SHAREHOLIC
  • You have 1 new Private Message Attention Guest, if you are not a member of Urdu Tehzeb, you have 1 new private message waiting, to view it you must fill out this form.

    + Reply to Thread
    + Post New Thread
    Results 1 to 4 of 4

    Thread: سنہری مچھلی

    1. #1
      Family Member www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982 Forum Guru's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Location
      Pakistan
      Posts
      1,069
      Threads
      232
      Thanks
      0
      Thanked 34 Times in 30 Posts
      Mentioned
      43 Post(s)
      Tagged
      2895 Thread(s)
      Rep Power
      81

      Flower سنہری مچھلی

      سنہری مچھلی

      ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی چھوٹے سے گاؤں میں ایک لڑکا رہتا تھا. اس کا نام دینو تھا. دینو ابھی بہت چھوٹا تھا کہ اس کا باپ فوت ہو گیا. وہ اپنی ماں کے ساتھ رہتا تھا. دینو ایک بہت ہی ایماندار اور شریف لڑکا تھا. وہ صبح صبح گھر سے نکلتا اور جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر اپنا اور اپنی ماں کا پیٹ پالتا تھا. ایک دن صبح صبح روکھی سوکھی روٹی کھا کر ماں کو سلام کر کے جنگل کی طرف روانہ ہو گیا. اس نے سوچا گھر کا راشن ختم ہو چکا ہے، آج میں بہت زیادہ لکڑیاں کاٹوں گا. دینو نے ایک بہت ہی موٹا اور تناور درخت ڈھونڈا اور لکڑیاں کاٹنے لگا. اس درخت کے پاس ہی بہت بڑی جھیل تھی. لکڑیاں کاٹتے کاٹتے دینو کا کلہاڑا ہاتھ سے چھوٹ کر پاس سے گزرتی ہوئی جھیل میں جا گرا. دینو بہت پریشان ہوا اور سوچنے لگا کہ یہ کلہاڑا اس کی روزی کمانے کا واحد ذریعہ تھا، جو اب اس کے پاس نہیں رہا تھا. اب وہ گھر کا سامان کیسے خریدے گا اور ماں کو کیا جواب دے گا. یہ سوچ کر دینو جھیل کے پاس بیٹھ کر رونے لگا. دینو زور زور سے رو رہا تھا. اسی جھیل کے اندر ایک بہت ہی پیاری سنہری مچھلی اپنی دادی کے ساتھ رہا کرتی تھی. جب سنہری مچھلی نے جھیل کے اوپر رونے کی آواز سنی تو وہ جھیل کے اوپر آ گئی. سنہری مچھلی نے ایک چھوٹے لڑکے کو روتے دیکھا تو پوچھا تم کیوں رو رہے ہو؟ دینو نے سنہری مچھلی کو بتایا کہ اس کا کلہاڑا جھیل میں گر گیا ہے جس سے وہ لکڑیاں کاٹ کر گزارہ کیا کرتا تھا. یہ سن کر سنہری مچھلی نہ کہا تم مت روؤ، میں تمھارا کلہاڑا تلاش کرتی ہوں. یہ کہہ کر سنہری مچھلی اپنی دادی اماں کے پاس آئی اور ساری بات بتائی. سنہرے مچھلی کی دادی اماں نے کہا کہ مجھے وہ لکڑہارا بہت غریب لگتا ہے ، تم اسے اپنا سونے کا کلہاڑا تحفے میں دے دو. سنہری مچھلی نے سونے کا کلہاڑا لیا اور لکڑہارے کے پاس آ کر کہا. یہ لو تمہارا کلہاڑا. دینو نے جب اپنے لوہے کے کلہاڑے کی بجائے سونے کا کلہاڑا دیکھا تو اس نے کہا یہ میرا کلہاڑا نہیں ہے. میرا کلہاڑا تو لوہے کا تھا.
