Quote Originally Posted by intelligent086 View Post

مذہبی کہانیوں کا درخت


درخت مستی میں جھومتا ہے
اسے نہ چھیڑو اسے نہ چھیڑو
اسے بس اپنے اکیلے پن میں
اُداس رہنے دو، جھومنے دو
ہمیشہ اک جیسے رات دن کے
اُجاڑ مدفن میں گھومنے دو

کبھی نہ اس کے قریب جانا
کہ اس کا پھل موت ہے ہمیشہ
اسے بس اپنے اکیلے پن میں
اُداس رہنے دو،جھومنے دو
ہمیشہ اک جیسے رات دن کے
اُجاڑ مدفن میں گھومنے دو


Umda intekhab
Sharing ka shukariya