیلووچ کے مطابق دوسروں کی دیکھا دیکھی چیزیں خریدنے پر یہ صورت حال بدترین ہوتی ہے کیوں کہ آپ کو بعد میں یہ احساس ہوگا کہ شاید اس چیز کی مجھے ضرورت سرے سے تھی ہی نہیں جس سے آپ مایوسی کا شکار ہوجائیں گے۔ اصول نمبر 7: خود جیتے گئے تحفے دوسروں سے شیئر کریں:مادی اشیا کا ہمیں لمبے عرصے تک خوشی نہ دینے کی وجہ یہ ہے کہ ہم ان سے بہت جلد بے زار آجاتے ہیں۔ خود جیتے گئے میڈلز، ٹرافیاں یا تحفے دوسروں کو دینے سے جب آپ انہیں دوبارہ واپس حاصل کریں گے ،تو انہیں دوبارہ جیتنے جیسے احساس ہوگا۔ ٭٭٭




      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: خوش رہنے کے7اصول!

      Bohat Khoob


    3. #3
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: خوش رہنے کے7اصول!

      Great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •