SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 2 of 2 FirstFirst 12
    Results 11 to 12 of 12

    Thread: علاج معالجہ

    1. #1
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Shazli's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      106
      Threads
      20
      Thanks
      0
      Thanked 0 Times in 0 Posts
      Mentioned
      2 Post(s)
      Tagged
      2460 Thread(s)
      Rep Power
      19

      علاج معالجہ

      علاج معالجہ

      اللہ پاک نے دینا میں ایسا کوئی مرض پیدا نہیں کیا جس کا علاج نہ ہو سکے۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ انسان عقل اور اسکی کھوج وہاں تک نہ ہو پہنچ پائی ہو۔ ورنہ حکیم لقمان سے جڑی بوٹیاں باتیں کیا کرتی تھیں اور خود بتاتی تھیں کہ فلاں فلاں مرض کا علاج ہم میں ہے۔ آج کے تھریڈ کوشش ہوگی کے دوستوں تک جہاں تک ممکن ہو درست معلومات دی جائے۔

      کسی بھی فن کیلئے ضروری ہے کہ اسکا کرنے والا خود اسکا ماہر ہو۔ نااہل سے واسطہ نیم حکیم خطرہ جان اور نیم ملا خطرہ ایمان والی بات ہے۔ زمانہ قدیم اور جدید میں مختلف امراض کے علاج کیلئے حکماء، طبیب اور ڈاکٹر حضرات اپنے اپنے علم و تجربہ کی بناء پر مختلف طور طریقے اپناتے تھے اور اپناتے ہیں۔ تو اس معاملے میں ہر معالج اپنے فن کا ماہر ہونا چاہئے اور چاہے وہ ڈاکٹر ہو، حکیم ہو، ایکوپنکچر، پچھنے )کپپینگ تھراپی( لگائے اور یا پھر جھاڑ پھونک یعنی روحانی ڈاکٹر ہو، اس فیلڈ میں اسی کی رائے قابل قبول ہوگی جس سے متعلق مرض ہے۔ غرض جیسا مرض ہوگا، اسی حوالے سے معالج ڈھونڈا جائے اور پھر اس معالج کی تجاویز پر عمل کیا جائے گا۔

      موجودہ زمانہ میں ہمیں مذکورہ طریقہ علاج میں ایک تقسیم نظر آتی ہے کہ ہر فن والا اپنے سے دوسرے ماہر فن کو غلط سمجھتا ہے۔ خصوصا عمومی طعر پر ایلوپیتھی کے ماہرین والے، نہ یہ ہومیوپیتھی کو، نہ حکمت کو، نہ ایکوپنکچر اور نہ پچھنے )کپپینگ تھراپی( کے طریقہ مانتے ہیں۔ اور یہ سب مل کر روحانی معالجین کو نہیں مانتے۔ لیکن پھر بھی جہاں یہ سب مرض سے عاجز آجاتے ہیں وہاں کہنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کے مریض کیلئے دعا کریں اور کروائیں۔ معاملہ یہ ہے کہ آجکل سائنس کا دور ہے۔ اور جس تیزی سے میڈیکل سائینس ترقی کر رہی ہے اس حساب سے باقیوں کے پاس اتنا علم موجود نہیں۔ پھر جنکے پاس ہے وہ بھی ناقص ہے۔ اسلئے مقابلہ کرنے سے رہے۔ اور جنکے کے پاس پورا اور صحیح علم ہے ان پر لوگوں کا اعتماد نہیں ہے۔ اس لئے ایلوپیتھی طرز علاج فی زمانہ مقبول ترین طریقہ ہے۔ ہونا بھی چاہئے کیونکہ انہوں نے اس فن میں محنت کی ہے۔ جبکہ باقی لوگو ذیادہ تر ٹوٹکوں پر چل رہے ہیں۔ ورنہ حکیم اجمل، اور حکیم سعید کسی سے کم نہیں ہیں۔

      دینا میں انگنت مرض پائے جاتے ہیں وہیں جادو بھی اک مرض ہے۔ جی ہاں جادو جہاں ایک علم ہے وہیں اک مرض بھی ہے جسکا وائرس شیطان ہے۔ تفصیل کیلئے تھریڈ "جادو کی حقیقت" دیکھا جا سکتا ہے۔ جادو زمانہ قدیم سے چلا آرہا ہے۔ جادو انسان کے وجود اور اسکی صلاحیتوں کو سکیڑ دیتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کسی شخص کو جسمانی طور پر کمزور کرنا ہو تو جادو کے ذریعے اسکے معدے اور اعصاب کو کارکردگی میں خلل پیدا کیا جاتا ہے۔ اسکا کیلئے جنات کا سہارا لیا جاتا ہے۔ جنات میں صلاحیت ہے کہ وہ انسان کے جسم میں خون کی طرح دوڑ سکتے ہیں۔ وہ جسم کے مخصوص مقامات کو چیڑ چھاڑ کرے سلب کردیتے ہیں۔ جس کی بناء پر معدے اور مذکورہ اعصاب متائثر ہوکر تعطل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اور مریض دن بدن کمزور سے کمزور تر ہوتا چلا جاتاہے۔
      جب یہ مریض ڈاکٹر کے پاس جاتا ہے تو باوجود لیب ٹیسٹ کے رپورٹ کلئیر آتی ہے۔ کیونکہ مریض کے جسم میں فزیکل وائیرس ہوتا نہیں۔ اسلئے سب سے پہلے جادو کی تشخیص ڈاکٹر کے پاس ہی ہوجاتی ہے۔ یہاں مسئلہ پیدا ہوجاتاہے کہ ڈاکٹر جادو کو نہیں مانتے جو کہ سراسر غلط بات ہے اور شریعت کے منافی ہے۔اسلئے ڈاکٹر عادت کے مطابق کچھ نا کچھ دوا دیتا ہے۔ جب مریض دوا استعمال کرتا ہے تو وہ اپنا اثر دکھاتی ہے اور مریض صحتیابی کی طرف لوٹنے لگتا ہے۔ پر یہ سب وقتی ہوتا ہے۔ جہاں مریض نے دوا ترک کی، بیماری پھر سے لوٹ آتی ہے۔ وجہ اسکی یہ ہے کہ جب جنات کسی انسان کی وجود میں سرائیت کرتے ہیں تو جو احوال متائثرہ شخص پر گزرتے ہیں ان سب کا اثر جنات بھی لیتے ہیں۔ جیسا سب سنتے آئے ہیں کے آسیب زدہ کو مارا پیٹا جاتا ہے۔ تو یہ مار جنات کو بھی پڑتی ہے اسلئے وہ مریض کے جسم کو چھوڑ دیتے ہیں۔ بالکل اسی طرح جب مریض نیند کی دوا لیتا ہے تو جنات بھی مدہوش ہو جاتے ہیں۔ اور یہ اثر دوا کی مقدار پر منحصر ہوتاہے۔ لہذا اس فیلڈ میں راہے ہماری چلے گی کیونکہ اس فن کی مہارت ہمارے پاس ہے۔

