SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: Senator Mushahidullah Khan terms Imran Khan statement on EVO highly immaature

    1. #1
      The thing women have yet to learn is nobody gives you power. You just take it. Admin CaLmInG MeLoDy's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      6,213
      Threads
      2245
      Thanks
      931
      Thanked 1,367 Times in 868 Posts
      Mentioned
      1038 Post(s)
      Tagged
      7966 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Senator Mushahidullah Khan terms Imran Khan statement on EVO highly immaature

      عوام اس حقیقت کو اچھی طرح جان چکے ہیں کہ عمران خان کی ساری لڑائی محض ذاتی اقتدار کے حصول تک محدود ہے ۔ سینیٹر مشاہداللہ خان
      عوام بات بات پر مک مکا کے طعنے دینے اور تبدیلی لا کر دکھانے کے دعویدار عمران خان اور ان کی جماعت پر مزید اعتماد کرنے کو تیار نہیں ۔ مشاہداللہ خان
      صبح شام تبدیلی کی مالا جپنے والے عمران خان 30اکتوبر 2011 ءسے لے کر آج تک اپنی تقریر میں تبدیلی لانے میں ناکام رہے ۔سینیٹر مشاہداللہ خان​
      پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ صبح شام تبدیلی کی مالا جپنے والے عمران خان 30اکتوبر 2011 ءسے لے کر آج تک اپنی تقریر میں تبدیلی لانے میں ناکام رہے ۔ انھوں نے کہا کہ عوام بات بات پر مک مکا کے طعنے دینے اور تبدیلی لا کر دکھانے کے دعویدار عمران خان اور ان کی جماعت پر مزید اعتماد کرنے کو تیار نہیں ۔ مشاہداللہ خان نے کہا کہ عوام اس حقیقت کو اچھی طرح جان چکے ہیں کہ عمران خان کی ساری لڑائی محض ذاتی اقتدار کے حصول تک محدود ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اگر عمران خان کے تبدیلی کے نعروں میں ذرہ بھی سچائی ہوتی تو وہ خیبر پختونخوا ہ میں عوام کے دیئے گئے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگادیتے ۔ مشاہداللہ خان نے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے والے سیاسی تاریخ میں ہمیشہ کے لئے گمنام ہوکر رہ گئے اور عمران خان کا انجام بھی ان سے مختلف نہیں ہوگا ۔ انھوں نے کہا کہ تبدیلی ہی لانا مقصود تھی تو عمران خان قومی اسمبلی میں بیٹھ کر ذمہ دارانہ اور تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کرکے ایک نئی تاریخ رقم کر سکتے تھے۔ عمران خان اور ان کی جماعت کا غیر سنجیدہ اور غیر مخلصانہ رویہ یہیں سے ثابت ہوتا ہے کہ انھوں نے سپیکر قومی اسمبلی کی قائم کردہ کثیر الجماعتی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا حصہ بن جانے کے باوجود اس کے ایک بھی اجلاس میں شرکت کی زحمت گوارہ نہ کی ۔مشاہداللہ خان نے کہا کہ عمران خان کے دعوو ¿ں اور شور وغاغا کو سن کر یہ محسوس ہوتا تھا کہ ان کے پاس انتخابی نظام میں انتخابی تبدیلیوں اور اصلاحات کے لئے کوئی جامع اور انقلابی ایجنڈا موجود ہے جس کے ذریعے وہ ملک میں نہایت ہی شفاف انتخابی نظام یقینی بنانا چاہتے ہیں لیکن ابھی تک صرف یہی ظاہر ہورہا ہے کہ یا تو وہ نظام کی اصلاح نہیں چاہتے یا پھر ان کے پاس سرے سے ایسا کوئی وژن اور پروگرام موجود ہی نہیں ۔ مشاہداللہ خان نے کہا کہ عمران خان او ر اس کی جماعت کے حالیہ بیانات سے ایک بات نہایت ہی واضح ہے کہ وہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے پہلے ہی اس عہدے کو ایک بار پھر سے متنازع بنا دینا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ رحیم یار خان میں عمران خان کی جانب سے سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کو چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ قبول نہ کرنے کا مشورہ دراصل اس بات پر انھیں متنبہ کردیناہے کہ اگر انھوں نے جو عہدہ قبول کر لیا تو انھیں متنازعہ بنا دیا جائے گا۔ مشاہداللہ خان نے کہا عوامی جلسے میں ایک نہایت ہی ذمہ دار شخص کو اس طرح کی وارننگ دینا افسوس ناک ، شرمناک اور قابل مذمت ہے ۔عمرا ن خان کو چاہئے کہ ذمہ دارانہ رویہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس طرح کے سنجیدہ معاملات عوامی جلسوں کی بجائے متعلقہ افراد اور مجاز اداروں کے سامنے اٹھائیں۔​




      Similar Threads:





    2. #2
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Youthful's Avatar
      Join Date
      Jun 2014
      Posts
      367
      Threads
      202
      Thanks
      18
      Thanked 111 Times in 71 Posts
      Mentioned
      65 Post(s)
      Tagged
      1507 Thread(s)
      Rep Power
      32

      Re: Senator Mushahidullah Khan terms Imran Khan statement on EVO highly immaature

      bilkul sahi.........................exp:



    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •