SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: اعصابی کمزوری کا فطری علاج

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      اعصابی کمزوری کا فطری علاج

      حکیم نیاز احمد ڈیال فی زمانہ ذہنی دبائو اور اعصابی تنائو کی وجہ سے ہرآدمی صحت کے حوالے سے پریشان دکھا ئی دیتا ہے۔کوئی رات کو نیند نہ آنے کا شاکی ہے تو کوئی صبح اٹھتے وقت تھکن،دکھن اور سستی کا گلہ کرتا ہے۔کسی کو جسمانی دردیں بے چین کیے ہوئے ہیں تو کسی کو عام کمزوری نے تنگ کیا ہوا ہے۔ اسی طرح تقریباََ ہر دوسرا فرد پٹھوں میں کچھائو ،تنائو اورذہنی اضطراب میں مبتلا پایا جا رہا ہے۔اس طرح کی علامات کو ماہرین اعصابی کمزوری کا نام دیتے ہیں۔اعصاب ہمارے جسم کا ایک انتہائی اہم اور لازمی حصہ ہیں۔ قارئین ! معاشی تفکرات،بے یقینی کی کیفیت اور ملکی حالات نے ہم سب کو اعصابی مریض بنا دیا ہے۔ اعصاب حرام مغز سے جڑا وہ نظام ہے جو پورے جسم کے تمام تر افعال کو کنٹرول کرنے میں بنیادی کردار کا حامل ہے۔اعصاب ہمارے جسم کی حرکات و سکنات کو منظم کر کے دماغ سے اعضا اور اعضا سے دماغ تک پیغام رسانی کا کا م بخوبی سر انجام دیتے ہیں۔اعصاب ڈوری نما ریشے ہیں جو دماغ کو بدنَ انسانی کے دیگر نظاموں سے مربوط رکھے ہوئے ہیں جب اعصاب میں کمزوری واقع ہو یا ان کی کار کردگی میں نقص آنے لگے تو انسانی بدن بہت سے مسائل کا شکار ہو جاتا ہے۔اعصابی کمزوری سے پورا بدن کمزوری میں مبتلا ہونے لگتا ہے۔چونکہ نہ صرف عصبی نظام بلکہ انسانی جسم کے تمام تر نظام ہی دماغ کے تابع افعال سر انجام دیتے ہیں اور با لواسطہ یا بلا واسطہ یہ سب عصبی نظام سے مربوط بھی ہو تے ہیں۔یوں جب اعصابی نظام کی کار کردگی میں خرابی پیدا ہوتی ہے تو پوارا بدن انسانی متاثر ہونے لگتا ہے۔ جسمانی کمزوری نمایاں ہو کر سستی وکاہلی کا غلبہ ہونے لگتا ہے۔چہرہ بے رونق ہو کر افسردگی سی چھانے لگتی ہے۔پورے بدن میں دردیں اور کندھوں،کمر اور ٹانگوں میں شدید درد رہنے لگتا ہے ۔بھوک کم ہونے کی وجہ سے کچھ کھایا پیا بھی نہیں جاتا نتیجتاً انسان نحیف و ضعیف ہو کر وقت سے پہلے ہی موت کی تمنا کرنے لگتا ہے۔کسی کام میں دل نہیں لگتا طبیعت میں اداسی اور اکتاہٹ نمایاں ہونے لگتی ہے۔ بعض اوقات مریض مایوسی اور نا امیدی میں اس قدر گھر جاتا ہے کہ خود کشی تک کرنے کے بارے میں سوچنے لگتا ہے۔گھبراہٹ اور خوف سے ہاتھ پائوں سرد اور ٹھنڈے پسینے بھی بکثرت آنے لگتے ہیں۔علاوہ ازیں کئی دیگر عوامل جیسے ضعفِ دماغ ،خون کی کمی،ذیابیطس،لو بلڈ پریشر، کثرتِ فکر و غم،اچانک صدمہ،نشہ آور اشیا کا بکثرت استعمال، بھی اعصابی کمزوری کا سبب ہو سکتے ہیں۔ جسم میں فولاد،کیلشیم،پوٹاشیم،میگنیشیم اور فاسفورس کی کمی بھی عصبی مسائل کا ذریعہ ہو سکتی ہے۔ فطری علاج:سب سے پہلے اپنے مرض کے اسباب پر غور کریںاور اپنے معالج کو مکمل تفصیلات سے آگاہ کریں۔بعد ازاں اپنے معالج کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی خوراک کو متوازن کریں۔،پھل،دودھ اور خشک میوہ جات کی مخصوص مقدار کو اپنی روزمرہ غذا میں لازمی شامل کریں۔بطورِ گھریلو ترکیب فوری تسکین کے لیے میجک آئل کا پٹھوں پر ہلکا مساج کریں اور نصف گھنٹے تک اعصاب کو ہوا نہ لگنے دی جائے۔درد سے وقتی نجات حاصل ہو گی۔مستقل طور پر اعصابی درددوں سے چھٹکارا پانے کے لیے درج ذیل طبی تراکیب استعمال کریں۔ کھجور 7 عدد دودھ میں پکا کر رات کو سوتے وقت کھجوریں کھا کر دودھ پی لیا کریں۔کشمش 15 گرام،مغز بادام 10 عدد اور سیاہ چنے15 گرام رات کو بھگو کر صبح نہار منہ کھا کر نیم گرم دودھ پی لیا کریں۔ اسی طرح مغز بادام، مغز اخراٹ،مغز پستہ، مغز چلگوزہ اور مغز فندق ہم وزن سفوف بنا کر برابر وزن مصری ملا کر صبح و شام نہار منہ دودھ کے ایک گلاس میں ایک بڑا چمچ ملا کر استعمال کریں۔ سلاجیت ،اذراقی،فلفل سیاہ، اشنہ اور کشتہ فولاد ایک ایک گرام باہم ملا کر چنے برابر گولیاں بنا کر ایک گولی صبح و شام کھانے کے بعد کھا لی جائے۔ نوٹ:دھیان رہے ہائی بلڈ پریشر کے مریض مندرجہ بالا طبی تراکیب اپنے معالج کے مشورے سے استعمال میں لائیں۔ورنہ مزید مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔اعصابی کو تقویت دینے والے تمام مرکبات بلڈ پریشر میںاضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔ اعصابی کمزوری سے نجات پانے کے لیے بازار میں ادویات بآسا نی دستیاب ہیں۔لبوبِ کبیر،دوا ء المسک جواہر،خمیرہ ابریشم خاص،حب جواہر،حب عنبر مومیائی وغیرہ اعصاب کو تقویت کے لیے قابل بھروسہ ادویات ہیں۔ پرہیز کسی بھی مرض سے چھٹکارا پانے کا لازمی عنصر مانا جاتا ہے۔ بادی، ترش، ثقیل اور غیر ضروری چکنائیوں سے بچا جائے۔ ہم وثوق سے کہتے ہیں کہ آپ کے پٹھے مضبوط ہو کر آپ کے تن و من کو مضبوطی فراہم کرنے والے بن جائیں گے۔


      Similar Threads:

    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 singer_zuhaib's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Islamabad
      Posts
      577
      Threads
      217
      Thanks
      26
      Thanked 66 Times in 52 Posts
      Mentioned
      8 Post(s)
      Tagged
      783 Thread(s)
      Rep Power
      21

      Re: اعصابی کمزوری کا فطری علاج

      Assalam o Alaikum.Boht he Aala o umda Post.JAZAKAALLAH KHER.



      Maktab E Ishq ka Dastoor Nirala Dekha
      Os Ko Chutti Na Mili Jis Ne ''Sabaq Yaad'' Kiya

      Talaash E khudi

    3. #3
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 UmerAmer's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      4,677
      Threads
      407
      Thanks
      124
      Thanked 346 Times in 299 Posts
      Mentioned
      253 Post(s)
      Tagged
      5399 Thread(s)
      Rep Power
      158

      Re: اعصابی کمزوری کا فطری علاج

      Bohat Khoob


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    حب عنبر مومیائی

    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •