SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 2 of 2

    Thread: ہیئر فال

    1. #1
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      ہیئر فال






      آج کل کے اہم ترین مسائل میں سے اُبھرتا ہوا ایک مسئلہ بالوں کے گرنے کا ہے۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کسی بھی انسان کی شخصیت کے اُبھار میں جتنا کردار چہرے کی خوبصورتی کا ہے اُس سے کہیں زیادہ اہمیت بالوں کی ہے۔ بالوں کی خوبصورتی انسان کی شخصیت کو پُرکشش بناتی ہے تو دوسری طرف بالوں کے گرنے سے انسان کی شخصیت ادھوری سی ہو کر رہ جاتی ہے۔ خواتین روزمرہ کے معمولات میں اس قدر مشغول ہو جاتی ہیں کہ وہ اپنی غذائیت میں موجود اشیاء پر توجہ دینا بھول جاتی ہیں ۔ ہیئرفال کی سب سے اہم وجوہات میں سے ایک وجہ غذائیت کی کمی ہے۔ آج کل فاسٹ فوڈ اور ٹِن پیک فوڈز کا استعمال فیشن بن چکا ہے جبکہ لوگوں میں اس بات کا شعور نہیں ہے کہ یہ تمام اشیاء غذائیت اور طاقت سے محروم ہوتی ہیں۔ روزمرہ خوراک میں ضروری ہے کہ وٹامن اور آئرن کی ایک خاص مقدار موجود ہو ۔خاص طور پر وہ خواتین جو کہ شادی شدہ ہیں اُن میں حمل کے دوران اور اس کے بعد کے دورانیے میں آئرن کی کمی پیدا ہو جاتی ہے جس کے باعث بالوں کا گرنا معمول بن جاتا ہے ایسی حالت میںانتہائی ضروری ہے کہ آئرن کی کمی کو فوری طور پر ختم کیا جائے کیونکہ آئرن کی قلت کے باعث نہ صرف ہمارے بال بلکہ جلد بھی متاثر ہوتی ہے۔ جلد پر چھائیاں اور کالے دھبے سامنے آتے ہیں لہٰذا طاقت ور بالوں کیلئے غذائیت سے بھرپور خوراک کھانا بے حد ضروری ہے۔ انسانی جسم میں ایک بار آئرن کی کمی ہو جائے تو اس کو پورا کرنے میں کم از کم ڈیڑھ سال کا دورانیہ درکار ہوتا ہے کیونکہ روزمرہ کھائی جانے والی خوراک میں سے صرف 10% آئرن روزانہ جسم کے نظام انہضام سے جذب کی جا سکتی ہے۔ چنانچہ آئرن کی قلت کے پیدا ہونے سے پہلے ہی ضروری ہے کہ احتیاط کی جائے۔ آئرن کے لیول کو بڑھانے کیلئے اپنی غذا میں پالک، سیب، انڈے، گوشت کا استعمال بڑھائیں۔ یہ جسم کو آئرن فراہم کرنے کے اہم ذرائع ہیں۔ خواتین بالوں کے گرنے کے باعث پریشان تو رہتی ہیں لیکن وہ بالوں کے گرنے کی وجوہات سے انجان رہتی ہیں۔ لڑکیوں میں خون کی کمی ایک ایسا مسئلہ ہے جس کے باعث بہت تیزی سے بال گرنے لگتے ہیں۔ اس لئے بالوں کیلئے اچھے شیمپو اور سیرم کا استعمال ضروری ہو جاتا ہے۔ بالوں کی نشوونما اور چمک کو برقرار رکھنا اور گھنے بالوں کی صحت کیلئے نہ صرف اس بات کی ضرورت ہے کہ غذا کو بہتر بنایا جائے بلکہ ساتھ ہی سطحی طور پر اچھی کوالٹی کے سیرم اور شیمپو کا استعمال ضروری ہے۔ چند خواتین میں بال گرنے کی وجہ بالوں میں ناقص ڈائی کا استعمال بھی ہو سکتا ہے تو ایسی خواتین کیلئے ضروری ہے کہ وہ اچھی کوالٹی کے ہیئرڈائی استعمال کریں۔ خواتین کے علاوہ مردوں میں بھی بالوں کے گرنے کا مسئلہ بڑھ رہاہے لیکن غذائیت کی کمی کے علاوہ مردوں میں یہ مسئلہ ہارمون کی مقدار کی کمی بیشی کے باعث بھی سامنے آتا ہے۔ مردوں کے جسم میں پیدا ہونے والے خاص ایک ہارمون کی قلت کے باعث مردوں کے بال جھڑنا شروع ہو جاتے ہیںایسے افراد میں مرغی کا زیادہ استعمال اور چند ادویات اس مسئلے کو حل کرنے میں معاون ہیں۔ آج کل ہیئر ٹرانسپلانٹ بھی ایک بہتر اور جدید حل ہے جو کہ بہت سے لوگوں کی شخصیت کو اُبھارنے میں مددگار ثابت ہوا ہے۔ اس عمل کیلئے صرف ایک دن کا وقت درکار ہوتا ہے۔ یہ ایک سرجیکل عمل ہے جس میں سر کی جلد کے ایک حصے سے پیچ لے کر جلد کی اس سطح پر لگا دیا جاتا ہے جہاں بالوں کی کمی ہوتی ہے۔ اس عمل کے بعد کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں ہوتا اور اس کے ذریعے سے بالوں کی نشوونما بالکل قدرتی طور پر رونما ہوتی ہے لیکن وہ افراد جو ان تمام مسائل سے بچنا چاہتے ہیں اور اپنے بالوں کو خوبصورت اور بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ آئرن کی مقدار کو برقرار رکھنے پر توجہ دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ خوراک میں غذائیت کو بھرپور بنائیں ۔ آئرن اور ملٹی وٹامن سپلیمنٹ کا استعمال آئرن کی قلت کو پورا کرنے کیلئے معمول بنالیں۔ خواتین دورانِ حمل بال گرنے کے ساتھ جسم میں درد اور پٹھوں کے کھنچائو کی شکایت کے ساتھ تشریف لاتی ہیں۔ اُن کے شعور کیلئے ضروری ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ یہ تمام مسائل آئرن کی قلت کے باعث درپیش آتے ہیںاس لئے اس دوران آئرن اور فولک ایسڈ لینا بے حد ضروری ہے۔ آئرن جہاں ایک طرف حاملہ خاتون کے جسم میں موجود خون کی گردش کو مؤثر بناتا ہے ہاں دوسری طرف بچے کی نشوونما کیلئے معاون رہتا ہے۔ حمل کے دوران خواتین اس بات پر بالکل توجہ نہیں دے پاتیں کہ ان کی جلد اور بال بُری طرح متاثر ہوتے ہیں تو خواتین کو چاہیے کہ اپنی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کیلئے اپنے بالوں پر خاص توجہ مرکوز رکھیں۔ روزمرہ معمولات میں فاسٹ فوڈز اور ٹِن پیک اشیاء سے بہتر ہے کہ تازہ پھل اور سبزیاں اپنی خوراک کا حصہ بنائیںجو کہ ہر طرح سے خوبصورتی اور اچھی صحت کے حصول میں معاون ثابت ہوں گی۔ زِنک اور ملٹی وٹامن آسان ذرائع ہیں جن سے گرتے ہوئے بالوں کو روکا جا سکتا ہے ۔ ٭٭٭




      Similar Threads:

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      120

      Re: ہیئر فال

      Good


    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Tags for this Thread

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •