موبائل استعمال کرتے ہوئے اس کے مضر اثرات ا
موبائل استعمال کرتے ہوئے اس کے مضر اثرات اور نقصان دہ شعاعوں سے محفوظ کیسے رہا جاسکتا ہے؟ انتہائی مفید معلومات
http://media.dailypakistan.com.pk/as...8589_large.jpg
نیویارک(نیوزڈیسک)آپ نے موبائل فون کے انسانی جسم پر خطرناک اثرات کے بارے میں تو سن رکھا ہوگا لیکن ان مضر اثرات سے بچاجاسکتا ہے،آئیے آپ کو موبائل استعمال کرتے ہوئے اس کے مضر اثرات اور نقصان دہ شعاعوں سے محفوظ رہنے کے طریقوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
*آپ کو چاہیے کہ موبائل فون کو براہ راست استعمال کرنے کی بجائے سپیکر فون یا پیڈ سیٹ کااستعمال کریں۔اس صورت میں موبائل آپ کے جسم سے دور رہے گا۔کوشش کریں کہ وائرلیس ہیڈ سیٹ کا استعمال کیا جائے۔
*جب باہر جائیں تو اپنے موبائل فون کو ہاتھ میں یا جسم کے ساتھ لگا کررکھنے کی بجائے کسی بیک پیک میں ڈال کر لے جائیں یا اسے کسی بیگ میں ڈالیں۔
*رات کو سوتے وقت فون کو اپنے سرہانے مت رکھیںبلکہ موبائل کو کسی دوسرے کمرے میں رکھیں۔
*کوشش کریں کہ موبائل پر صرف اسی صورت بات کی جائے جہاں سگنلز اچھے آتے ہوں،کمزور سگنلز کی وجہ سے شعاعوں کے اثرات بڑھ جاتے ہیں۔
*ڈرائیونگ کرتے ہوئے یا ٹرین میں سفر کرتے ہوئے بہت کم موبائل استعمال کریں کیونکہ سفر کے دوران موبائل سگنلز کے لئے مختلف ٹاورز کا استعمال کرتا ہے اور اکثر مقامات پراچھے سگنلز کے ساتھ خطرناک شعاعیں بھی آتی ہیں۔
*موبائل پر بات کرنے کی بجائے ٹیکسٹ کا استعمال کریں لیکن ڈرائیونگ کے دوران میسج کرنے سے اجتناب کریں۔
*ایسے فون کا استعمال کریں جو کم سے کم شعاعوں کا اخراج کرے،آپ ایسے سیٹوں کے بارے میں Environmental Working Groupکی لسٹ سے جان سکتے ہیں۔
Re: موبائل استعمال کرتے ہوئے اس کے مضر اثرات ا
Nice Sharing
Thanks for sharing
Re: موبائل استعمال کرتے ہوئے اس کے مضر اثرات ا
Quote:
Originally Posted by
UmerAmer
Nice Sharing
Thanks for sharing
پسندیدگی کا شکریہ
Re: موبائل استعمال کرتے ہوئے اس کے مضر اثرات ا
بہت اچھی اور لاجواب شیئرنگ کا شکریہ
آپ کی مزید اچھی اچھی پوسٹس کا انتظار رہے گا