      جہاں تک ہماری بات ہے تو ہم کسی بھی طریقہ علاج کے خلاف نہیں بلکہ قائل ہیں۔ اکثر اوقات وظائف کروانے کے بعد ہم اپنے مریض کو ڈاکٹر ہے پاس خود بھیجتے ہیں۔ اور اسکے پیچھے ایک وجہ ہے جو آگے آرہی ہے۔
      اس دور کی سب سے بڑی بیماری کینسر کی بیماری ہے۔ اور جادو کینسر سے بھی بڑی بیماری ہے۔ وجہ اسکی یہ کے جادو سے کینسر کا مرض پیدا کیا جا سکتا ہے۔ جی ہاں یہ بات اللہ کے فضل سے ظاہر ہو چکی ہے کہ ہم نے دیکھا کہ جادو سے کینسر کا مرض پیدا کیا جا سکتا ہے۔ اور کبھی یہ نہ دیکھنے میں اور نہ سننے میں آیا ہے کہ کینسر سے جادو ہوگیا ہو۔ ہوتا کچھ یوں ہے کہ جادو کے زریعے مرض جسم میں منتقل کیا جاتا ہے۔ پھر جب ہم اسکی کاٹ کرتے ہیں تو جادو تو ختم ہو جاتا ہے پر اس سے جسم کو جو نقصان ہوا اسکے ازالہ کیلئے ڈاکٹرز سے رجوع کیا تاکہ مریض مکمل صحتیاب ہو جائے۔ دراصل جادو کینسر سے ذیادہ خطرناک ہے۔ اسکا محرک شیطان ہے اور اسکا مقصد لوگوں کے عقائد کو خراب کرنا ہے۔ سامری جادوگر نے حضرت موسی علیہ السلام کی غیر موجودگی میں پوری قوم کو جادو کے زور سے شرک کروایا ہے۔

      دین اسلام جہاں ہماری کے دینوی، دنیاوی پہلووں میں ہماری رہنمائی کرتا ہے وہیں ہماری طبی ضروریات کو بھی پورا کرتا نظر آتا ہے۔ اسلام میں بیمار کیلئے علاج سنت قرار دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نفل حاجات برائے صحت اور تیسری اہم چیز صدقہ ہے جو کہ ناگہانی موت کو بھی ٹال دیتا ہے۔
      قرآن پاک کی آیت ۸۲ سورۃ الاسراء "وننزل من القرآن ما هو شفاء ورحمة للمؤمنين" اس بات کی دلیل ہہ کہ بیماری اللہ پاک کی رحمت، صحت ایک نعمت اور قرآن پاک میں ہر مرض کی شفاء ہے۔ جادو کا مکمل علاج صرف اور صرف اللہ پاک کا ذکر ہے۔ اور قرآن پورے کا پورا ذکر ہے۔ جب قرآن میں ہر مرض کی شفاء تو ہم قرآن کی طرز پر ہی علاج کرتے ہیں۔ مریض کو ذکر پر لاتے ہیں تاکہ اللہ کی رحمت متوجہ ہو۔ جو اسکی صحت کا باعث بنے اور اس میں اتنی استعداد پیدا کرے کو مستقبل میں شیطانی حربوں سے محفوظ رہ سکے۔ اللہ پاک ہم سب کو اپنی حفاظت میں لیکر رحمت کی چادر ہم پر ڈالدیں آمین۔
      انشاء اللہ اگلے تھریڈ میں مزید اس پر بات ہوگی۔



      Similar Threads:
      داغ داغ مت کرو سب داغ دار ہے
      بے داغ تو وہی ہے جو پروردگار ہے


    2. #11
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: علاج معالجہ

      Great sharing






      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے





    3. #12
      Family Member Click image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Shazli's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      106
      Threads
      20
      Thanks
      0
      Thanked 0 Times in 0 Posts
      Mentioned
      2 Post(s)
      Tagged
      2460 Thread(s)
      Rep Power
      19

      Re: علاج معالجہ

      Quote Originally Posted by Rania View Post
      Great sharing
      shukria...............

      داغ داغ مت کرو سب داغ دار ہے
      بے داغ تو وہی ہے جو پروردگار ہے


    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Page 2 of 2 FirstFirst 12

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    جادو جنات کا روحانی علاج facebook

    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •