ہم نے دُنیا میں آ کے کیا دیکھا ؟؟
دیکھا جو کچھ، سو خواب سا دیکھا​

ہے تو انسان خاک کا پُتلا
ایک پانی کا بُلبلہ دیکھا​

خوب دیکھا جہاں کے خوباں کو
ایک تجھ سا نہ دوسرا دیکھا​

ایک دم پر ہوا نہ باندھ حباب
دم کو دم بھر یہاں ہوا دیکھا​

نہ ہوئے تیری خاکِ پا، ہم نے
خاک میں آپ کو ملا دیکھا​

اب نہ دیجئے ظفر کسی کو دل
کہ جسے دیکھا، بے وفا دیکھا​


Similar Threads: