SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 3 of 3

    Thread: تلخ مزاجی اور انسانی صحت

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      تلخ مزاجی اور انسانی صحت


      زرتاشیہ میر
      مختلف حالات میں مختلف عوامل کا رفرما ہوتے ہیں۔ ایک دفعہ آپ کو علم ہوجائے کہ آپ کو غصہ کیوںآتا ہے، تو اس کو دور کرنے کیلئے بہت سے طریقے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔ بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ دوسرے انسان کے رجحان کونہ سمجھ سکیںاور جو الفاظ اس نے استعمال کیے ہیں، اس کا اصل مطلب کیا ہے، کسی شخص کے متعلق آپ Basic Opinionنہ بنائیں جب تک کہ آپ اُس کی تہہ تک نہ پہنچ جائیں۔ غصہ انسانی جسم کے اندر (Physiological) تبدیلیاں لاتا ہے، جو ہماری صحت کیلئے نقصان دہ ہوتی ہیں۔ بعض لوگوں کو اپنے آپ پہ غصہ آتا رہتا ہے۔ وہ ہر ایک سے نفرت کارجحان رکھتے ہیں۔ ایسے لوگ منفی سوچ کو اپنائے ہوئے ہوتے ہیں۔ایسے لوگ اپنے ہی دبائو میںہوتے ہیں۔ جس سے ان میں Frustraliaاور Depression پیدا ہو جاتاہے۔ زندگی کی نشیب وفراز اور دھوکا دینے والے لوگوں سے واسطہ پڑنے کی صورت میںاُن کی شخصیت میں تبدیلی آجاتی ہے۔ ایسے لوگوں کو کسی سے بھی تعلقات پیدا کرنے میں کافی ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جہاں تک احساسات کا دوسرے شخص سے تعلق ہے، وہ ہر ایک کے مختلف ہوتے ہیں۔ جہاںتک ٹھنڈے دل ودماغ کے شخص کا تعلق ہے، وہ ہمیشہ فائدہ میں رہتے ہیں جبکہ گرم مزاج اور جلد غصہ میں آجانے والے افراد اچھے دوست کو بھی جلد کھو دیتے ہیں اور لوگ اُن کے نزدیک آنے سے گریز کرتے ہیں۔ اگر غصہ کا تدارک نہ کیا جائے تو یہ بڑھتا چلا جاتا ہے۔ ہر ایک شخص کیلئے بڑا ضروری ہے کہ وہ کسی طرح اپنے مزاج کو اعتدال میں رکھے۔بعض اوقات ماحول اور حالات بھی انسان کو غصہ لانے کی کیفیت میں مبتلا کردیتے ہیں۔ کچھ لوگوں میں یہ کیفیت موروثی ہوتی ہے، جن لوگوں کا مزاج گھڑی میں تولہ اور گھڑی میں ماشہ ہو جاتا ہے، اصطلاحاًانھیں دوقطبی(Bipolar)مزاج کے لوگ کہتے ہیں۔کبھی یہ انتہائی مایوس نظر آتے ہیں، تو کبھی بے حد جنونی نظر آتے ہیں۔ کبھی مسرت کا ایسا عالم ہوتاہے کہ سب کچھ لٹانے پر نظر آتے ہیں۔ایک بات اچھی طرح ذہن نشین کر لیجیے کہ ہم دنیا کو تو نہیں بدل سکتے، لیکن ہم اپنے آپ کو بدل سکتے ہیں ۔اس کیلئے ہم کو صبر وتحمل اور غصہ پر قابو پانے کی عادت ڈالی ہوگی کیونکہ جس انسان میں یہ خصوصیت ہوتی ہے، اُس میں خود اعتمادی پائی جاتی ہے،لیکن مشکل یہ ہے کہ آج کا انسان اس چیز کاسہارا لینے سے کتراتا ہے۔ یاد رکھیں کہ اپنی ناکامیوں اور خامیوں سے دل برداشتہ ہونے کی بجائے ہمیشہ ان پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہیے، یعنی گرنے کے بعد ایک نئے عزم کیساتھ اُٹھ کھڑے ہوں۔اگر آپ کے ذہن پر اس وقت نفرت اور غصہ کے گہرے سائے چھائے رہیں تو مسرت کی روشنی اُن سے چھن کر آپ تک نہیں پہنچ سکتی ۔ اس لیے ضروری ہے کہ آپ برائیوں اورغلطیوں سے دور رہیں،اُن سے بچنے کی کوشش کریں اور آگے قدم بڑھاتے رہیں،اس لیے آگے دیکھے اور آگے بڑھیے کیونکہ ہروقت اپنے ماضی کو دیکھنا عقلمندوں کا شیوہ نہیں۔ باہمت لوگ حالات کو سازگار بناتے ہیں اور تقدیر کے رُخ کو بھی پھیردیتے ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ خدا اور خلق دونوں کے نزدیک ہی ہمت والے انسان کی قدر وقیمت ہے۔غصہ کی حالات میں آپ کوئی کام درست نہیں کرسکتے کیونکہ غصہ برائیوںکا مجموعہ ہے۔ اللہ پر توکل کرکے پچھلے واقعات کو بھلا کر آئندہ زندگی کے لیے پرُعزم ہو کر تیاری کیجئے۔یقین جانیے! اگر ہم اپنے جذبات کو کنٹرول کرنے کے قابل ہوجائیں،تو ہم ایک کامیاب زندگی بسر کرسکتے ہیں۔ماضی کو بھول جائیں کیونکہ ہم ماضی کو بدل نہیں سکتے ، لہٰذا اپنے آپ کو بدل لیں۔ پُر سکون رہنے کے طریقے سیکھیں۔ اس سے انسان اپنے مستقبل کو بہتر بنا سکتا ہے۔ بعض اوقات انسان غصے میں سامنے والے شخص کو کچھ ایسے الفاظ کہہ دیتا ہے کہ ان الفاظ کی وجہ سے اُس شخص کی زندگی بدل کے رہ جاتی ہے۔بقول خلیل جبران’’جب تمہارا دل آتش فشا ںہے تو تم کو یہ توقع کیوں ہے کہ تمھارے ہاتھوں سے پھول کھلیں۔‘‘ کہتے ہیں کہ غصہ ہمیشہ تنہا آتا ہے، لیکن جاتے ہوئے اپنے ساتھ عقل، اخلاق، اور شخصیت کی خوبصورتی لے جاتا ہے۔بچے کو غصے میں ہلکا سا زور سے تھپڑ لگا دیں تو رو پڑے گا، مگر مذاق میں مارے ہوئے زور کے تھپڑ سے بھی ہنستا رہے گا۔ نفسیاتی دردجسمانی درد سے زیادہ تکلیف دہ ہوتاہے۔ ضرورت اس امر کی ہے۔ اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ خوشی اور مسرت سے زندگی کا لطف اُٹھائیں تو لوگوں کیساتھ بھلائی کیجئے۔ یہ اصول ہے کہ مسکراہٹ کے بدلے مسکراہٹ ہی ملتی ہے،بس اس اصول کو اپنا لیں اور زندگی پرُ سکون بنائیں،لہٰذااپنے اندر تبدیلیاں لائیں۔ غصہ کی کیفیت کو اپنے اوپر طاری مت کریں، یہ وہ جذبہ ہے، جس سے آپ سے سب دُور اور تنہا ہو جائیں گئے۔غصہ کو مات دیجئے کیونکہ اسلام میں بھی غصہ کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ظاہر ہے کہ جو چیز حرام ہے، وہ فائدہ کس طرح دے سکتی ہے۔ ٭…٭…٭


      Similar Threads:

    2. #2
      Star Member www.urdutehzeb.com/public_html Pari's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      Karachi
      Posts
      465
      Threads
      19
      Thanks
      0
      Thanked 4 Times in 4 Posts
      Mentioned
      46 Post(s)
      Tagged
      3752 Thread(s)
      Rep Power
      41

      Re: تلخ مزاجی اور انسانی صحت

      V Nice Thread.........................


      Itne chup chaap k raste b rahain gain la- ilm.......!!!
      Chhor jayein gain kissi rouz nagar shaam k baad...!!!

      [/CENTER]

    3. #3
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: تلخ مزاجی اور انسانی صحت

      Buhat he zabardast
      nd
      Great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •