السلام علیکم
امید کرتا ہوں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے خیریت سے ہوںگے
اس ماہ آپ نے
عمیرہ احمد کے ناول
ایمان،امید اور محبت
سے
اقتباس شئیر کرنا ہے
رولز
ایک ممبر ایک ہی اقتباس شئیر کرے گا
اقتباس اردو میں ہونا چاہئیے رومن اردو والے کی انٹری شامل نہیں ہوگی
آپ اپنی پوسٹ ایڈٹ نہیں کرسکتے
شئیر کرنے کی آخری تایخ بیس نومبر ہے
جیتنے والے کا انتخاب پولنگ اور اردو تہذیب کی ٹیم کے زریعہ ہو گا۔
فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔
شکریہ
Similar Threads:
جب تک انسا ن کو پانی نہیں ملتا، اسے یونہی لگتا ہے کہ وہ پیاس سے مر جائے گا مگر پانی کے گھونٹ بھرتے ہی وہ دوسری چیزوں کے بارے میں سوچنے لگتا ہے، پھر اسے خیال بھی نہیں آتا کہ وہ پیاس سے مر بھی سکتا تھا۔۔کوئی پیاس سے نہیں مرتا۔۔۔۔۔ مرتے تو سب اپنے وقت پہ ہی ہیں اور اسی طرح، جس طرح اللہ چاہتا ہے مگر دنیا میں اتنی چیزیں ہماری پیاس بن جاتی ہیں کہ پھر ہمیں زندہ رہتے ہوئے بھی بار بار موت کے تجربے سے گزرنا پڑتا ہے۔۔۔۔
عمیرہ احمد کے ناول ایمان،امید اور محبت سے اقتباس
ایمان کے شیشے پر کتنی ہی گرد اور مٹی کیوں نہ ہو اسے صاف کیا جاسکتا ہے- بس ہاتھ پھیرنا پڑتا ہے اور شیشے میں سے عکس نظر آنا شروع ہوجاتا ہے - - -اور پھر ہر ہاتھ کے ساتھ عکس پہلے سے زیادہ صاف اور چمکدار ہوتا جاتا ہے ۔ ۔ اور وہ ہاتھ اس محبت کا ہوتا ہے جو ایمان سے ہوتی ہے۔“
ایمان امید اور محبت" عمیرہ احمد
ღ♥ღ* ρяιηcєѕ *ღ♥ღ
my entry
DonT Wanna Say AnythinG!!!
Don’t PLAY With Me
Coz I know
I Can PLAY Better Than You.
kayra~
آپ محبت ضرور کریں۔۔مگر اس کے حصول کی اتنی خواہش نہ کریں۔۔۔
آپ کے مقدر میں جو چیز ہو وہ آپ کو ضرور مل جائے گی۔۔۔مگر کسی خواہش کو کائی بنا کے اپنے وجود میں پھیلنے نہ دیں
ورنہ یہ سب سے پہلے آپ کے ایمان کو نکالے گی
پریشان ہونے،راتوں کو جاگنے اور سرابوں کے پیچھے بھاگنے سےکسی چیز کو اپنا مقدر نہیں بنایا جا سکتا
ایمان،امید اور محبت ۔۔۔۔عمیرہ احمد
محبت تاریک جنگل کی طرح ہوتی ہے،ایک بار اس کے اندر چلے جائو پھر یہ باہر نہیں آنے دیتی.....باہر آ بھی جائو تو آنکھیں جنگل کی تاریکی کی اتنی عادی ہو جاتی ہیں کہ روشنی میں کچھ بھی نہیں دیکھ سکتیں..... وہ بھی نہیں جو بالکل صاف
واضح اور روشن ہوتا ہے
ایمان،امید اور محبت ۔۔۔۔عمیرہ احمد
دین کے لئے کوئی سودا خسارے کا سودا نہیں ہوتا اور دنیا میں ہر چیز کا متبادل ہوتا ہے
مگر اس بات پر آپ کو تب تک یقین نہیں آئے گا جب تک متبادل آپ کو مل نہیں جائے گا۔۔
There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)
Bookmarks