گزشتہ دن جو روح فرسا خبر لایا کہ ہماری پیاری رائٹر پیارو بچوں کی ماں اس دار فانی سے رخصت ہوگئیں ہیں- زندگی کا ہر دکھ انسان با آسانی سہہ لیتا ہے' مگر زندگی کے روٹھنے کا دکھ سہنا بہت مشکل ہے

اللہ پاک فرحانہ ناز ملک کی مغفرت عطا کرے اسے اور اس کی امی' بہن' بھائی کو جنت میں اعلی مقام عطا کرے آمین


اس کو کس پھول کا کفن ہم دیں

وہ جدا ایسے موسموں میں ہوا
جب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں
آئینے جس کو ڈھونڈتے تھے خود
ایسا بے مثال آئینہ گر تھا وہ
سارے کانٹے سمیٹ لیتا تھا
ایسا انمول ہم سفر تھا وہ
اپنے دل میں سنبھال کر اس کو
اپنے ہاتھوں سے کھو رہے ہیں اسے
ہچکیاں بندھ گئ ہیں لفظوں کی
آئینہ خانے رو رہے ہیں اسے
اس کو کس روشنی میں دفنائیں
اس کو کس خواب کا بدن ہم دیں
وہ جو خوشبو میں ڈھل گیا یارو
اس کو کس پھول کا کفن ہم دیں




Similar Threads: