موسم کی تبدیلی :فلو،نزلہ ،زکام اوربخارکی شکایات بڑھ گئیں
بیماریوں کا شکار ہو نیوالے اور دوسرے لوگ احتیاطی تدابیر اختیا ر کریں :ڈاکٹرز
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) مو سم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہریوں میں فلو ، نزلہ ، زکام اور بخار کی شکایات بڑ ھ گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطا بق شہریوں میں فلو ، نزلہ زکام اور بخار کی شکایات بڑ ھنے کے بعد ہسپتا لوں میں ایسے سینکڑوں مر یض روزانہ کی بنیاد پر آ رہے ہیں۔ ڈاکٹر سلمان کا ظمی کے مطا بق ان بیماریوں کا شکار ہو نے والے اور دوسرے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیا ر کر نی چا ہئے ۔ ان کا کہناتھا کہ جو لوگ نزلہ ، فلو ، زکام کا شکار ہو رہے ہیں ان کو اپنے منہ کو ڈھا نپ کر رکھنا چا ہئے جبکہ دوسرے لوگ کم از کم ایسے شخص سے دو میٹر کے فا صلے پر رہیں وگر نہ ان کو بھی یہ بیماری ہو سکتی ہے ۔
Similar Threads:



Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out

Reply With Quote



Bookmarks