Qaid e Azam Aur Faujdari Addalat........!
قائدِاعظم اور فوجداری عدالت
آخیرمیں انھوں نے نو دس منٹ ٹوٹی پھوٹی لیکن دل میں اتر جانے والی اردو میں تقریرکی۔وہ سادہ اور تھوڑے لفظوں میں بڑی بات کہہ جاتے تھے۔جہاں لفظ خاموش ہوجاتا،وہاںلہجہ بولتا تھا۔!آج بھی ٦٧ برس بعد یہ سوچ کر حیرت ہوتی ہے کہ ہزاروں کے مجمع نے ان کی انگریزی تقریری کیسی توجہ،عقیدت اور احترام سے سنی۔مانا کہ سننے والے انگریزی نہیں جانتے تھے،تاہم اتنا ضرور جانتے تھے کہ ان کا قائداپنے مؤقف اور مطالبے پر ڈٹا رہے گا۔اس کے جاں نثاروں کو یقینِ کامل تھا کہ ان کا سردار و سالار جب،جہاں،جیسے اور جس زَبان میں بھی بولے گا،سچ بولے گا۔بےخوف و بےدرنگ بولے گا۔ان کے دل کی بات کہے گا۔ان کے خٰیالات اور جذبات کی ترجمانی کرےگا۔ایسی ترجمانی جو کسی ترجمے اور مترجم کی محتاج نہیں
مشتاق احمد یوسفی
شامِ شعریاراں
Re: Qaid e Azam Aur Faujdari Addalat........!
عمدہ اور خوب صورت انتخاب
شیئر کرنے کا شکریہ
Re: Qaid e Azam Aur Faujdari Addalat........!
Re: Qaid e Azam Aur Faujdari Addalat........!
nice sharing aur lajawab kam