دار چینی کا روزمرہ کے کھانوں میں استعمال بہت سی بیماریوں سے بچا تا ہے,,,ماہرین صحت
http://www.burewalanews.com/wp-conte.../images-78.jpg
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دار چینی کا روزمرہ کے کھانوں میں استعمال بہت سی بیماریوں سے بچا تا ہے۔ طبی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دارچینی کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ دل کی بیماریوں اور شریانوں میں خون جمنے سے روکتی ہے ۔ شہد کے ساتھ کھانے سے قوت مدافعت بڑھانے میں مدد دیتی ہے ۔ دارچینی کو کھانے میں شامل کرنے سے بیکٹیریا کی افزائش کم ہوتی ہے اور یہ کھانے کو خراب ہونے سے بچاتی ہے ۔