      سنہری مچھلی اپنی دادی اماں کے پاس واپس آئی اور اسے ساری بات سنائی. سنہری مچھلی کی دادی اماں نے کہا وہ لکڑہارا تو بہت ایماندار ہے. تم اسے اس کا لوہے کا کلہاڑا تلاش کر دو اور اپنا سونے کا کلہاڑا بھی اسے تحفے میں دے دو.
      سنہری مچھلی لوہے کا کلہاڑا تلاش کرنے لگی، جو اسے جلد ہی مل گیا. وہ دونوں کلہاڑے لے کر دینو کے پاس آئی اور کہا یہ رہا تمہارا لوہے کا کلہاڑا اور یہ سونے کا کلہاڑا تمھاری ایمانداری کا انعام ہے. دینو دونوں کلہاڑے لے کر بہت خوش ہوا اور سنہری مچھلی کا شکریہ ادا کیا. گھر واپس آ کر دینو نے سارا واقعہ اپنی ماں کو سنایا . اس کی ماں بہت خوش ہوئی. دینو نے اس سونے کے کلہاڑے سے ایک لکڑی کاٹی. جیسے ہی دینو نے سونے کا کلہاڑا لکڑی پر مارا وہ سونے کی بن گئی. دینو بہت حیران ہوا. دینو جہاں بھی وہ سونے کا کلہاڑا مارتا وہ چیز سونے کی بن جاتی. اس طرح دیکھتے ہی دیکھتے سارا گھر سونے میں تبدیل ہو گیا. دینو اور اس کی ماں بہت خوش ہوئے اور یہ سب دینو کی ایمانداری کا انعام تھا.
      دینو کے ہمسائیوں میں ایک بہت ہی مغرور اور لالچی عورت اور اس کا بیٹا رہتے تھے. جب انہیں اس بات کا علم ہوا کہ دینو کو جھیل میں سنہری مچھلی نے ایک سونے کا کلہاڑا دیا ہے جس سے اس کا گھر سونے میں بدل گیا ہے. تو وہ عورت اپنے بیٹے کے ساتھ لوہے کا کلہاڑا لے کر جھیل پر گئی اور اپنے بیٹے کو سمجھانے لگی کہ تم جان بوجھ کر اپنا لوہے کا کلہاڑا جھیل میں پھینکنا، پھر جیسے ہی سنہری مچھلی اوپر آئے اسے کہنا کہ میرا کلہاڑا جھیل میں گر گیا ہے. میں بہت غریب لڑکا ہوں اور اگر وہ لوہے کا کلہاڑا لے کر آئے تو اسے کہنا یہ تو میرا کلہاڑا نہیں ہے، میرا کلہاڑا تو سونے کا تھا. یہ ساری باتیں سنہری مچھلی نے سن لیں اور واپس آ کر اپنی دادی اماں کو بتائیں. اس کی دادی ماں نے کہا مجھے یہ عورت اور لڑکا لالچی معلوم ہوتے ہیں. تم انہیں اپنا جادو کا کلہاڑا دے دو تا کہ انہیں لالچ کی سزا ملے. سنہری مچھلی اپنی دادی کے کہنے کے مطابق جادو والا سونے کا کلہاڑا لے آئی اور اس لڑکے کو کہا کہ یہ تمھارا کلہاڑا ہے؟ اس لڑکے نے کہا ہاں یہ میرا کلہاڑا ہے، یہ میرا کلہاڑا ہے جو جھیل میں گر گیا تھا. مجھے میرا کلہاڑا واپس دو، جسے پا کر وہ لڑکا اور اس کی ماں بہت خوش ہو گئے. گھر کی ہر ایک چیز ٹوٹ چکی تھی. یہ دیکھ کر لڑکا اور اس کی ماں بیٹھ کر رونے لگے مگر اب رونے کا کیا فائدہ. یہ تو ان کے لالچ کا نتیجہ تھا. سچ ہے، لالچ بہت بری بلا ہے.

      Similar Threads:

    2. #2
      Moderator www.urdutehzeb.com/public_htmlClick image for larger version.   Name:	Family-Member-Update.gif  Views:	2  Size:	43.8 KB  ID:	4982
      BDunc's Avatar
      Join Date
      Apr 2014
      Posts
      8,431
      Threads
      678
      Thanks
      300
      Thanked 249 Times in 213 Posts
      Mentioned
      694 Post(s)
      Tagged
      6322 Thread(s)
      Rep Power
      120

      Re: سنہری مچھلی

      Ahan acha

    3. #3
      Administrator Admin intelligent086's Avatar
      Join Date
      May 2014
      Location
      لاہور،پاکستان
      Posts
      38,412
      Threads
      12102
      Thanks
      8,639
      Thanked 6,948 Times in 6,474 Posts
      Mentioned
      4324 Post(s)
      Tagged
      3289 Thread(s)
      Rep Power
      10

      Re: سنہری مچھلی

      Quote Originally Posted by Forum Guru View Post
      سنہری مچھلی

      ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی چھوٹے سے گاؤں میں ایک لڑکا رہتا تھا. اس کا نام دینو تھا. دینو ابھی بہت چھوٹا تھا کہ اس کا باپ فوت ہو گیا. وہ اپنی ماں کے ساتھ رہتا تھا. دینو ایک بہت ہی ایماندار اور شریف لڑکا تھا. وہ صبح صبح گھر سے نکلتا اور جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر اپنا اور اپنی ماں کا پیٹ پالتا تھا. ایک دن صبح صبح روکھی سوکھی روٹی کھا کر ماں کو سلام کر کے جنگل کی طرف روانہ ہو گیا. اس نے سوچا گھر کا راشن ختم ہو چکا ہے، آج میں بہت زیادہ لکڑیاں کاٹوں گا. دینو نے ایک بہت ہی موٹا اور تناور درخت ڈھونڈا اور لکڑیاں کاٹنے لگا. اس درخت کے پاس ہی بہت بڑی جھیل تھی. لکڑیاں کاٹتے کاٹتے دینو کا کلہاڑا ہاتھ سے چھوٹ کر پاس سے گزرتی ہوئی جھیل میں جا گرا. دینو بہت پریشان ہوا اور سوچنے لگا کہ یہ کلہاڑا اس کی روزی کمانے کا واحد ذریعہ تھا، جو اب اس کے پاس نہیں رہا تھا. اب وہ گھر کا سامان کیسے خریدے گا اور ماں کو کیا جواب دے گا. یہ سوچ کر دینو جھیل کے پاس بیٹھ کر رونے لگا. دینو زور زور سے رو رہا تھا. اسی جھیل کے اندر ایک بہت ہی پیاری سنہری مچھلی اپنی دادی کے ساتھ رہا کرتی تھی. جب سنہری مچھلی نے جھیل کے اوپر رونے کی آواز سنی تو وہ جھیل کے اوپر آ گئی. سنہری مچھلی نے ایک چھوٹے لڑکے کو روتے دیکھا تو پوچھا تم کیوں رو رہے ہو؟ دینو نے سنہری مچھلی کو بتایا کہ اس کا کلہاڑا جھیل میں گر گیا ہے جس سے وہ لکڑیاں کاٹ کر گزارہ کیا کرتا تھا. یہ سن کر سنہری مچھلی نہ کہا تم مت روؤ، میں تمھارا کلہاڑا تلاش کرتی ہوں. یہ کہہ کر سنہری مچھلی اپنی دادی اماں کے پاس آئی اور ساری بات بتائی. سنہرے مچھلی کی دادی اماں نے کہا کہ مجھے وہ لکڑہارا بہت غریب لگتا ہے ، تم اسے اپنا سونے کا کلہاڑا تحفے میں دے دو. سنہری مچھلی نے سونے کا کلہاڑا لیا اور لکڑہارے کے پاس آ کر کہا. یہ لو تمہارا کلہاڑا. دینو نے جب اپنے لوہے کے کلہاڑے کی بجائے سونے کا کلہاڑا دیکھا تو اس نے کہا یہ میرا کلہاڑا نہیں ہے. میرا کلہاڑا تو لوہے کا تھا.
      سنہری مچھلی اپنی دادی اماں کے پاس واپس آئی اور اسے ساری بات سنائی. سنہری مچھلی کی دادی اماں نے کہا وہ لکڑہارا تو بہت ایماندار ہے. تم اسے اس کا لوہے کا کلہاڑا تلاش کر دو اور اپنا سونے کا کلہاڑا بھی اسے تحفے میں دے دو.
