افغانستان میں برف پوش پہاڑوں پر مشتمل دور افتادہ واخان راہداری کو زمانہ قدیم سے تجارت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور یہ شاہراہ ریشم کا بھی حصہ رہی ہے۔
https://ichef.bbci.co.uk/news/660/cp...-915545900.jpg
سطح سمندر سے 16 ہزار 3 سو فٹ کی بلندی پر واقع واخان راہداری پاکستان کے شمالی علاقے ہنزہ سے متصل ہے اور یہ پاکستان کے شمالی علاقوں کے علاوہ چین اور تاجکستان سے بھی منسلک ہے۔
https://ichef-1.bbci.co.uk/news/660/...-915115132.jpg
ہنزہ کے تاجر صدیوں سے قراقرم پہاڑی سلسلے پر ارشاد پاس جیسے راستوں سے گزرتے ہوئے واخان کے مقامی قبائلیوں کے ساتھ تجارت کرتے ہیں
https://ichef.bbci.co.uk/news/660/cp...-915545890.jpg
اس مشکل راستے پر تاجر مال بردار جانوروں کے ذریعے نقل و حرکت کرتے ہیں۔ تجارتی قافلے میں شامل فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے نامہ نگار کو تاجر افضل بیگ نے بتایا کہ اس راستے پر کبھی بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا اور یہ کسی بھی وقت آپ کو دھوکہ دے سکتا ہے
https://ichef.bbci.co.uk/news/660/cp...-915545806.jpg
واخان کے علاقے میں واخائی قبیلہ آباد ہے اور تاجروں سے یاک اور مال مویشیوں کے بدلے میں تجارتی سامان خریدتا ہے
https://ichef-1.bbci.co.uk/news/660/...-915545848.jpg
اس دشوار گزار پرخطر راستے پر سفر کے دوران تاجروں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور طوفان کی صورتحال میں حد نگاہ چند فٹ تک ہی رہ جاتی ہے اور تاجروں کو آگے چلنے والے گھوڑوں کی آوازوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے
https://ichef.bbci.co.uk/news/660/cp...-915545820.jpg
تاجر اسلم بیگ نے بتایا کہ تجارتی راستے میں آنے والے غاروں میں تاجروں کی باقیات ملتی ہیں جو سفر کے دوران موسم کی سختیوں کی وجہ سے مارے گئے اور ان کے اپنے چھ ساتھی برفانی تودوں کی زد میں آ کر ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسلم بیگ کے مطابق ان کے چھ ساتھیوں کی لاشیں ایک برس گزرنے کے بعد بھی نہیں ملی ہیں
https://ichef-1.bbci.co.uk/news/660/...-915545874.jpg
اسلم بیگ کے مطابق وخان کے مقامی افراد کے پاس پیسے نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے پاس زیادہ مالی وسائل ہوتے ہیں۔ ہنزہ کے تاجر واخان کی جانب سفر کے دوران آرام کر رہے ہیں
https://ichef.bbci.co.uk/news/660/cp...-915545794.jpg
ماہر بشریات عزیز علی داد کے مطابق یہ راہداری افغانستان کو چین، پاکستان، تاجکستان سے جوڑتی ہے اور زمانہ قدیم میں ان ملکوں کی سرحدوں پر آباد قبائل اس راہداری کو ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کے لیے استعمال کرتے تھے
https://ichef-1.bbci.co.uk/news/660/...-915115154.jpg
انھوں نے بتایا کہ افغانستان میں سویت یونین کی مداخلت کے بعد تجارتی رشتے ٹوٹ گئے لیکن ہنزہ اور واخان کے درمیان تعلق برقرار رہا اور اس کی وجہ ارشاد پاس جیسے چند قدیم راستے ہیں جن پر لوگ سفر کرنے کی جرات کرتے ہیں
https://ichef.bbci.co.uk/news/660/cp...-915115204.jpg
ماہر بشریات عزیز علی داد کے مطابق دونوں جانب کے لوگوں کی ثقافت اور زبان مشترکہ ہے اور دونوں جانب رشتہ داریاں بھی ہیں
https://ichef-1.bbci.co.uk/news/660/...-915115092.jpg
تاجر اسلم بیگ کے مطابق یہاں تین گرم ٹوپیوں کو ایک بھیڑ، دس کلوگرام چائے ایک یاک کے بدلے اور پانچ کلوگرام آٹا کی قیمت ایک یاک ہے
https://ichef.bbci.co.uk/news/660/cp...-915115132.jpg
واخان میں سب سے قیمتی چیز یاک کے دودھ سے حاصل کردہ مکھن ہے
https://ichef.bbci.co.uk/news/660/cp...-915115088.jpg
مکھن کے ایک پیکٹ اور چار بھیڑوں کے بدلے میں بٹن، گھڑیاں، جرابوں کے چھ جوڑے اور چند اونی ٹوپیاں خرید سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دو یاک ادھار پر دیے گئے یخ ہے
https://ichef.bbci.co.uk/news/660/cp...-915545776.jpg
واخان کی سرحد چین کے صوبہ سنکیانگ سے ملتی ہے اور اسی وجہ سے چین ان دنوں افغانستان سے یہاں ایک فوجی اڈہ قائم کرنے کے حوالے سے بات چیت کر رہا ہے تاکہ شدت پسندوں کو اس راستے کے ذریعے سنکیانگ میں مداخلت سے روکا جا سکے
https://ichef.bbci.co.uk/news/660/cp...-913185512.jpg