-
Sonnay main aaya hai
سننے میں آیا ہے
سننے میں آیا ہے
ہم آگے بڑھ گئے ہیں
ترقی کر گئے ہیں
سرج اب شرق سے اٹھتا ہے
واشنگٹن کے مندر کا بت
کس محمود نے توڑا ہے
سکندر کے گھوڑوں کا منہ
کس بیاس نے موڑا ہے
اس کی گردن کا سریا
کس ٹیپو نے توڑا ہے
سو کا بیلنس
اب سو ہی چڑھتا ہے
پونڈ سٹرلنگ اور ڈالر
روپیے کے دو ملتے ہیں
سننے میں آیا ہے
ہم آگے بڑھ گئے ہیں
ترقی کر گئے ہیں
بیوہ کو ٹک ملتا ہے'
وہ پیٹ بھر کھاتی ہے
گریب کی بیٹیا
بن دہیج
اب ڈولی چڑھتی ہے?
جو جیون دان کرے
دارو کی وہ شیشی
اب مفت میں ملتی ہے?
سننے میں آیا ہے
ہم آگے بڑھ گئے ہیں
ترقی کر گئے ہیں
موسی اور عیسی
گرجے اور ہیکل سے
مکت ہوے ہیں?
بدھ رام بہا
کہ نانک کے پیرو ہوں
یا پھر
چیراٹ شریف کے باسی
اپنا جیون جیتے ہیں?
سننے میں آیا ہے
ہم آگے بڑھ گئے ہیں
ترقی کر گئے ہیں
گوئٹے اور بالی
ٹیگور تے جامی
سیوفنگ اور شیلی
سب کے ٹھہرے ہیں?
ملاں پنڈت اور گرجے کا وارث
انسانوں کو انسانوں کے
کام آنے کی کہتا ہے?
سننے میں آیا ہے
ہم آگے بڑھ گئے ہیں
ترقی کر گئے ہیں
شیر اور بکری
اک گھاٹ پر پانی پیتے ہیں'
اک کچھ میں رہتے ہیں?
سیٹھوں کی بستی میں
مل بانٹ کر
کھانے کی چرچا ہے?
رشوت کا کھیل
ناکام ہوا ہے?
منصف
ایمان قرآن کی کہتتا ہے?
سننے میں آیا ہے
ہم آگے بڑھ گئے ہیں
ترقی کر گئے ہیں
من تن کا وارث
تن من کا بھیدی
جب بھی ٹھہرے گا
جیون کا ہر سکھ
قدموں کی ٹھوکر
امبر کے اس پار
انسان کا گھر ہو گا
پرتھوی کیا'
الله کی ہر تخلیق کا
ماما نہیں
موچی درزی نائی بھی
وارث ہوگا
شخص'
شخص کا بھائی ہوگا
-
Re: Sonnay main aaya hai
wahhh.kyab aat hai.bht khooob.....:)
-
Re: Sonnay main aaya hai
-
Re: Sonnay main aaya hai
-
Re: Sonnay main aaya hai
-
Re: Sonnay main aaya hai
-
Re: Sonnay main aaya hai
shukarriya janaballah aap ko khush rakhe