      سنہری مچھلی لوہے کا کلہاڑا تلاش کرنے لگی، جو اسے جلد ہی مل گیا. وہ دونوں کلہاڑے لے کر دینو کے پاس آئی اور کہا یہ رہا تمہارا لوہے کا کلہاڑا اور یہ سونے کا کلہاڑا تمھاری ایمانداری کا انعام ہے. دینو دونوں کلہاڑے لے کر بہت خوش ہوا اور سنہری مچھلی کا شکریہ ادا کیا. گھر واپس آ کر دینو نے سارا واقعہ اپنی ماں کو سنایا . اس کی ماں بہت خوش ہوئی. دینو نے اس سونے کے کلہاڑے سے ایک لکڑی کاٹی. جیسے ہی دینو نے سونے کا کلہاڑا لکڑی پر مارا وہ سونے کی بن گئی. دینو بہت حیران ہوا. دینو جہاں بھی وہ سونے کا کلہاڑا مارتا وہ چیز سونے کی بن جاتی. اس طرح دیکھتے ہی دیکھتے سارا گھر سونے میں تبدیل ہو گیا. دینو اور اس کی ماں بہت خوش ہوئے اور یہ سب دینو کی ایمانداری کا انعام تھا.
      دینو کے ہمسائیوں میں ایک بہت ہی مغرور اور لالچی عورت اور اس کا بیٹا رہتے تھے. جب انہیں اس بات کا علم ہوا کہ دینو کو جھیل میں سنہری مچھلی نے ایک سونے کا کلہاڑا دیا ہے جس سے اس کا گھر سونے میں بدل گیا ہے. تو وہ عورت اپنے بیٹے کے ساتھ لوہے کا کلہاڑا لے کر جھیل پر گئی اور اپنے بیٹے کو سمجھانے لگی کہ تم جان بوجھ کر اپنا لوہے کا کلہاڑا جھیل میں پھینکنا، پھر جیسے ہی سنہری مچھلی اوپر آئے اسے کہنا کہ میرا کلہاڑا جھیل میں گر گیا ہے. میں بہت غریب لڑکا ہوں اور اگر وہ لوہے کا کلہاڑا لے کر آئے تو اسے کہنا یہ تو میرا کلہاڑا نہیں ہے، میرا کلہاڑا تو سونے کا تھا. یہ ساری باتیں سنہری مچھلی نے سن لیں اور واپس آ کر اپنی دادی اماں کو بتائیں. اس کی دادی ماں نے کہا مجھے یہ عورت اور لڑکا لالچی معلوم ہوتے ہیں. تم انہیں اپنا جادو کا کلہاڑا دے دو تا کہ انہیں لالچ کی سزا ملے. سنہری مچھلی اپنی دادی کے کہنے کے مطابق جادو والا سونے کا کلہاڑا لے آئی اور اس لڑکے کو کہا کہ یہ تمھارا کلہاڑا ہے؟ اس لڑکے نے کہا ہاں یہ میرا کلہاڑا ہے، یہ میرا کلہاڑا ہے جو جھیل میں گر گیا تھا. مجھے میرا کلہاڑا واپس دو، جسے پا کر وہ لڑکا اور اس کی ماں بہت خوش ہو گئے. گھر کی ہر ایک چیز ٹوٹ چکی تھی. یہ دیکھ کر لڑکا اور اس کی ماں بیٹھ کر رونے لگے مگر اب رونے کا کیا فائدہ. یہ تو ان کے لالچ کا نتیجہ تھا. سچ ہے، لالچ بہت بری بلا ہے.
      بہت عمدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    4. #4
      Respectable www.urdutehzeb.com/public_html KhUsHi's Avatar
      Join Date
      Sep 2014
      Posts
      6,467
      Threads
      1838
      Thanks
      273
      Thanked 587 Times in 428 Posts
      Mentioned
      233 Post(s)
      Tagged
      4861 Thread(s)
      Rep Power
      198

      Re: سنہری مچھلی

      Thanks for Great sharing

      اعتماد " ایک چھوٹا سا لفظ ھے ، جسے
      پڑھنے میں سیکنڈ
      سوچنے میں منٹ
      سمجھنے میں دِن
      مگر

      ثابت کرنے میں زندگی لگتی ھے

    + Reply to Thread
    + Post New Thread

    Thread Information

    Users Browsing this Thread

    There are currently 1 users browsing this thread. (0 members and 1 guests)

    Visitors found this page by searching for:

    Nobody landed on this page from a search engine, yet!
    SEO Blog

    User Tag List

    Posting Permissions

    • You may not post new threads
    • You may not post replies
    • You may not post attachments
    • You may not edit your posts
    •